Author: Khabrain News

خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ سے صدرمشاعرہ ڈاکٹرمقبول حسن گیلانی، ملک محمدرفیق رجوانہ، سجادحسین بخاری، ملک عدنان ڈوگر،ندیم قریشی، جاویدانصاری، چوہدری وحید ارائیں، اللہ نواز وینس، رانافراز نون، شوکت اشفاق، عمران خان، قاسم رضا ملک،عارف ملغانی، زین ملغانی، عبدالستار قمر، ذکاء اللہ انجم ملغانی،سلیم قیصر ،رفاقت انجم دیگر خطاب کرتے ہوئے۔

مزید پڑھیں

ملتان (جھلکیاں :سید سجاد بخاری ،عبد الستار قمر، وسیم بابر ، رفاقت انجم) روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام آرٹس کونسل ملتان کے اشتراک سے سالانہ باقی صفحہ6بقیہ نمبرسرائیکی مشاعرہ میں 126 شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ آرٹس کونسل ملتان میں روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سالانہ سرائیکی مشاعرہ شاندار ادبی ماحول میں منعقد ہوا، مشاعرے کے لیے سجایا گیا سٹیج انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب تھا، جس میں سرائیکی وسیب کی ثقافت، روایات اور علاقائی شناخت کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ سرائیکی زبان و ادب سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے مشاعرے میں شرکت کی، جبکہ ملتان…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (این این آئی)کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص دوطرفہ دفاعی تعاون، بحری شعبے میں اشتراکِ عمل اور پاکستان و کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دینے کے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقبوضہ جموں و کشمیرپر بھارت  کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے اقدام نے تاریخ عالم میں سیاہ باب رقم کیا ہے۔27 اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی مودی سرکار کے چہرے پر نمایاں ہورہی ہے۔مسئلہ کشمیر کسی ایک ریاست کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکاہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی پالیسی کو سپورٹ کرتا رہے گا۔صوبائی…

مزید پڑھیں

لاہور(انٹرویو:خبریں ڈیجیٹل) ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم المعروف کالا پہلوان نے کہا کہ پہلوانی ہماری ثقافت اور روایت کا حصہ ہے۔ بچوں کو پہلوانی کی طرف لانا چاہیے، انہیں ورزش کروانی چاہئے۔ مہر اکرم پہلوان نے کہا کہ دیکھئے، گاما پہلوان جیسے بڑے ناموں نے ہماری پہلوانی کو دنیا بھر میں مشہور کیا۔ لیکن بڑے پہلوانوں کے انتقال کے بعد پہلوانی کی سرگرمیاں کم ہوتی گئیں اور اکھاڑے بند ہونے لگے۔میں نے دوبارہ پہلوانی کو فروغ دینے اور اکھاڑوں کو آباد کرنے کی کوشش کی۔ بڑے بڑے دنگل منعقد کروائے اور بچوں کو اس کھیل کی طرف لانے…

مزید پڑھیں

سرے(نیوز ایجنسیاں)کینیڈا میں سکھ فار جسٹس کے کارکنوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کے پتلے نذرِ آتش کیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ کارکنوں نے یہ احتجاج 25اکتوبر کو برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں کیا۔ مظاہرین نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ایس ایف جے کے مطابق، منجندر سنگھ اور نریندر سنگھ رندھاوا نے مظاہرے میں شرکت کی۔ رائل کینیڈین مائونٹڈ پولیس نے دونوں کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر سکیورٹی وارننگز جاری کی تھیں۔تنظیم…

مزید پڑھیں

لاہور(نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر سبزیاں، پھل، گوشت، ایل پی جی اور آٹا مہنگے ہوگئے۔گراں فروشی نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کوششوں کے باوجود گراں فروشی روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ لاہور میں پیاز کی سرکاری قیمت 195روپے کلو مقرر لیکن دکاندار 250میں فروخت کر رہے ہیں۔ آلو 42روپے کلو کے بجائے 70روپے کلو، ٹماٹر 50روپے اضافے کے ساتھ 150روپے کلو ہوگیا لیکن بازار میں 200روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔بھنڈی 140کے بجائے 200روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، مٹر 350کے بجائے 450سے…

مزید پڑھیں

کراچی(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واضح پیغام دیتے ہوئے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام اور ان کے منتخب نمائندے اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، سندھ کی قسمت کا فیصلہ صرف سندھ کے عوام ہی کرسکتے ہیں۔شہرِ قائدمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، جس کے باعث عوام کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی لانے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ سندھ حکومت بھی عوام…

مزید پڑھیں

کراچی( خبریںڈیجیٹل) اداکارہ صبور علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ سرخ روایتی ساڑھی اور خوبصورت سنہری جیولری میں نہایت دلکش انداز میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر میں پھولوں کی خوبصورت سجاوٹ ان کی شخصیت کو مزید نکھار رہی ہے، جبکہ سادہ میک اپ اور روایتی انداز نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں نے ان کے انداز، خوبصورتی اور روایتی لک کو خوب سراہا۔ کئی صارفین نے کمنٹ سیکشن میں ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "خوبصورت”، "گریس فل” اور "الیگنٹ” قرار…

مزید پڑھیں