لاہور: (ویب ڈیسک) غلامی نا منظور مارچ کے لئے تحریک انصاف پنجاب نے آرگنائزنگ کمیٹی بنا دی، شفقت محمود کنونئیر اور راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ڈپٹی کنونئیر ہوں گے۔
جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کوآرڈینیٹر لاہور ڈویژن، صداقت علی عباسی کوآرڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن ہوں گے، فیض اللہ کموکا کوآرڈینیٹر فیصل آباد ڈویژن ، محمد سبطین خان کوآرڈینیٹر سرگودھا ڈویژن ،محمد احمد چٹھہ کوآرڈینیٹر گجرانوالہ ڈویژن اور رائے حسن نواز کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈویژن ہوں گے۔
مس تاشفین صفدر کوآرڈینیٹر وومن وونگ، زبیر خان نیازی کوآرڈینیٹر یوتھ ایند سٹوڈنٹس ونگ، انیس علی ہاشمی کوآرڈینیٹر لائرز فورم مقرر کیا گیا ہے۔
All posts by Khabrain News
مسجد نبوی واقعے کی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے: شیری رحمن
لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے، عمران خان اپنے کرپشن سکینڈل کا دفاع کرنے میدان میں اتر آتے ہیں لیکن مسجد نبویﷺ واقعے کا دبے الفاظ میں دفاع کر رہے ہیں۔
شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے امر بالمعروف جلسے کرنے والے مسجد نبویﷺ واقعے کا دفاع کر رہے ہیں، چور، ڈاکو اور میں نہ مانوں کا بیانیہ ملک میں بد ترین تقسیم کا سبب بن رہا ہے، تحریک انصاف نے اپنے 26 سال میں ملک کو نفرت، تقسیم اور انتشار کے سوائے کچھ نہیں دیا۔
شیری رحمن نے کہاکہ تحریک انصاف کو پاکستان نہیں، اپنی طرز سیاست تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، شخصیات اور اداروں کے خلاف گالم گلوچ اور الزامات سے آپ اپنی سیاست تو زندہ رکھ سکتے ہیں لیکن انتخاب نہیں جیت سکتے، کرپشن، بدانتظامی اور ناکامیوں سے بھرپور حکومت کا دور ختم ہو چکا ہے۔
رانا ثنا دہشت گرد، قوم کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں: زلفی بخاری
اٹک: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا خود دہشت گرد ہیں اور قوم کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف 18قتل کی ایف آئی آرز درج ہیں ، وزیر داخلہ مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کی سازش کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے کارکن مقدمات سے ڈر جائیں گے اور باہر نہیں نکلیں گے یہ اس کی غلط فہمی ہے ۔عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے اسلامو فوبیا پر آواز اٹھائی۔
پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس فروری اور مارچ میں کروانے کا پلان
لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس فروری اور مارچ میں کروانے کا پلان بنا لیا، میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جس کے بعد پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ سجے گا۔ آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ تک پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز کھیلے جائیں گے۔
گزشتہ سیزن کورونا ایس او پیز کے باعث صرف لاہور اور کراچی میں کھیلا گیا تھا تاہم پی سی نے سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن چار مقامات پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکی میں بڑھتی مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے
استنبول: (ویب ڈیسک) ترکی میں بڑھتی مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، استنبول کے تسکیم سکوائر پر سیکڑوں افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔
پولیس نے تسکیم سکوائر پر احتجاج کرتے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج پر بلا اشتعال تشدد کیا گیا۔ حکومت کی معاشی پالیسی کے باعث غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، احتجاج کا سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور افریقہ کے مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں
لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور افریقہ کے مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں، عید اجتماعات میں امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔ دبئی، قطر، بحرین، کویت سمیت خلیجی ممالک میں عید مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔
انگلینڈ، کینیڈا ، فرانس اور یورپ کے مختلف ممالک سمیت براعظم امریکا، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلمان عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں عیدالفطر پورے جوش و خروش سے منائی جارہی ہے
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مذہبی عقیدت و احترام سے آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی جارہی ہے، ملک کے دیگرصوبوں میں کل (منگل) کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ رات صوبے میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد آج نمازِ عید کی ادائیگی کی گئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاوس کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔
صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور عارف احمدزئی سمیت چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر سرکاری حکام نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ، گورنر پنجاب کی وزیراعظم کو قانونی بحث کی پیشکش
لاہور: (ویب ڈیسک) گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر قانونی بحث کی پیشکش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ وزیر اعظم اور ان کے بیٹے کو ان کے سیاسی رہنماؤں اور قانونی ٹیم کے ساتھ آئینی بحث کی کھلی پیشکش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جب چاہیں “میرے اور میری قانونی ٹیم کے ساتھ ایک لائیو قانونی اور آئینی بحث” کر لیں۔
عید ٹھنڈی ہونےکا امکان، بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کی نوید
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید ٹھنڈی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا، بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کی نوید دیدی، عید کی تعطیلات کے دوران گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں قدرے کمی ہو جائے گی، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا،آج رات سے آئندہ دو دنوں کے لیے گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے، موسم کی کروٹ سے چند روز کے لیے گرمی کی شدت میں مزید کمی ہو گی۔
شہر قائد کراچی میں گرد آلود ہواوں کا راج ہے۔ شہر میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے گرمی کی شدت میں کمی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 35 سے 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
ٹنڈو باگو: ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں سیری کے قریب ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم کے باعث ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور دیگر چار خواتین زخمی ہو گئیں۔
ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں سیری کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سلیم ،عمران اور ایک خاتون سرہی شامل ہیں۔
حادثے کے شکار محنت کش افراد حیدرآباد سے عید کی چھٹیوں پر اپنے گهر لوٹ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، جاں بحق و زخمیوں کا تعلق ٹنڈو باگو کی شیدی برادری سے بتایا جارہا ہے۔ حادثے کے بعد لاشوں کو اپنے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا جبکہ تمام زخمی بدین کے انڈس ہسپتال منتقل کیے گئے۔