Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلا دیش: سابق طلبہ رہنما مہدی حسن کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا
    • وزیراعظم آفس ‘ وزارت داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج
    • لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کا سکولوں میں جعلی داخلوں پر سخت اقدام
    • فیصل آباد مختلف میں واقعات فائرنگ سے ماں بیٹی اور باپ بیٹا قتل
    • لاہور:طالبات این سی اے میں جاری نمائش دیکھ رہی ہیں۔
    • اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،6ملزمان گرفتار
    • اوکاڑہ’200 روپے کا تنازع سعودیہ پلٹ نوجوان قتل
    • پتوکی،رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی
    • اداکارہ کے شوہر کے دوست نے بتایا کہ میرے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے
    • زچگی کے بعد باڈی شیمنگ، کترینہ کیف نے ٹرولز کو کیا پیغام دیدیا؟
    • انوشکا شرما نے ایک ہی منزل پر 3 لگژری فلیٹس خرید لیے
    • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے حجاب شروع کر دیا
    • ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا
    • عثمان خواجہ کی کتاب میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے کیا راز کھلیں گے؟ کمنز کا انکشاف
    • وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا
    • ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
    • وزیر بلدیات سے چینی صنعتی گروپ گرینڈ ٹاپ کے وفد کی ملاقات
    • پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب
    • ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب
    • سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مالی شمولیت کو پائیدار معاشی ترقی سے جوڑنے کی ضرورت ہے وزیر خزانہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک (پی ایم این) کے زیر اہتمام 10ویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (اے ایم سی ایکس)کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں حکومت، ریگولیٹرز، مالیاتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور ماہرین نے پاکستان میں مالی شمولیت کو معاشی ترقی میں تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا۔کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالی شمولیت کو پائیدار معاشی ترقی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زرعی شعبے اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کے لیے ضمانت کے بجائے کیش فلو کی بنیاد پر قرضوں، ڈیجیٹل کریڈٹ اور متبادل ڈیٹا کے استعمال پر زور دیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مالی شمولیت کو صرف رسائی تک محدود رکھنے کے بجائے معیار اور ضرورت سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ انہوں نے PAIDAR Innovation Labs کے اجرا کا خیرمقدم کیا، جو سندھ میں دیہی کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کو مشترکہ طور پر مالیاتی مصنوعات تیار کرنے کا موقع فراہم کریں گے ۔کانفرنس کا اہم نتیجہ PAIDAR ضمانتی فنانسنگ سہولت کے دوسرے مرحلے کی توسیع ہے، جس کے تحت فنانسنگ 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 4.2 ارب روپے کردی گئی ہے جبکہ مالیاتی اداروں کی تعداد 3 سے بڑھا کر 8 کردی گئی ہے۔ یہ سہولت لاڑکانہ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور تھرپارکر کے قرض لینے والوں تک پہنچے گی جبکہ کم از کم 50 فیصد فنانسنگ خواتین کے لیے مختص ہوگی۔اس موقع پر پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی (PMIC) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے درمیان ایک ارب روپے کی فنانسنگ سہولت کا معاہدہ بھی طے پایا۔کانفرنس میں خواتین کی مالی رسائی، مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی، اسلامی مائیکروفنانس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ریگولیشن اور 2035ء تک مائیکروفنانس کے مستقبل پر بھی غور کیا گیا۔پاکستان مائیکروفنانس ایوارڈز 2026ء میں ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کو بہترین مائیکروفنانس بینک جبکہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کو بہترین غیر بینکاری مائیکروفنانس کمپنی کا ایوارڈ دیا گیا۔ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اور نوید اے خان کو بھی مالی شمولیت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں ملک کے بڑی تعداد میں بینکوں ،مالیاتی نظام سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
    وزیر خزانہ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بنگلا دیش: سابق طلبہ رہنما مہدی حسن کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

      وزیراعظم آفس ‘ وزارت داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج

      لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کا سکولوں میں جعلی داخلوں پر سخت اقدام

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.