Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا، رضا تنویر سپرا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد، محسن نقوی کا ترقی یافتہ، خوبصورت متحرک دارالحومت کا ویژن

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کا وفاقی دارالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی شناخت میں بھی ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں آباد یہ شہر اپنی سرسبزی، کشادہ شاہراہوں، قدرتی حسن اور منظم شہری منصوبہ بندی کے باعث ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے۔ آج کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ان خصوصیات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے وسیع البنیاد اقدامات کر رہی ہے، جن کے ساتھ ساتھ شہری انفراسٹرکچر کو جدید بنانا، شہری سہولیات کو بہتر کرنا، عوامی مقامات کا تحفظ، سیاحت، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے ویژن اور ہدایات، جبکہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی موثر اور فعال نگرانی میں سی ڈی اے نے اسلام آباد کو مزید ترقی یافتہ، صاف، سرسبز، خوبصورت، محفوظ، ماحول دوست اور شہری دوست دارالحکومت بنانے کے لیے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ سی ڈی اے کی موجودہ حکمت عملی میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی، ماحولیاتی تحفظ، میونسپل سروسز میں بہتری، قوانین و ضوابط پر عملدرآمد اور تفریحی و سیاحتی سہولیات کے فروغ کو بھی یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں اور جدید انفراسٹرکچر میں تیزی۔ اسلام آباد کی تبدیلی کے ایجنڈے کا ایک نمایاں پہلو شہر بھر میں ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کو تیز کرنا ہے۔ سڑکوں، انٹرچینجز، انڈر پاسز، پیدل چلنے والوں کی سہولیات، سروس روڈز اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ شہری رابطوں، آمدورفت اور ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ کا منصوبہ اسی ترقیاتی حکمت عملی کی ایک اہم مثال ہے۔ حالیہ فیلڈ معائنے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ فارمیشنز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر منصوبے کی تکمیل کو مزید تیز کیا جائے۔ اس منصوبے سے اسلام آباد میں رابطہ کاری مزید بہتر ہونے، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور سڑکوں کی استعداد میں اضافے کی توقع ہے۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور دیگر اہم علاقوں میں بھی ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سی ڈی اے کی قیادت کی جانب سے منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر بہتر انفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف

      صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ

      کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.