لاہور:وینڈر سردیوں کا خاص تحفہ کشمیری چائے تیار کر رہا ہے۔
Author: Khabrain News
پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کا سالوں سے زیرالتوا منصوبہ 10 روز میں مکمل کروا دیا۔ خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق مردان کی بخشالی روڈ چھ سال سے تاخیرکا شکار تھی، جسے نئی صوبائی حکومت نے صرف 10 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے، تاہم بخشالی روڈ کی تکمیل خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی عوامی سہولیات کی فراہمی پرمرکوزتوجہ کی عکاس ہے۔ حکومتی…
خرطوم (نیوز ایجنسیاں ) سوڈان کے مغربی علاقے دارفور کے شہر نیالا میں ایک بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 21افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ہلاکتوں کی تصدیق ایک طبی ذریعے اور عینی شاہدین نے کی ہے ۔ایک مقامی رہائشی کے مطابق حملہ پیر و منگل کی درمیانی رات شہر کے شمالی حصے میں واقع بازار پر کیا گیا۔ ایک دوسرے عینی شاہد نے بتایا کہ اس بازار میں نوجوانوں کی بڑی تعداد آتی تھی، جن میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے جنگجو بھی شامل تھے۔نیالا ہسپتال کے ایک…
غزہ،نیویارک(نیوز ایجنسیاں )غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں فلسطینی خواتین اور بچیوں کی ہلاکتوں اور تباہ حال زندگیوں سے متعلق دل دہلا دینے والے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔غزہ کی وزارت امور خواتین کے مطابق سات اکتوبر 2023سے اب تک 38ہزار سے زائد خواتین اور بچیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں جبکہ 11ہزار 700دیگر ایسی شدید چوٹوں کا شکار ہوئیں جن کے نتیجے میں وہ مستقل معذوری سے دوچار ہو گئیں۔وزارت کے مطابق مجموعی طور پر 50ہزار خواتین اور بچیاں اس تباہی سے متاثر ہوئی ہیں، فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری بیان میں…
لاہور(خبریں ڈیجیٹل) لاہور سمیت ملک بھر میں سونے کے نرخ برقرار’آج کے دستیاب مارکیٹ ریٹ کے مطابق 24 قیراط سونا 4 لاکھ 19 ہزار روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونا باقی صفحہ4بقیہ نمبر 43تقریبا 3 لاکھ 84 ہزار 188 روپے فی تولہ ہے
کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کے لیے یومِ سیاہ ہے، اس دن بھارتی افواج نے کشمیر میں داخل ہو کر غیر قانونی قبضے کی بنیاد رکھی۔ پاکستان کے عوام بالخصوص بلوچستان کے عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کو اپنا بھائی اور کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا…
کالا شاہ کاکو (این این آئی) مریدکے دو ماہ سے لاپتہ پانچ سالہ عون عباس کے اغواء اور قتل کے مقدمے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور مریدکے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گائوں کے دو افراد، منیب اور آصف، کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر جوہڑ سے بچے کی لاش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس اور سی سی ڈی کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر عون کے والد کو ملنے والی انشورنس کی رقم کے لالچ میں بچے کو گھر کے…
شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)تحریک انصا ف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز پر چار اسلامی ممالک کا تہران میں اجلاس نیک شگون ہے مکہ معاہدے کے ممالک کا تہران میں اکھٹے ھونا اور علاقائی سلامتی کے لیے تعاون بڑھانے مزاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کرنا صحیح سمت مثبت پیش رفت ھے، اختر ڈار نے کہا کہ ان مسلم ممالک کے مل بیٹھنے سے مسلم دشمن قوتوں کے ظلم وجبر جارحیت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خطہ میں امن استحکام اور معاشی بہتری ممکن ہو سکتی ھے اور اسرائیل کے ناپاک منصوبے…
نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
کراچی(این این آئی)شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں 16 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ فقیر کالونی میں پریشان چوک قبرستان کے قریب ایک گھر میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 25 سالہ خاتون متاثر ہوگئیں۔ انہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت شاہدہ کے نام سے…
