کراچی(این این آئی)مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا غلط استعمال اور جوہری تنازع
مستقبل میں انسانیت کی بقا کے لیے بڑے خطرات ثابت ہوسکتے ہیں۔ طبی جریدے ”دی لانسیٹ” میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان خطرات سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلوں کی صحت اور زندگی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں انسانیت کے لیے 17 بڑے تباہ کن خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کا تعلق بیماریوں، سماجی و معاشی حالات، ماحولیاتی تبدیلیوں، ٹیکنالوجی اور تنازعات سے ہے۔ ان میں مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور جوہری تنازع کو دو بڑے خطرات قرار دیا گیا، جبکہ انسانی صحت کے لیے مزید 15 سنگین خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
