اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) محکمہ فوڈ کی بڑی کاروائی،پنجاب سے کے پی کے آٹااورگندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دوران تلاشی ٹرکوں پر لوڈ 64ٹن آٹااور 43ٹن گندم برآمد، چھ ٹرک اورعملہ پولیس کی تحویل میں، تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ نے پنجاب سے خیبر پختونخوا آٹا اور گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جی ٹی روڈ حسن ابدال اور موٹروے ایم ون پر کارروائیوں کے دوران چھ مشکوک ٹرکوں کی تلاشی لی گئی، جن سے چونسٹھ ٹن آٹا اور تینتالیس ٹن گندم برآمد ہوئی، حکام کے مطابق تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کے پاس آٹا اور گندم لے جانے کا کوئی قانونی اجازت نامہ یا دستاویزات موجود نہیں تھیں، محکمہ فوڈ نے برآمد شدہ آٹا اور گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کر دی، جبکہ چھ ٹرک اور عملہ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، گرفتار ڈرائیوروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
