All posts by Khabrain News

خلع کا فیصلہ اور سنگین الزامات: عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا

گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خلع کی خبروں کے بعد رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا۔

گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انھوں نے آگاہ کیا تھا کہ انھوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

 بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔

دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ‏شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے، وہ شیطان سے بھی بدتر ہے۔

‏‎ عامر لیاقت کی جانب سے پہلے ان تمام الزامات کی تردید کی گئی لیکن بعد میں ان کی جانب سے بھی دانیہ شاہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے متعدد وائس نوٹ جاری کیے گئے۔

ایک اسٹوری میں عامر لیاقت نے اہلیہ کو ان فالو کرنے کا اعلان کیا اور اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں، دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی، اُن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔‘

اُنہوں نے دانیہ شاہ کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اور تُم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عُمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو، میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ 10 فروری 2022 کو عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اس سے قبل عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے بھی عامر لیاقت پر الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

15 کلو منشیات کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ 15 کلو منشیات کیس کےحقائق سامنے آ رہے ہیں، اس کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں۔ 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے ایبٹ آباد جلسے میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پر بھاری ہوتا ہے، شانگلہ والے (شہبازشریف) اور بنی گالہ والے میں فرق یہ ہے کہ ایک عوام سے مانگ رہا ہے دوسراعوام کودے رہا ہے، شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے چھوٹے اور بڑے شیطان بھگانے کے لئے چاروں قل اور آیت الکرسی کا حصار کھینچ دیا ہے ،وظیفہ تیز ہوگا تو شیطانوں کی چیخوں میں اوراضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شانگلہ والے کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبوآرہی ہے اور وہ عوام کے آٹے کے لئے اپنے کپڑے بھی بیچنے کو تیار ہے، جب کہ بنی گالہ والے نے چار سال میں مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی، اور عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی چور ی کیا، سرکاری گھڑی، ہار، انگوٹھیاں اور کار بھی گھرلے گیا، بنی گالہ والا اقتدار اور کرپشن چھپانے کے لئے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے۔

 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شانگلہ والا چار سال کے منصوبے چار دن میں چلاتا ہے، جب کہ بنی گالہ والا بی آر ٹی پشاور 2017 میں شروع کرتا ہے جو6 سال بعد 2022 میں بھی نامکمل رہتی ہے، شانگلہ والا دن رات عوام کے لئے کام کر رہا ہے، اور بنی گالہ والا دن رات جھوٹ بول کر انتشار پھیلا رہا ہے، کل ایک جھوٹے شخص نے بنی گالہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو گدھا کہا اور پھر پیسے بھی مانگ لئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر میں نے اتنے قتل کیے ہیں تو میرے خلاف ہیروئن کا جھوٹا کیس کیوں بنایا گیا، 15 کلو منشیات کیس کےحقائق سامنے آ رہے ہیں، اس کیس میں عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں، شہزاد اکبر نے اسلام آباد پولیس کے افسر کو مجھ پر کیس کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا، اور جب افسر نے انکار کیا تو اے این ایف سے مینج کروایا گیا۔

میری کال پر 20 لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری کال پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے، لوگوں کو اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے آنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے شہباز شریف کو بزدل اور ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش کا حصہ بن کر منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، ہمارے اوپر بیٹھے ڈاکوؤں کو قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی، میری کال پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے جوتے پالش کرنے والے نہیں بنیں گے، سیاسی لوٹے جدھر جائیں گے ضمیر فروش چور اور غدار کے نعرے لگیں گے۔میری کال پر 20 لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے، عمران خان
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
(فائل: فوٹو)
(فائل: فوٹو)

