Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، سعودیہ ایئرلائن نے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل
    • لاہور’ شہر میں لگے مختلف کیبنز کی تصاویر۔
    • سٹی ٹریفک پولیس کے متعدد کیبنوں میں مبینہ ڈائریکٹ بجلی سپلائی کا انکشاف،
    • تنزانیہ: چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے آئی پی یو کی صدر تلیاایکسن ملاقات کر رہی ہیں۔
    • چیئرمین سینیٹ کا 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ شہداکوخراجِ عقیدت
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • نشتر زون میں60 کینال پر غیرقانونی بلڈنگ کی تعمیر سرکاری خزانے کو 50 کروڑ کا ٹیکہ
    • چوہدری شافع حسین سے چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنی کے وفد کی ملاقات
    • کلیم یوسف اور ترجمان ایم سی ایل کو خبریں کی جانب سے سوالنامہ سینڈ کیا گیا لیکن موقف نہیں دیاگیا، موقف دینےکی صورت میں شائع کیاجائیگا
    • الحاق شدہ نرسنگ کالجوں کے نرسنگ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو مسلسل فیڈ بیک کے نظام کے طورپر استعمال کیاجائے، پروفیسر سہیل صابر
    • حکومت پنجاب کاکورونا اور موسمیفلو کے حوالے الرٹ جاری
    • مینول اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کی 600 درخواستیں فائلوں میں دفن
    • آئرس پورٹل پر کم از کم ٹیکس فارمولے کے غلط اطلاق نے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، پاکستان ٹیکس بار
    • بے جا مزاحمت نہیں’ مفاہمت ریاست و سیاست کا حسن : ڈاکٹر اشرف طور
    • پیرس: فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زاہرہ گلوبل ڈپلومیسی کے حوالے سے خواتین کی کانفرنس میں شریک ہیں۔
    • پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا 75واں یوم شہادت 16اکتوبر کو منایا جائے گا
    • ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چمپئن شپپ پاکستانی جوڑی کی کامیابی
    • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع
    • سر سید احمد خان کا209واں یوم پیدائش17اکتوبر کو منایا جائے گا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان’ بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بحرین نے تجارت و سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، زراعت و غذائی تحفظ، ہنرمندی، اعلی تعلیم، انفارمیشنٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور بحری امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے جبکہ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے فلسطینی عوام اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ اور غیر قانونی بستیوں کی مسلسل توسیع اور القدس الشریف کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور مشترکہ آبی وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی خطرناک کوشش ہے، ایسا اقدام پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی پانی، غذائی اور توانائی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہے،افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ جمعرات کو پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کے اختتام پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس انتہائی دوستانہ اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ دوستی، برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کا پروٹوکول طے پا گیا ہے جو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا اہم نتیجہ متعدد مشترکہ ورکنگ گروپس کو فعال بنانا ہے، جو باقاعدہ رابطے اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے فیصلوں پر مثر عملدرآمد یقینی بنانے میں مدد دیں گے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی تعاون، زراعت و غذائی تحفظ، ہنرمندی کی ترقی، اعلی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور بحری امور سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں مزید تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کی قابل قدر خدمات کو سراہا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور’ شہر میں لگے مختلف کیبنز کی تصاویر۔

      سٹی ٹریفک پولیس کے متعدد کیبنوں میں مبینہ ڈائریکٹ بجلی سپلائی کا انکشاف،

      تنزانیہ: چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے آئی پی یو کی صدر تلیاایکسن ملاقات کر رہی ہیں۔

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.