لاہور (این این آئی)لاہور میں بسنت 2027ء سے قبل پتنگ اور ڈور سازی کے لائسنس
کے حصول کے لئے درخواستوں کا انبار لگ گیا ۔ ڈی سی آفس کو مینوفیکچرنگ لائسنس کے لئے 6ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 5ہزار 200درخواست گزاروں کو لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تقریباً 500درخواست گزاروں کی تصدیق کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ مختلف وجوہات کی بناء پر تقریباً 300درخواست گزاروں کی لائسنس کے لئے درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔لائسنس جاری ہونے کے بعد مینوفیکچررز کو قواعد و ضوابط کے مطابق پتنگیں اور ڈور تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔ پتنگ اور ڈور سازوں میں لائسنس کے حصول کیلئے دوڑ تیز ہوگئی ہے، جبکہ ڈی سی آفس میں درخواستوں کی بڑی تعداد موصول ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔گزشتہ سال پتنگ اور ڈور سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے ایک ہزار 605افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے ایک ہزار 337افراد کو لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ اس سال موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- بینکاک:وزارت خزانہ کے سیکرٹری امداد اللہ بوسل سٹی بینک کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- برطانیہ کی اپنے شہریوں کو جدہ اور دمام کے سفرسے گریز کی ہدایت
- مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال جوہری تنازع انسانیت کیلئے خطرات
- سمارٹ فون چھوڑنے کے روزمرہ زندگی میں حیرت انگیز فوائد
- زبانی کلامی کسی کو آف لوڈ نہیں کیا جاسکے گا، ایف آئی اے امیگریشن کا نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری
- پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن، 6فوڈ یونٹس بند، بھاری جرمانے
- آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین’انکے اہلخانہ کی ملاقات
- واپس لینے کی بنیاد پر راولپنڈی بینچ سے لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کیس ٹرانسفر کرنیکی درخواست خارج
- لاہور:ایک شخص سائیکل پر مچھلیاں فروخت کررہا ہے۔
- لائبہ خودکشی کیس’ ملزم نے دھوکا دہی کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا
- لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عظمی خان کو دل کی ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی
- اینگرو فرٹیلائزر پنجاب میں گاڑیوں کی دھواں جانچ مہم میں معاون
- غیراستعمال شدہ کیپسٹی چارجز کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل’ نیپرا کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 17 نومبر کی مہلت
- مناواں میںسڑک کراس کرتی خاتون گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
- رشتہ ٹوٹنے پر ملزم کی جواں سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی
- ائیر ٹریفک کنٹرولر کا عالمی دن 20 اکتوبر کو منایا جائے گا
- خیبر پختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار کے منافی : جاوید قصوری
- ACفتح جنگ کی کارروائی، جعلی صحافی رنگے ہاتھو ں گرفتار، پولیس کے حوالے
- پنجاب’ صفائی ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر26 تحصیلوں میں صفائی فرمز کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے گئے
- 1732 ٹھکانوں پر حملے 900حوثی ہلاک ریاض میں 3 زور دار دھماکوں کی آوازیںشاہ خالد ایئر پورٹ 17 اکتوبر تک بند سعودیہ کیلئے درجنوں پروازیں منسوخ
