اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر تعینات ایف سی کا پلاٹون واپس بلا لیا گیا، جبکہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ تعینات پولیس کی تمام سیکیورٹی بھی ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔اسی طرح مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود سے بھی ایف سی اور پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو 15 منٹ کے اندر اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر واپس روانہ ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔سیکیورٹی برانچ ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق گزشتہ رات گئے تک سیکیورٹی برانچ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کلوز کر دی گئی تھی، جبکہ جمعرات کی صبح ڈسٹرکٹ پولیس نے بھی مولانا فضل الرحمن اور ان کے صاحبزادے کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس بلا کر سیکیورٹی ڈیوٹیاں ختم کر دیں۔دریں ا ثنا جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد میں واقع رہائش گاہوں سے سیکورٹی اہلکاروں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔اسلم غوری نے سکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو بدترین فسطائیت قرار دیتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول قرارد دیا ہے۔انہوں نے مولانا اسعد محمود کی سکیورٹی بھی اچانک ختم کیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ ایسا کس کے حکم پر کیا گیا۔جے یو آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود پر درجنوں خود کش حملے ہوچکے ہیں۔
سکیورٹی واپس
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائوکم ہورن ملاقات کررہے ہیں۔
- عوام سیاسی نعروں وعدوں سے تنگ قیادت کیلئے جیل جانے کو تیار نہیں اعجاز درانی
- دو بہن بھائی کو قتل اور دوسری بہن کو زخمی کرنیوالا ملزم12گھنٹے میں گرفتار
- اسلام آبا د سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت بر آمد
- کلر سیداں پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،2200 گرام چرس برآمد
- گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے
- لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔
- چوہدری سالک حسین کی ہدایت پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
- چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
- راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
- الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
- اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
- راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
- آئی ایس ایس آئی نے "علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو
- تحصیل حضرو جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کےقریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص زخمی
- تعلیم وہ طاقت جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے، احسن اقبال
- آئی جی پنجاب عبدالکریم سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عائشہ بٹ اور صادق علی ڈوگر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کر رہے ہیں۔
- عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں:آئی جی پنجاب
