Author: Khabrain News

لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں نے ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر گرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 2026اور 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13میڈلز جیت لیے۔ پولیس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے 8 گولڈ، 2 سلور اور 3برانز میڈلز حاصل کرکے محکمے کا نام روشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں نے 11جبکہ نیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 2میڈلز حاصل کیے۔ مقابلوں میں آرمی، واپڈا، پاکستان نیوی، ایئر فورس سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں نے حصہ…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو اور پاکستان ریلوے کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے قومی اثاثوں کے قانونی تحفظ کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پاکستان ریلوے کی ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ اراضی کی ملکیت ادارے کے نام منتقل کر دی گئی ۔چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کی کوششوں کے ساتھ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی توجہ سے اراضی کی ملکیت منتقلی کے عمل میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ ریلوے اراضی کی ملکیتی دستاویزات کی تکمیل اور قانونی معاملات کو آگے بڑھانے میں نیب نے کلیدی کردار ادا کیا۔اراضی کی ملکیت منتقلی کے عمل میں…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی اپ گریڈیشن واپس لینے کے حکومتی احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کے6ملازمین کو ان کے اپ گریڈ شدہ عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپ گریڈیشن کی بنیاد پر ادا شدہ تنخواہوں کی ریکوری اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن و ریٹائرمنٹ فوائد میں کمی سے متعلق احکامات بھی کالعدم قرار دے دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس شیریں عمران نے چھ ملازمین کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست گزاروں میں محمد فیاض الحق سمیت محکمہ صحت کے چھ ملازمین شامل…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) بسنت 2027ء کے پیش نظر اندرون شہر لاہور کی خطرناک عمارتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حکام کے مطابق اندرون شہر کے 5وارڈز میں تقریباً 10ہزار عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران 271 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 95 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی ہوئی جبکہ ٹیکسالی گیٹ میں 57 عمارتیں خطرناک پائی گئیں۔ اسی طرح اکبری گیٹ اور دہلی گیٹ پر مشتمل وارڈ میں 52، بھاٹی گیٹ میں 43 اور یکی گیٹ میں 24 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی…

مزید پڑھیں

ملتان (رپورٹنگ ٹیم) ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین چودھری ذوالفقار علی انجم نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ خطے کی ثقافت، زبان اور ادبی روایات کے فروغ کے لیے بہترین اقدام ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادبی محفل نے سرائیکی وسیب کی بھرپور ترجمانی کی اور مقامی زبان و ثقافت سے محبت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام خطے کے شعرا کی حوصلہ افزائی اور سرائیکی ادب کے فروغ میں…

مزید پڑھیں

ملتان ( رپورٹنگ ٹیم) رروزنامہ خبریں کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر ”خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ ”ملتان آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا اس مشاعرے کی صدارت معروف دانشور ڈاکٹر مقبول حسن گیلانی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض قاسم رضا ملک نے ادا کئے مشاعرے میں وسیب کے مختلف شہروں، قصبوں، بستیوںملتان، شجاع آباد، جلالپورپیروالہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، چوک قریشی، قصبہ گجرات، خان گڑھ، رنگ پور، لودھراں، وہاڑی، میلسی ، باگڑسرگانہ، بندبوسن،سرائے سدھو، چوک میتلا، جہانیاں، لیہ، علی پور، رحیم یارخان، بہاول پور، احمدپورشرقیہ، دائرہ دین پناہ، راجن پور، فاضل پور، چوٹی زیریں، ڈیرہ غازیخان، شاہ…

مزید پڑھیں