Author: Khabrain News

کراچی (این این آئی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم تقریبا ایک گھنٹے تک معطل رہا۔ امیگریشن کا عمل معطل ہونے سے ایف آئی اے کاؤنٹرز پر مسافروں کی طویل لائنیں لگ گئیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق سسٹم بیٹھ جانے سے مسافروں کی امیگریشن کا عمل عارضی طور پر معطل ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بیک وقت معطل ہوا۔ امیگریشن سسٹم بند ہونے سے بین الاقوامی پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق تقریباً…

مزید پڑھیں

کراچی (این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر اور جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں عالمی برادری کی توجہ اور انصاف کی متقاضی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور (خبر نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے شعبہ فنانس میں مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور جواب دہی کے فروغ کے لیے ڈائریکٹر فنانس الوینا فیض کی زیرنگرانی اصلاحاتی اقدامات قابلِ توجہ قرار دیئے جا رہے ہیں۔ آڈٹ افسران کے دو اہم اجلاسوں کا انعقاد، ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ مسلسل رابطے، سرکاری واجبات کی وصولی پر توجہ اور مالیاتی رپورٹس سیکرٹری اوقاف کو پیش کرنے کا عمل اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ محکمانہ مالیاتی امور کی نگرانی کو محض رسمی کارروائی کے بجائے عملی بنیادوں پر موثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ محکمانہ حلقوں…

مزید پڑھیں

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سموگ تدارک کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں کی سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے گزشتہ 7روز میں 2ہزار 419 ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ، ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 236جرمانے ، 796وارننگز جاری ،دھواں چھوڑنے والی 1280گاڑیوں کی نشاندہی اور ای چالان جاری کئے گئے،بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی ایک ہزار 238گاڑیوں…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلویز نے دیگر ٹرینوں کی طرح آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کی ہدایات کے مطابق آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی قواعد کے مطابق رعایتی ٹکٹ، پاسز اور پی ٹی اوز کی سہولت برقرار رہے گی۔ معمر افراد، معذور افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین اور دیگر اہل افراد کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی سے 48گھنٹے پہلے تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جائز رعایت دینے سے انکار کی صورت میں متعلقہ ریلوے حکام یا پاکستان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی ایک اچھے ریسٹ ہائو س میں موجود ہیں اور موجیں کررہے ہیں، سہیل آفریدی کو جیل میں نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے ، 20 لاکھ لوگ جو اسلام آبادکیلئے اکٹھے کئے تھے وہ اب ان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو مزید 30دن کیلئے اس لئے بند کردیا کہ ملک میں افراتفری ، انارکی اور امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، جس کیلئے انہوں نے…

مزید پڑھیں

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج کا سری نگر میں داخل ہونا اور مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ قابلِ مذمت ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا ایران کے ساتھ اجلاس خوش آئند اور علاقائی تعاون کی جانب اہم پیش رفت ہے،جماعت اسلامی ابتدا ہی سے ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کی اس اتحاد میں شمولیت کی حامی رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ تہران میں ہونے والی ملاقات خطے میں جنگ اور تصادم کے خطرات کم کرنے کا اہم موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جارحانہ…

مزید پڑھیں