ملتان(رانا بلال یونس)ملتان ڈویژن میں
مینول اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے موصول ہونے والی 600 سے زائد تجدید لائسنس کی درخواستیں طویل عرصے سے زیر التوا ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق تاحال کسی ایک لائسنس کو بھی کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا جا سکا۔ اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل رکنے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی قانونی اسلحہ ملکیت کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق 12 نومبر 2025 تک ملتان ڈویژن میں مینول اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے موصول ہونے والی تجدید کی 600 سے زائد درخواستیں پینڈنگ پڑی ہوئی ہیں، تاہم متعلقہ سطح پر ان درخواستوں پر عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مینول اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا، جبکہ اس سے قبل کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے اختیارات کمشنر کی سطح پر موجود تھے۔ اپریل 2025 میں پنجاب حکومت نے شہریوں کو مینول اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی جان و مال کے تحفظ اور قانونی ضرورت کے تحت اسلحہ لائسنس حاصل کرتے ہیں، لیکن اگر پہلے سے جاری شدہ لائسنسوں کی تجدید اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل ہی رک جائے تو شہریوں کے لیے قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق متعدد شہریوں نے اپنی درخواستیں مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرا رکھی ہیں، مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہیں لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہونے یا درخواست پر حتمی پیش رفت کے حوالے سے واضح جواب نہیں مل رہا۔متاثرہ شہریوں نے پنجاب حکومت،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جوڈیشل محمد راؤف کمشنر عامر کریم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان ڈویژن میں زیر التوا 600 سے زائد درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرکے فوری طور پر جائزہ لیا جائے،کمپیوٹرائزیشن کے عمل میں رکاوٹ دور کی جائے اور شہریوں کو ان کے قانونی اسلحہ لائسنسوں کی تجدید و کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے واضح پالیسی اور ٹائم فریم فراہم کیا جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کمپیوٹرائزیشن پر پابندی برقرار ہے تو حکومت واضح کرے کہ پہلے سے جمع شدہ درخواستوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اور لائسنس ہولڈرز کو آئندہ کن مراحل سے گزرنا ہوگا، تاکہ شہری غیر یقینی صورتحال سے باہر آ سکیں۔
اسلحہ لائسنس
بریکنگ نیوز
- ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، سعودیہ ایئرلائن نے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی
- مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل
- لاہور’ شہر میں لگے مختلف کیبنز کی تصاویر۔
- سٹی ٹریفک پولیس کے متعدد کیبنوں میں مبینہ ڈائریکٹ بجلی سپلائی کا انکشاف،
- تنزانیہ: چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے آئی پی یو کی صدر تلیاایکسن ملاقات کر رہی ہیں۔
- چیئرمین سینیٹ کا 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ شہداکوخراجِ عقیدت
- یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
- نشتر زون میں60 کینال پر غیرقانونی بلڈنگ کی تعمیر سرکاری خزانے کو 50 کروڑ کا ٹیکہ
- چوہدری شافع حسین سے چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنی کے وفد کی ملاقات
- کلیم یوسف اور ترجمان ایم سی ایل کو خبریں کی جانب سے سوالنامہ سینڈ کیا گیا لیکن موقف نہیں دیاگیا، موقف دینےکی صورت میں شائع کیاجائیگا
- الحاق شدہ نرسنگ کالجوں کے نرسنگ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو مسلسل فیڈ بیک کے نظام کے طورپر استعمال کیاجائے، پروفیسر سہیل صابر
- حکومت پنجاب کاکورونا اور موسمیفلو کے حوالے الرٹ جاری
- مینول اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کی 600 درخواستیں فائلوں میں دفن
- آئرس پورٹل پر کم از کم ٹیکس فارمولے کے غلط اطلاق نے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، پاکستان ٹیکس بار
- بے جا مزاحمت نہیں’ مفاہمت ریاست و سیاست کا حسن : ڈاکٹر اشرف طور
- پیرس: فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زاہرہ گلوبل ڈپلومیسی کے حوالے سے خواتین کی کانفرنس میں شریک ہیں۔
- پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا 75واں یوم شہادت 16اکتوبر کو منایا جائے گا
- ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چمپئن شپپ پاکستانی جوڑی کی کامیابی
- پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع
- سر سید احمد خان کا209واں یوم پیدائش17اکتوبر کو منایا جائے گا
