Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا، رضا تنویر سپرا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زونگ نے فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس متعارف کرا دی

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو اسمارٹ فون سے آگے بڑھا کر پاکستانی گھروں تک پہنچاتے ہوئے پاکستان کی پہلی فائیو جی فکسڈ وائرلیس ایکسس ہوم براڈ بینڈسروس ( Z HomeFi ) متعارف کرادی ہے جو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی رابطے
    کے نئے دور کا آغاز ہے۔زونگ کے سفر میں یہ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس ایک اور اہم سنگ میل ہے جس کا مقصد کنیکٹیویٹی کو ٹیکنالوجی پر مبنی سروسز میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ سروس جدید ترین فائیو جی کو ایک سادہ، قابل رسائی اور صارف دوست ہوم براڈ بینڈ تجربے میں تبدیل کرتی ہے۔ فائبر کی تنصیب، فکسڈ لائن انفراسٹرکچر اور پیچیدہ تنصیبات کی ضرورت ختم کرتے ہوئے یہ سروس گھریلو صارفین کو زیادہ لچک اور سہولت فراہم کرکے تیز رفتار اور قابل اعتماد رابطے کی سہولت دیتی ہے جو موجودہ ڈیجیٹل دورکے صارفین کی بدلتی ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہے۔زونگ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس، پاکستان کے دس بڑے شہروں میں دستیاب ہے جس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ صارفین تک جدید ترین ہوم براڈ بینڈ کی سہولت پہنچائی جا رہی ہے۔فی الحال یہ سروس صرف زونگ کے کسٹمر سروس سینٹرز کے ذریعے حاصل ہو رہی ہے تاہم مستقبل میں اس کی دستیابی فرنچائزز تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔زونگ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس،گھریلو صارفین کے لیے ایک درجن پری پیڈ بنڈلزکے ذریعے لچکدار ہوم براڈ بینڈ آپشنز فراہم کرتی ہے جن میں رفتار دس ایم بی پی ایس سے پچاس ایم بی پی ایس تک اور ماہانہ ڈیٹا سو جی بی سے پانچ سو جی بی تک ہے۔ماہانہ ساڑھے چار ہزار روپے سے گیارہ ہزار روپے بمعہ ٹیکس والے یہ بنڈلز مختلف گھریلو بجٹ اور رابطے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جن میں روزمرہ کی انٹرنیٹ براؤزنگ سے لے کر اسٹریمنگ جبکہ ورک فرام ہوم اور آن لائن ایجوکشن تک شامل ہیں۔ سروس کے لیے فائیو جی اِن ڈور کسٹمر پریمسز ایکوپمنٹ بائیس ہزار روپے میں دستیاب ہے جو انسٹال کرنے میں آسانی اور فوری رابطے کی سہولت دیتا ہے۔یہ اقدام زونگ کے ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر معاون کے کردار کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ زونگ اپنے وسیع نیٹ ورک، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور جدید صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے حل تیار کر رہا ہے جو صارفین کے لیے بروقت اور بامعنی سہولت کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنابھی ممکن بناتے ہیں۔زونگ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر نے اس موقع پر کہا کہ ،”ٹیکنالوجی کی حقیقی قدر اس بات سے متعین ہوتی ہے کہ یہ لوگوں کی روزمرہ زندگی کو کس حد تک بہتر بناتی ہے۔زونگ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس(Z HomeFi ) کے ذریعے ہم فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستانی گھروں تک براہ راست پہنچا رہے ہیں جس سے صارفین کو فائبر کی تنصیب یا فکسڈ لائن انفراسٹرکچر کی پیچیدگی کے بغیر قابل اعتماد اورآسان براڈ بینڈ کا تجربہ حاصل ہوگا۔چاہے آفس ورک ،ایجوکیشن ، اسٹریمنگ، تخلیقی سرگرمیوں یا باہم منسلک رہنے کی بات ہو یہ سروس گھریلو صارفین کو زیادہ لچک اوران کے لیے زیادہ اہم اور ضروری ڈیجیٹل تجربات تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرتی ہے۔”زونگ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس، کے ذریعے زونگ اپنے برانڈ کے وعدے ”ایسا ہے مستقبل” کو عملی شکل دے رہا ہے، جدید فائیو جی ٹیکنالوجی کو گھروں تک پہنچا رہا ہے جبکہ ایک مربوط،جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان کی پہلی فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس فراہم کرکے زونگ اس سفر میں سب سے آگے ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف

      صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ

      کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.