لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی صدر زاہدہ قریشی نے ملاقات کی پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر ہوئے والی ملاقات میں ممبر پنجاب اسمبلی سلمی سعید ہاشمی،ڈائریکٹر پنجاب سمالانڈسٹریز کارپوریشن صبیح ذکا اور دیگر بھی موجود تھے۔ خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئرز بنانے والے ادارے کی سربراہ زاہدہ قریشی نے اپنے ادارے کی فلاحی سرگرمیوں بارے بتایا اور کہا کہ ہمارے ادارے کا ملتان میں قائم یونٹ سالانہ تقریباً 1500وہیل چئیرز بنا رہا ہے، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ خانیوال میں وہیل چیئر تیار کرنے والا دوسرا یونٹ لگائے کیلئے ایک سے دو کنال اراضی درکار ہے۔