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری کال پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے، لوگوں کو اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے آنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے شہباز شریف کو بزدل اور ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش کا حصہ بن کر منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، ہمارے اوپر بیٹھے ڈاکوؤں کو قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی، میری کال پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے جوتے پالش کرنے والے نہیں بنیں گے، سیاسی لوٹے جدھر جائیں گے ضمیر فروش چور اور غدار کے نعرے لگیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نئی حکومت کے چند دنوں میں مہنگائی کتنی بڑھ گئی کیا کسی میڈیا والے نے دکانوں پر مائیک لے جاکر پوچھا؟ ہماری حکومت میں تو مہنگائی کے چند دن بعد ہی میڈیا والے دکانوں پر جاکر انٹرویو شروع کردیتے تھے اور کہتے تھے کہ کدھر گیا نیا پاکستان۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خاندان پر چالیس ارب روپے کے مقدمات ہیں، میں نے کسی کو شریف خاندان کی طرح جھوٹ بولتے ہوئے نہیں دیکھا، مریم نواز کہتی ہے میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں اور ان کے نام لندن میں پراپرٹی نکل آئی، ایک چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے نکلے، ان کے خلاف تفتیش کرنے والے ایف آئی اے افسران کو نکال دیا گیا جو کچھ ہورہا ہے یہ کیا کسی جمہوریت میں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غیرت مند قوم ہیں، ہم بوٹ پالیشیوں اور امریکا کے غلاموں کے ساتھ نہیں چل سکتے، ہم کسی کے بوٹ پالش نہیں کرسکتے، یہ قوم قائداعظم کے پاکستان کے لیے تیار ہے، جب ہم بیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے تو سب کو نیا پاکستان نظر آنے لگے گا۔

قبل ازیں جلسہ عام سے شیخ رشید احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کے لیے پولیس کے 1100 اہل کار سیکیورٹی پر مامور تھے۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے 7 واک تھرو گیٹ قائم کیے گئے تھے۔

اگر لانگ مارچ خونی ہوگا تو اسے روکا جائےگا، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف کو جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ اگرکوئی جھوٹا، بھکاری، سازشی تھا یا ہے، تو عمران خان ‘تم’ ہو، تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوگا تو اسے روکا جائےگا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوگا تو اسے روکا جائےگا، چار سال تم وزیراعظم رہےاگرکسی نےغلط کام کیا توحساب کیوں نہ لیا، شہبازشریف کا بخار صبح دو پہر شام عمران خان پر چڑھا ہواہے، تمہیں شہباز شریف کے ووٹ اور پارلیمنٹ کے ذریعےاقتدار میں آنےکاغم لگاہواہے، چوراور نااہل کرپٹ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کو ان کے اتحادیوں نے وعدے پورے نہ کرنے پر چھوڑا، اگر کوئی چور، جھوٹا، سازشی ہے تو اس کا نام عمران خان ہے، فرح گوگی تحریک کے ذریعے تم توجہ نہیں ہٹاسکتے، تم نےکون سا ایٹم بم بنایا تھا جو امریکا نے تمہیں ہٹانےکی سازش کی؟ کوئی سازش نہیں ہوئی، عمران خان کو اپنے جانےکا نہیں، شہباز شریف کے آنےکا غم ہے، شہباز شریف ایک بھی لوٹےکا ووٹ لے کر وزیراعظم نہیں بنے،4 سال تم اقتدار میں تھے لیکن آج  بھی مخالفین پر الزامات لگا رہے ہو۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے وزیراعظم کو اقتدار سے نکالاجو آٹا چینی اسکینڈلز میں ملوث رہا،عمران خان نے ادویات روٹی آٹا چینی گھی بجلی وگیس چوری کیا، کوئی سازشی جھوٹا بھکاری ہو تو وہ عمران خان ہے، شہباز شریف کشکول توڑ کر دوست ممالک کے پاس ترقی کے لیےگئے، شہباز شریف تمہاری طرح ملک کی عزت کو روندتے ہوئے بھکاری نہیں بنے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ 4 سال اپوزیشن اور میڈیا کی زبان بندی کی گئی، تنقید اگر بہتری کے لیے ہو تو ہم نے ہمیشہ اسے قبول کیا ہے،  صحافیوں کے ساتھ جب غنڈا گردی کی گئی تو ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔

”ہمارا ایک ہی مطالبہ فوری انتخابات یا انقلاب“

پشاور: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں یا پھر انقلاب آئے گا۔

پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کو دھمکی آمیز خط ملتا ہے، جس میں عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے کا کہا جاتا ہے، اس کے بعد 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے، اور سندھ ہاؤس میں خرید وفروخت شروع ہوجاتی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ جب خوداری کا فیصلہ کیا جائے تو اس کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے، یہ لڑائی عمران خان کی نہیں ملک کی خودمختاری کی لڑائی ہے، عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے کے معاملے پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا، مخالفین نے ایبسلوٹلی ناٹ پر تنقید کی اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کہا کہ وہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ان کے 10 سال دور میں 402 ڈرون حملے ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ناموس ریاست ؐ کا مقدمہ عمران خان نے لڑا، امریکا کو جواب دیا، عمران خان کی کال پر اسلام آباد جائیں گے۔

