لاہور: (ویب ڈیسک) گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر قانونی بحث کی پیشکش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ وزیر اعظم اور ان کے بیٹے کو ان کے سیاسی رہنماؤں اور قانونی ٹیم کے ساتھ آئینی بحث کی کھلی پیشکش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جب چاہیں “میرے اور میری قانونی ٹیم کے ساتھ ایک لائیو قانونی اور آئینی بحث” کر لیں۔
All posts by Khabrain News
عید ٹھنڈی ہونےکا امکان، بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کی نوید
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید ٹھنڈی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا، بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کی نوید دیدی، عید کی تعطیلات کے دوران گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں قدرے کمی ہو جائے گی، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا،آج رات سے آئندہ دو دنوں کے لیے گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے، موسم کی کروٹ سے چند روز کے لیے گرمی کی شدت میں مزید کمی ہو گی۔
شہر قائد کراچی میں گرد آلود ہواوں کا راج ہے۔ شہر میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے گرمی کی شدت میں کمی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 35 سے 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
ٹنڈو باگو: ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں سیری کے قریب ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم کے باعث ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور دیگر چار خواتین زخمی ہو گئیں۔
ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں سیری کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سلیم ،عمران اور ایک خاتون سرہی شامل ہیں۔
حادثے کے شکار محنت کش افراد حیدرآباد سے عید کی چھٹیوں پر اپنے گهر لوٹ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، جاں بحق و زخمیوں کا تعلق ٹنڈو باگو کی شیدی برادری سے بتایا جارہا ہے۔ حادثے کے بعد لاشوں کو اپنے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا جبکہ تمام زخمی بدین کے انڈس ہسپتال منتقل کیے گئے۔
کراچی سمیت پاکستان کو ٹھیک کرنے کا کلیہ صرف پی ایس پی کے پاس ہے: مصطفی کمال
کراچی: (ویب ڈیسک) مصطفی کمال نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چوروں کو قوم پر مسلط کر دیا ہے۔ چار سال میں صرف چند گھنٹوں کیلیے کراچی آئے۔ کراچی سمیت پورے پاکستان کو ٹھیک کرنے کا کلیہ صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔
کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی نا اہلی سے چوروں اور لٹیروں کو ملک پر مسلط کر دیا ہے۔ عمران پورے چار سال میں صرف چند گھنٹوں کے لیے کراچی آتے تھے۔
مصطفی کمال نے ایم کیو ایم سے متعلق کہا کہ چالیس برسوں سے خون اور آگ کی سیاست بھی دیکھ رہے ہیں۔ 30 ہزار نوجوان شہید کروا دیئے، شہدا کا قبرستان آباد کر دیا۔ قوم نے ایم کیو ایم کے کرپٹ رہنماؤں کو اسمبلیوں تک پہنچایا، چودہ برسوں تک گورنر بھی رہا مگر آج بھی کہتے ہیں ہمارے پاس اختیارات نہیں تھے۔
وزیراعظم کا پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کےلئے کوئی رقم نہ لی جائے، وزیراعظم نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں میں فری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیساتھ منسلک کیا جائے گا۔
کراچی: وزیراعظم کے دعوے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آ سکی، 10 گھنٹے تک تعطل جاری
کراچی: (ویب ڈیسک) عید آنے کو ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دعوے کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آ سکی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں نو سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
کراچی کے علاقوں لیاری، لائنز ایریا، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، کورنگی، لانڈھی، پہلوان گوٹھ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر میمن گوٹھ، ملت ٹاؤن، کالا بورڈ، سعود آباد سمیت دیگر علاقے لوڈ شیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود کے الیکڑک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
مسجد نبوی نعرے بازی کا معاملہ، راشد شفیق کا 2 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی ﷺ میں توہین آمیز نعرہ بازی کے معاملے پر عدالت نے راشد شفیق کا دو دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
آج صبح پولیس نے اٹک کچہری کے تمام رستوں کو بند کر دیا، راشد شفیق کے عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ پولیس نے ضلع کچہری کو مکمل طور پرگھیرے میں لیے رکھا، کچہری کے مین گیٹ پر بھی پولیس کے مسلح دستے تعینات کیے گئے تھے، کچہری کے اندر کسی بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔
وکلاء کو بھی کچہری کے اندر جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، بعض پولیس اہلکاروں نے وکلاء سے بدتمیزی بھی کی۔ میڈیا کے نمائندوں کی کچہری کے اندر داخلے پر پابندی تھی۔ سابق مشیر زلفی بخاری اور اس کے چچا زاد بھائی سابق صوبائی وزیر کو بھی بڑی مشکل سے اندر جانے دیا گیا۔
راشد شفیق کو سینئر سول جج منیر عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے راشد شفیق کا دو روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا، ان کو پولیس ڈی سی کے دفتر کے راستے سے باہر لے کر گئی۔
نواب شاہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے آگ لگ گئی، 7 افراد جل کر جاں بحق
لاہور: (ویب ڈیسک) نواب شاہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے آگ لگ گئی، سات افراد جل کر جاں بحق ہوگئے، بدقسمت خاندان کے افراد عید کی خریداری کے بعد گھر جارہے تھے۔
نواب شاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ پر حیدرآباد سے مورو جانے والی تیز رفتار کار رین شاخ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین خواتین اور تین بچوں سمیت سات افراد جل کر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرکے قاضی احمد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تاہم اس دوران ساتوں افراد دم توڑ گئے ،لاشوں کو قاضی احمد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر دیا
پشاور: (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نےعید الفطر خیبرپختونخوا حکومت کےساتھ نہ منانےکا اعلان کیا ہے، پی ڈی ایم کےسربراہ نے کہا ہے کہ عید مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق منائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ چلیں گے، ہماری عید آج نہیں ہے، ہم کل عید منائیں گے۔
پردیسیوں کا اپنوں کے ساتھ عید منانے کیلئے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری
لاہور: (ویب ڈیسک) عید سے قبل آج آخری روز پردیسیوں کا اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کیلئے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی پنجاب والوں کیلیے گاڑیوں کی قلت ختم نہ ہو سکی۔
پردیسیوں کی بڑی تعداد رات گئے تک اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکی ہے تاہم آج بھی پردیسی بس اڈوں پر آرہے ہیں مگر رش معمول سے کم ہے۔
اضافی کرایوں کے سبب شہری ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں بے بس ہیں، ٹرانسپورٹرز نے پرانا ہتھیار آزماتے ہوئے بس کرایوں کو چوتھا گئیر لگا دیا جس پر مسافر پریشان دکھائی دیتے ہیں، انتظامیہ حسب معمول خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
چوک بابا اعظم ، شور کوٹ اور لیہ کیلئے گاڑیوں کی قلت ہے تاہم ایڈوانس بکنگ کروانے والوں کو ٹکٹوں کا اجراء جاری ہے۔