Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ترکیہ کے وزیر توانائی اور قدرتی وسائل ارسلان برکات کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • پاکستان ترکیہ کے مابین توانائی شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیر اعظم
    • ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ترک افواج کے حوالے
    • اقوام متحدہ میں بھارت کے غیرسفارتی ‘بے بنیاد ریمارکس توجہ کے لائق نہیں:دفتر خارجہ
    • شہبا زشریف کو 2 بار وزیر اعظم بنوایا چاہتا ہوں 5 سال پورے کریں بلاول بھٹو
    • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائوکم ہورن ملاقات کررہے ہیں۔
    • عوام سیاسی نعروں وعدوں سے تنگ قیادت کیلئے جیل جانے کو تیار نہیں اعجاز درانی
    • دو بہن بھائی کو قتل اور دوسری بہن کو زخمی کرنیوالا ملزم12گھنٹے میں گرفتار
    • اسلام آبا د سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت بر آمد
    • کلر سیداں پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،2200 گرام چرس برآمد
    • گوجرخان، چوری کی مزید دو وارداتیں، دکان کے تالے توڑ کر 80 ہزار کا سامان چوری، موٹر بھی لے اڑے
    • لاہور: محنت کش بچہ اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے راوی کے پل پر صدقے کا گوشت فروخت کر رہا ہے۔
    • چوہدری سالک حسین کی ہدایت پرسیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سرجیکل سامان ڈسپوزایبلز اور ادویات کی شدید قلت
    • چکوال،مطلوب اشتہاری مجرم آفتاب کو پولیس نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا
    • راولپنڈی میںپولیس و قبضہ مافیا کے گٹھ جوڑ کا تاثر مکمل ختم کردیا:بابر سرفرازالپا
    • الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 19 یونیورسٹیز کیساتھ کنسورشیم کا قیام
    • اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔
    • راولپنڈی:سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا ،سی پی اونے شہداء گیلری کا دورہ کیا ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان ترکیہ کے مابین توانائی شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیر اعظم

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتر اور ترک وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد، اخوت اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ ترک تحقیقی بحری جہاز اورچ رئیس (Oruc Reis) کی پاکستان آمد اور آف شور تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے میں بھرپور تعاون پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے مشکور ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مابین توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں، ترکیہ کے تجربے اور تکنیکی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، آف شور تیل و گیس کی تلاش کے علاوہ معدنیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ممکنہ ذخائر کی تلاش ملکی توانائی کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ ترک وزیر توانائی نے انکے اور وفد کا پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مثالی مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بائراکترنے اس موقع پر کہا کہ ترک تحقیقی بحری جہاز اورچ رئیس (Oruc Reis) کی پاکستان آمد سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، ترکیہ اپنی تکنیکی مہارت، سائنسی تجربے اور انجینئرنگ صلاحیتوں کو پاکستان کے ساتھ بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے، ترک تحقیقی جہاز اورچ رئیس سندھ اور مکران کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کے ممکنہ ذخائر کی تلاش کے لیے تقریباً دو ماہ تک تھری ڈی سیسمک سروے کرے گا، منصوبے کے تحت حاصل ہونے والے سائنسی اعداد و شمار مستقبل میں تیل و گیس کی تلاش اور ڈرلنگ کے امکانات کا تعین کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، ترکیہ کے وفد میں ترک پارلیمنٹ کے ممبر اور پاکستانـترکیہ دوستی گروپ کے صدر علی شاہین، ترکیہ کے پاکستان میں سفیر عرفان نذیر اوولو اور ترکیہ کے وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جنید انور چوھدری، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک اور سردار اویس احمد خان لغاری، مشیر وزیر اعظم محمد علی، اور معاونین خصوصی طارق فاطمی اور لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد ظفر اقبال بھی عشائیے میں موجود تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اٹک :ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی شخص کو ریسکیو 1122کا عملہ ہسپتال منتقل کر رہا ہے ۔

      مالک کے ہاتھوں جھلسنے والا بچہ امجد

      راولپنڈی،2 منشیات سپلائر گرفتار 3 کلو سے زائد چرس برآمد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.