اسلام آباد (این این آئی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال
چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آنا حیران کن ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک طرف ریاست کو ماں جیسا قرار دینا اور دوسری جانب یہ کہنا کہ میں اس پر تھوکتا بھی نہیں، کیا کوئی اپنی ماں کے بارے میں ایسی بات کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دیتے رہے، ان پر فارن فنڈنگ کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزامات لگاتے رہے اور انہیں مسلمانوں کا دشمن کہتے رہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب ایسی کون سی بات یا ذاتی مفاد سامنے آگیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کی حمایت میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

