اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا اعجاز خان درانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے پاس صرف 15، 15 ایسے مستقل لوگ ہیں جو ہر حکومت میں وزیر، گورنر یا مشیر بن جاتے ہیں۔ حکومت کسی بھی جماعت کی ہو، یہی مخصوص طبقہ اقتدار کے مزے لیتا اور مل کر قومی وسائل پر قابض رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن شاید اپنی پارٹی کو ووٹ دے دے، لیکن اب وہ قیادت کی خاطر جیل جانے یا جان کی قربانی دینے کو تیار نہیں۔ عوام سیاسی نعروں اور وعدوں سے تنگ آچکے ہیں۔ قادر مگسی کے لانگ مارچ میں 15 ہزار افراد کی شرکت کو لاکھوں عوام کا ریفرنڈم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اگر واقعی عوامی حمایت کا دعویٰ ہے تو سندھ اسمبلی میں ایک مرتبہ خفیہ رائے شماری کروا کر دیکھ لیں۔ اعجاز خان درانی کا دعویٰ: ملک کے 99 فیصد عوام چھوٹے صوبوں کے قیام کے حق میں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کے لیے جان قربان کرنا سیکھتی ہے، جبکہ سیاستدانوں کو وسائل دبئی پہنچانے کے بجائے عوام تک پہنچانے کا سبق سیکھنا چاہیے۔
اعجاز خان درانی
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائوکم ہورن ملاقات کررہے ہیں۔
- عوام سیاسی نعروں وعدوں سے تنگ قیادت کیلئے جیل جانے کو تیار نہیں اعجاز درانی
- دو بہن بھائی کو قتل اور دوسری بہن کو زخمی کرنیوالا ملزم12گھنٹے میں گرفتار
- اسلام آبا د سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت بر آمد
- کلر سیداں پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،2200 گرام چرس برآمد
- گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے
- لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔
- چوہدری سالک حسین کی ہدایت پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
- سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
- چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
- راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
- الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
- اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
- راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
- آئی ایس ایس آئی نے "علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کی تشکیل نو
- تحصیل حضرو جی ٹی روڈ مانسر کیمپ کےقریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص زخمی
- تعلیم وہ طاقت جو کسی بھی قوم کو غربت کی زنجیروں سے نکال سکتی ہے، احسن اقبال
- آئی جی پنجاب عبدالکریم سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عائشہ بٹ اور صادق علی ڈوگر کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (IACP) کا عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کر رہے ہیں۔
- عالمی اعزاز حاصل کرنیوالے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں:آئی جی پنجاب
