راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پیرودھائی پولیس کی کارروائی، فائرنگ کرکے دو بہن بھائی کو قتل جبکہ دوسری بہن کو زخمی کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے دو بہن بھائی کو قتل جبکہ دوسری بہن کو زخمی کرنے والے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتارکرلیا، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،پیرودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