صوبائی وزیر کامران بنگش نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان کے ساتھ ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد مارچ کیلئے جب کال دینگے تو ہم ان کیساتھ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان کی کال پرمارچ میں شرکت کریں گے، نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں، ضمیر فروشوں کےساتھ نہیں۔

عمران خان سے ملاقات، علمائے کرام نے بیرونی سازش کی تحقیقات کی حمایت کردی

ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے بیرونی سازش کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح عدالتی کمیشن کے قیام اور کھلی سماعت میں تحقیقات کے مطالبے کی تائید کا اعلان کردیا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے ملاقات کی، نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور علی محمد خان سمیت دیگر بھی ملاقات موجود تھے۔
ملاقات میں سازش کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور سازش کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح عدالتی کمیشن کے قیام اور کھلی سماعت میں تحقیقات کے مطالبے کی بھی تائید کا اعلان کیا گیا۔ جب کہ اس موقع پر قرارداد کی بھی متفقہ منظوری دی گئی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کلمہ ’’لاَ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ‘‘ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے، قرادِ مقاصد کی روشنی میں ریاست پاکستان میں اقتدار اعلی کی واحد مالک خدا کی ذات ہے، عوام قرآن و سنت کے اصولوں کے تابع ایک منتخب جمہوری نمائندہِ ایوان کے ذریعے ان اختیارات کے استعمال کا حق رکھتے ہیں۔
قرارداد کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے بطور وزیراعظم پاکستان دنیا بھر میں اسلام کی سربلندی و توہین رسالت ﷺ جیسے قبیح و شرمناک عمل کے انسداد کیلئے غیر معمولی محنت کی، اسلاموفوبیا کے تدارک اور مسلم امہ کے مابین اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لئے بھی عمران خان کی خدمات غیر معمولی خدمات ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اسلام کے تہذیبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے چئیرمین تحریک انصاف کے تصورات و خدمات لائق تقلید و قابل تحسین ہیں، جنرل اسمبلی سے اسلاموفوبیا کے انسداد کی قرارداد کی متفقہ منظوری عمران خان کی غیرمعمولی خدمت کی عکاسی کرتی ہے، سیرت رسولﷺ کی تعلیمی نصاب میں شمولیت اور رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کا قیام بھی عمران خان کی اسلام و پیغیمبرِ اسلامﷺ سے گہری عقیدت کی علامتیں ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک سنگین سازش و مداخلت کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے پر گہری تشویش ہے، خفیہ مراسلے کے مندرجات پر قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کے اعلامیوں کی تائید کرتے ہیں، ایک طاقتور و بااختیار عدالتی کمیشن کی تشکیل اور کھلی تحقیقات کے ذریعے سازش میں شامل عناصر کی نشاندہی کے عمران کے مطالبے کی توثیق کرتے ہیں۔

سیاسی قائدین، صحافی مسلح افواج اور قیادت کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈٰی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے ملک میں جاری سیاسی گفتگو اور مباحثوں میں پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو دانستہ طور پر گھسیٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے براہ راست اور مختلف حوالوں سے باتیں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کوششیں براہ راست یا بالواستہ عوامی فورمز اور سوشل میڈیا سمیت مختلف فارمز پر کی گئیں، ‏ جس میں کچھ سیاسی شخصیات، بعض صحافی اور تجزیہ کار شامل ہیں.

اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ان سیاسی مباحثوں اور گفتگو میں غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات اور ریمارکس دیئے جارہے ہیں، جو کہ انتہائی نقصان دہ ہیں، پاکستان کی مسلح افواج ایسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل کا حصہ نہیں ہوسکتیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ فوج اور اس کی قیادت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے سیاست میں گھسیٹنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، ایسے غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات سے اجتناب بہت ضروری ہے، مسلح افواج اور اس کی قیادت توقع کرتی ہیں کہ سب افراد قانون کی پاسداری کریں گے اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں گے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے اٹک جلسہ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے گفتگو کی تھی

وزیراعظم کا گلیشیئر جھیل سے تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر کے باعث بننے والی جھیل سے حسن آباد اور دیگر علاقوں میں آنے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی ہے۔

علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں پینے اور زرعی پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے جبکہ 2 بجلی گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

حسن آباد پل گرنے سے شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے اور پل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ہنزہ میں حسن آباد پل بہہ جانے کے بعد لوہے کا متبادل پل ہنزہ پہنچا دیا گیا ہے اور عارضی پل نصب کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے کے لیے وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے گلیشیئر جھیل سے پانی کے اخراج کے باعث ہونے والے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل بہنے کے باعث متبادل راستہ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی، 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ بھی لگایا جائے۔

