کراچی (این این آئی) مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی نے انسدادِ دہشت گردی محکمے (سی ٹی ڈی) کے
تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں بھی بریت کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔ ملزمہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ ملزمہ کے وکیل میر ہدایت اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں انمول پنکی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں، اس لیے انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔ وکیل کے مطابق ملزمہ گزری میں درج تین مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکی ہیں۔ مقدمے میں ملزمہ کے دو مبینہ سہولت کار ضمانت پر رہائی کے بعد مفرور ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ انمول پنکی کو مئی 2026 میں کراچی کے علاقے گارڈن میں کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ حکام نے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ملزمہ نے پولیس کے دعوؤں کی تردید کی تھی۔
بریکنگ نیوز
- سی او ایم سی ایل کلیم یوسف کی جانب سے ایم او پی کیخلاف تیار کیا گیا مراسلہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال نہ کرنے پر موقف لینے کیلئے رابطہ کیاگیا لیکن انہوں نے موقف نہ دیا
- محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
- مراسلہ کا عکس
- اسلام آباد میں ہائی پروفائل چوری کا ڈراپ سین
- رجسٹرار کوآپریٹو کی سفارشات کے بغیر کوئی پراسیکیوشن شروع نہیں ہوسکتی:لاہور ہائیکورٹ
- اسلام آباد:گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیاجارہاہے۔
- محکمہ داخلہ پنجاب’ ڈی جی فرانزک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم
- کراچی سے پشاور جانیوالی حادثے کا شکار رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں پٹری پر الٹی ہوئی ہیں۔
- اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
- رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
- سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
- چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
- سعودیہ کا حوثیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار
- راولپنڈی: جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف ‘چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
- کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کی شرکت
- گورنر کے پی کے کنڈی کو ہٹانے جانے کی اطلاعات
- قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف
- حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان
- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
