Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس یوکرین پر میزائل ڈرون حملے بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
    • پاک بحرین تعلقات مشترکہ اقدار باہمی احترام پر منبی فیلڈ ماشل
    • ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
    • حوثیوں کیخلاف اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے؛ ترکیہ
    • کیف:روس کے حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جارہا ہے
    • لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوملاقات کر رہے ہیں
    • کم از کم اجرت میں اضافہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا رہا مریم نواز
    • فضل الرحمن ثالث حکومت آمادہ پی ٹی آئی نے بھی سر جوڑ لیے مثبت اشارے
    • وزیراعظم بحرین تجارت سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم
    • 1860جنگجو ہلاک کر دیے یمنی فوج حملوں میں متعدد اتحادی فوجی مارے گئے حوثی ترجمان
    • پٹرول مزید2.31 روپے ڈیزل 88پیسے مہنگا
    • روسی صدر ولادی میر پیوٹن دو روزہدورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
    • مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ
    • گولی چلائیں سینے پیش کریں گےسہیل آفریدی
    • صومالیہ میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم
    • وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی
    • خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں
    • بلاول بھٹو سے پی پی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مختلف امور پر بریفنگ
    • یمنی زیدی طیارے میں آبدیدہ ہو گئیں جزباتی ویڈہو شیئر کر دی
    • حمزہ شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ای سی سی کا اجلاس پیجاب کے پی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 ارب منظور

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی ضمنیانتخابات اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کی سرگرمیوں کیلئے سرنڈر کئے گئے فنڈز کی دوبارہ تخصیص اور توثیق کیلئے 5 کروڑ 61 لاکھ 80 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ای سی سی نے اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے غیر حساس انتخابی سامان کی خریداری کیلئے فوری طور پر 2ارب روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اجلاس میں ای سی سی نے اہم مالیاتی و ترقیاتی اقدامات کی منظوری سمیت مختلف اداروں کیلئے اربوں روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے پیش کردہ 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں فنانسنگ، ترقیاتی اقدامات، انفراسٹرکچر، ادارہ جاتی اصلاحات اور مختلف شعبہ جاتی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ ای سی سی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تیار کردہ فنانسنگ فریم ورک کی منظوری دی، جس کے تحت ایجنسی فنانشل انسٹی ٹیوشنز (اے ایف آئیز)کو چھوٹے کاروباروں اور چھوٹے کسانوں کیلئے حکومت کی موجودہ رسک کوریج اسکیموں میں شامل کیا جائے گا۔ اس اقدام کے ذریعے اہل مائیکرو فنانس اور نان بینکنگ مالیاتی اداروں کے نیٹ ورک کو بروئے کار لاتے ہوئے فنانسنگ تک رسائی وسیع کرنے کا مقصد ہے۔کمیٹی نے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ فنڈ (سی جی ٹی ایف) کے سیکنڈ سپلیمنٹری ٹرسٹ ڈیڈ میں ایڈنڈم کی بھی منظوری دی، جس کا مقصد موجودہ کریڈٹ گارنٹی سہولت کے موثر استعمال کے ذریعے کم لاگت ہاؤسنگ فنانس کو فروغ دینا ہے۔ای سی سی نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی، جو سمیڈا کے منظور شدہ بزنس پلان پر عملدرآمد کیلئے استعمال ہوگی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی)کی فوری مالی ضروریات پوری کرنے اور اس کے اختتامی عمل کی تکمیل کیلئے 11 ارب 32 کروڑ 90 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی تھری اے)کیلئے 8 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جس سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے انفراسٹرکچر منصوبوں کی تیاری اور عملدرآمد میں مدد ملے گی۔وزارت ریلوے کیلئے تھر کول ریل کنیکٹیویٹی منصوبے کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی جس کا مقصد بجلی کی پیداوار اور دیگر صنعتی شعبوں کیلئے مقامی تھر کوئلے کے استعمال کو ممکن بنانا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سمری پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کی سرگرمیوں کیلئے سرنڈر کئے گئے۔ فنڈز کی دوبارہ تخصیص اور توثیق کیلئے 59 کروڑ 61 لاکھ 80 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے غیر حساس انتخابی سامان کی خریداری کیلئے مجموعی طور پر 17 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا جبکہ فوری طور پر 2 ارب روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سمری پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے وزیراعظم آفس اور وزیراعظم اسٹاف کالونی کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے اخراجات کیلئے مالی سال 2026-27 کے دوران 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کیلئے پاکستان کی 31ویں کانفرنس آف دی پارٹیز (کوپ 31) میں شرکت سے متعلق ضروری اخراجات کیلئے 15 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ کوپ 31 ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہوگی ای سی سی نے پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ اسکیم 2025 کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کاری کے حق میں 93 کروڑ 44 لاکھ 81 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی۔ یہ رقم منظور شدہ فریم ورک کے مطابق فنڈ کو فعال بنانے کیلئے استعمال ہوگی۔اسی طرح وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سمری پر چین میں ایک ہزار زرعی ماہرین کی قلیل مدتی تربیت کیلئے وزیراعظم کے اقدام کے تحت ایک ارب 66 کروڑ 61 لاکھ 76 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد زرعی ٹیکنالوجی، جدت اور تحقیق میں مہارت کو فروغ دینا ہے۔کمیٹی نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے 2026 کی تمباکو فصل کیلئے کم از کم اشارتی قیمتوں اور 2026-27 کیلئے سیس کی شرحوں میں ترمیم سے متعلق سمری کی منظوری دی۔پاسکو کے صوبائی حکومتوں سے واجب الادا بقایاجات کو براہ راست کٹوتیوں کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے سے متعلق سمری پر فیصلہ مخر کردیا گیا اور متعلقہ فریقین سے مزید مشاورت کے بعد معاملہ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ریونیو ڈویژن کی سمری پر مقامی طور پر تیار کئے جانے والے ٹائروں کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی کے نفاذ سے متعلق ایس آر او 693(1)/2006 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی اس اقدام کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔ای سی سی نے پاکستان ریونیو آٹومیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پرال) کیلئے 4 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، جو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد اور جاری تنظیم نو کیلئے استعمال ہوگی۔وزارت تجارت کی سمری پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے وسائل کو منظور شدہ فریم ورک کے مطابق حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی تاکہ فنڈ کے وسائل کا پیداواری استعمال اور پائیدار مالی انتظام یقینی بنایا جاسکے۔
    ای سی سی

    Khabrain News

      Keep Reading

      روس یوکرین پر میزائل ڈرون حملے بچوں سمیت 28 افراد ہلاک

      پاک بحرین تعلقات مشترکہ اقدار باہمی احترام پر منبی فیلڈ ماشل

      ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.