Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا، رضا تنویر سپرا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیرا فورس کی مبینہ کارروائیاں عروج پر،لاکھو ں ٹیکس دینے والے تاجر بے بس

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تح جنگ(بیورو رپورٹ) پیرا فورس کی مبینہ کارروائیاں عروج پر پہنچ گئیں، لاکھوں روپے ٹیکس اور کرایہ ادا کرنے والے تاجر خود کو بے یار و مددگار محسوس کرنے لگے، جبکہ شہر میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قابض ریڑھی اور ٹھیہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب تمام
    سیاسی قیادت کی خاموشی نے تاجروں اور شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سابقہ انتظامیہ کی ہدایت پر شہر کے تاجروں نے اپنی دکانوں کے سامنے ٹف ٹائلیں لگوا کر گزرگاہوں کو خوبصورت اور عوام کیلئے سہولت بخش بنایا تھا، تاہم موجودہ انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر انہی ٹف ٹائلوں کی توڑ پھوڑ کے باعث گزرگاہیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرکاری ہدایات پر لاکھوں روپے خرچ کرکے دکانوں کے سامنے جگہ کو بہتر بنایا، مگر اب بغیر کسی واضح متبادل انتظام کے اسے خراب کیا جا رہا ہے۔تاجروں کے مطابق پیرا فورس دکانوں کے باہر لگے بورڈز اور چھجوں کو ہٹانے کیلئے بھی سرگرم ہے، حالانکہ یہ بورڈز اور چھجے سابق اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پنجاب حکومت کی ہدایات کے تحت مخصوص طریقہ کار کے مطابق لگوائے گئے تھے۔ تاجروں کا سوال ہے کہ اگر سابقہ انتظامیہ نے سرکاری ہدایات کے مطابق یہ انتظامات کروائے تھے تو موجودہ انتظامیہ انہیں ختم کرنے سے قبل تاجروں کو اعتماد میں کیوں نہیں لے رہی؟شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف باقاعدگی سے لاکھوں روپے ٹیکس، کرایہ اور دیگر سرکاری واجبات ادا کرنے والے دکانداروں کو مختلف کارروائیوں کا سامنا ہے، جبکہ دوسری طرف سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر ریڑھیوں اور ٹھیلوں کے باعث ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کسی مخصوص طبقے تک محدود رکھنے کے بجائے بلاامتیاز اور یکساں بنیادوں پر کی جائے۔تاجروں کا مزید کہنا ہے کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندوں اور سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا، مگر افسوس کہ عوام بالخصوص دکانداروں کو انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فتح جنگ میں تجاوزات اور انتظامی کارروائیوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، ٹف ٹائلوں کی مبینہ توڑ پھوڑ کا نوٹس لیا جائے، تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے اور سڑکوں و فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف

      صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ

      کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.