شہباز شریف نے نے 700 اور 250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بجلی گھروں کی بحالی و مرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے گلیشیئر جھیل کے باعث ہونے والے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد کرنے کا حکم بھی دیا۔

ماں سے محبت کیلئے 365 دن بھی کم ہیں: حمزہ شہباز شریف

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماں سے محبت کے لیے زندگی کا ہر لمحہ اور سال کے 365 دن بھی وقف کردئیے جائیں تو کم ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہارِمحبت کے لیے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوا ہوں۔
حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال بعد قطر میں والدہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اللہ کا کائنات کی اس عظیم نعمت پر جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

دنیا کا پہلا خلائی ہوٹل 2025 تک کھلنے کا امکان

کیا زمین کے مقامات، ساحلوں اور کشش ثقل میں سفری تعطیلات سے بیزار ہوچکے ہیں تو بہت جلد آپ خلاء کی سیر بھی کرسکتے ہیں۔

ایک کمپنی آربٹل اسمبلی دنیا کا پہلا خلائی ہوٹل 2025 تک کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے بارے میں تفصیلات اور کانسیپٹ ڈیزائن کو جاری کیا گیا ہے۔

مستقبل کا یہ ہوٹل متعدد موڈیولز پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوں گے اور اس کا ڈیزائن پہیے کی شکل کا ہوگا جو زمین کے مدار کے گرد گھومے گا۔

تصویر بشکریہ آربٹل اسمبلی
تصویر بشکریہ آربٹل اسمبلی

بنیادی طور پر یہ منصوبہ گیٹ وے فاؤنڈیشن کا تھا مگر اب خلائی تعمیراتی کمپنی آربٹل اسمبلی کارپوریشن اس منصوبے پر کام کرے گی۔

آربٹل اسمبلی ایک نہیں بلکہ 2 خلائی ہوٹل یا اسٹیشن خلا میں بھیجنا چاہتی ہے جہاں سیاح رہائش کرسکیں گے ۔

ان میں سے ایک ہوٹل کا نام پایونیر اسٹیشن ہوگا جس میں 28 افراد قیام کرسکیں گے اور یہ 2025 تک سیاحوں کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔

تصویر بشکریہ آربٹل اسمبلی
تصویر بشکریہ آربٹل اسمبلی

دوسرے کا نام وویجر اسٹیشن رکھا گیا ہے جس میں 400 افراد کے قیام کا انتظام ہوگا اور یہ 2027 تک کھل جائے گا۔

آربٹل اسمبلی کے مطابق اس بڑے ہوٹل کا مقصد خلا میں ایک کاروباری مرکز کو قائم کرنا ہے جہاں دفاتر کے قیام کے ساتھ ساتھ سیاح بھی جاسکیں گے۔

مگر اس ہوٹل یا خلا کی سیاحت کا خرچہ بہت زیادہ ہوگا اور بہت کم افراد ہی تعطیلات دنیا سے باہر منانے کی ہمت کرسکیں گے۔

آربٹل اسمبلی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹم الاٹورے کے خیال میں زیادہ خرچہ ایک بڑی رکاوٹ ضرور ہے مگر خلائی سیاحت کے آغاز کے ساتھ اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تصویر بشکریہ آربٹل اسمبلی
تصویر بشکریہ آربٹل اسمبلی

ان کا کہنا تھا کہ وویجر اسٹیشن سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر خلائی سیاحت کا موقع مل سکے گا جبکہ دونوں ہوٹلوں میں دفاتر اور تحقیقی مراکز بھی کرائے پر دستیاب ہوں گے۔

ہوٹل کے ڈیزائن کی تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ زمین پر موجود کسی لگژری ہوٹل جیسا ہی ہوگا بس وہاں سے نظام شمسی کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

اسپیس ایکس، بلیو اوریجن اور ورجن گیلیکٹک جیسی کمپنیوں کی جانب سے حالیہ برسوں میں عام افراد کے لیے خلائی سفر کو آسان بنانے پر کام کیا گیا ہے ۔

آربٹ اسمبلی کے مطابق ہم نے شراکت کے لیے سب سے بات کی ہے اور ابھی ان کمپنیوں کو جس محرومی کا سامنا ہے وہ منزل ہے، یعنی خلا میں لوگ کہاں رہیں گے، جو ہم پوری کرسکتے ہیں۔