کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان یکجہتی کا رشتہ مضبوط ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کشمیری عوام طویل عرصے سے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد (ملک منظور احمد)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی روابط، تجارتی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں نے پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سیاسی مکالمے میں وسعت اور تجارتی تعاون بڑھانے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں یورپی یونین کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) سے حاصل ہونے والے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء…
لاہور( این این آئی)جوہر ٹائون میں ان ڈرائیو بائیک رائیڈر کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، ہراسانی سے بچنے کے لیے خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔پولیس کے مطابق چلتی موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث خاتون کے منہ، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاتون نے ایف ٹو جوہر ٹان سے وتو پیلس جانے کے لیے رائیڈ بک کروائی تھی۔جوہر ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کو گرفتار کر…
لاہور (این این آئی)پولیس لائنز میں ڈیوٹیوں اور تبادلوں کے عوض مبینہ رشوت لینے اور دینے والے 3اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل فاروق پر ڈیوٹیوں اور تبادلوں کے عوض کانسٹیبلز سے مبینہ رشوت لینے کا الزام ہے جبکہ کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل اسماعیل پر رشوت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ آر آئی گاردات…
لاہور:طالبات این سی اے لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پوسٹرز کی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
قاہرہ/ریاض (این این آئی) دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔ حکام سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حملے میں ایک سعودی شہری اور ایک بھارتی باشندہ جاں بحق ہوا جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے، سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے مشرقی علاقے کی طرف داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی علاقے اور خرج میں ممکنہ حملے کے جاری الرٹ واپس لے لیے گئے۔ ادھر مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو عسکری مدد…
لاہور (این این آئی) شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے کے باعث گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کمپریسر کے استعمال میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کھانا پکانے کے اوقات میں مختلف علاقوں میں آپریشن کریں گی۔کریک ڈائون کے دوران کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے والے صارفین کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے اور انہیں 7 روز تک بحال نہیں کیا جائے گا۔…
لاہور(خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیرِ اہتمام 45ویں سالانہ دو روزہ آل پاکستان ختمِ نبوت کانفرنس 29 اور 30 اکتوبر 2026 بروز جمعرات و جمعہ مرکز ختمِ نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہوگی۔ مرکزی ناظم اعلی مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد مرکز ختم نبوت چناب نگر میں تشریف لا چکے ہیں۔کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامی اور حفاظتی امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ منتظمین، کانفرنس کے تفصیلی شیڈول کا اعلان آج کریں گے۔ کانفرنس کی مکمل کارروائی ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ براہِ راست نشر کرنے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے،…
اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین 10 ایکڑ پر مشتمل زراعتی بلاک کا افتتاح کر رہے ہیں۔
لاہور (این این آئی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن علی اعجاز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عامر لیاقت نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا،انسداد ڈینگی ٹیموں سے ملاقات کی اور فیلڈ میں جاری سرگرمیوں پر بریفنگ حاصل کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا کی تلاش اور تلفی کے لیے جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو سرویلنس سرگرمیاں موثر بنانے اور فیلڈ میں…
