گوجرخان ( بیورو رپورٹ)مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے، دیوی، میٹرو سٹی کے علاقوں سے قیمتی اشیا چوری ہونے کی وارداتیں رپورٹ۔ شریف احمد کے مطابق الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں، ککھڑی موڑ چکوال روڈ کے قریب موٹر سائیکل کھڑا کرکے روڈ کے دوسری جانب جوس پینے گیا۔ تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ دائیں بائیں نظر دوڑائی تو دیکھا کہ کافی دور تین اشخاص میرا موٹر سائیکل لے جارہے ہیں۔جمشید خان کے مطابق دیوی داتا بھٹ میں گھر سے گندم، آٹا، بیڈ شیٹ، دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ سسرال گاں کی خاتون کے مین بازار گوجرخان میں شاپنگ دوران 50 ہزار روپے، موبائل فون، دیگر ضروری دستاویزات چوری کرلی گئیں۔ہاسنگ سوسائٹی میٹرو سٹی کے گیٹ نمبر دو پر لگا اے سی آٹ ڈور چوری ہونے کی واردات بھی رپورٹ ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
- یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
- چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
- چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
- راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
- حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
- جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
- تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
- امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
- انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
- اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
- وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
- پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
