ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ بہت جلد زویا اختر کی فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سہانا خان کو حال ہی میں ممبئی میں فلمساز زویا اختر کے آفس کے باہر دیکھے جانے کے بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں۔ دراصل سہانا خان کو زویا اختر کے آفس کے باہر مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپرازی نے دیکھ لیا تھا جس کے بعد کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یہ امر اپنی جگہ قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان، سہانا خان اور زویا اختر کی جانب سے ڈیبیو کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
All posts by Khabrain News
جب نمبر پورے ہوں گے تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمان میں ایک ہیں، عدم اعتماد بتایا نہیں جاتا لایا جاتا ہے، جب نمبر پورے ہوں گے تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، فوری اور شفاف انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے آخری سچ کب بولا تھا ؟ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم خود چھوڑی، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہونا چاہتی ہے تو اعتماد بحال کرے، پارلیمان سے باہر پیپلزپارٹی نے اپنے راستے خود جدا کیے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نام نہاد احتساب کے نظام کا آج چوتھا سال ہے، نیب کا کام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو چلانا ہے تو اسی پر لگا دیں، نیب سیاستدانوں کو بدنام کیوں کرتا ہے ؟ آج پانچواں ماہ ہے، چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پر کام کر رہے ہیں، کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں گے، ن لیگ کی حکومت کے منصوبوں میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، آج کون سا محکمہ ہے جہاں کرپشن نہیں، ایک لمبی فہرست ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ غیر قانونی مشیر احتساب اپنے اثاثے عوام کے سامنے لائیں، اداروں کے افسران قانون کے دائرے میں رہیں، اداروں کے افسران کو جو استثنیٰ حاصل ہے وہ ایک آرڈیننس کی مار ہے، سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے، حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سیلاب تلے تباہ کر دیا، یہی رفتار رہی تو حکومت کرپشن میں دنیا کی نمبر ون حکومت ہوگی، نیب نے کوئی ریکوری نہیں کی، کسی کو نہیں پکڑا۔
یوکرین کی حمایت میں امریکا کی افواج پولینڈ کی سرحد پر پہنچ گئی
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کی حمایت میں امریکا کی افواج پولینڈ کی سرحد پر پہنچ گئیں، برطانیہ نے بھی مزید ساڑھے تین سو فوجی پولینڈ بھیجنے کا اعلان کردیا۔ ماسکو میں فرانسیسی اور روسی صدور کی ملاقات میں یوکرین کے مسئلے کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔
یوکرین کی سرحدپرعسکری سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، امریکی افواج کا پہلا دستہ متعدد طیاروں میں پولینڈ پہنچ گیاطیاروں میں بڑی مقدار میں جنگی ساز و سامان بھی پولینڈ پہنچا دیا گیا
صدر بائیڈن نے 3 ہزار فوجی پولینڈ بھیجنے کا اعلان کیا تھا، میجر جنرل کرسٹوفر پولینڈ میں امریکی افواج کی کمان کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجیوں کو لے کر مزید طیارے جلد پولینڈ میں اتریں گے، برطانیہ نے بھی مزید 350 فوجی پولینڈ بھیجنے کا اعلان کردیا
برطانوی وزیر دفاع کے مطابق 100 برطانوی فوجی پہلے ہی پولینڈ کی سرحد پر موجود ہیں جو یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کی صورت میں نیٹو ممالک کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔
ماسکو میں فرانسیسی صدر میکرون اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین کا تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
کوئٹہ میں گرانی کی نئی لہر، دودھ، دہی، چاول ، دالوں اور مصالحہ جات سمیت اشیا 50 فی صد تک مہنگی
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں 15 دنوں کے دوران مہنگائی کی نئی لہر دودھ دہی، خشک ملک پاوڈر، چاول ، دال، مصالحہ جات، عام استعمال کےلوشن اورکریموں کی قمیت میں 50 فی صد تک اضافہ ہو گیا، لوگوں کی رہی سہی قوت خرید بھی جواب دینےلگی۔
کوئٹہ میں گذشتہ15 روز کے دوران مختلف اقسام کےخودرنی تیل، گھی فی لیٹر و کلو کی قمیت میں15 سے30 روپے، چنےاوردالیں فی کلو 40 سے 50 روپے، چاول فی کلو40 روپے تک، خشک دودھ 200 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا۔ منہگائی کا طوفان عوام کے لئےعذاب بن گیا ہے۔
بات یہیں نہیں رکتی، چائےکی پتی مختلف کوالٹی کی 150روپے تک فی کلو بڑھ گئی ہے۔ کھانوں میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی قیمتوں میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، عام استعمال کے لوشن، کریموں، ٹوتھ پیسٹ برش وغیرہ کے نرخ 50 فی صد تک بڑھے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کاروبار کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔
رہی سہی کسر دودھ فروشوں نے پوری کردی ہے، فی لیٹر دودھ 120 سے بڑھا کر 125 اور دھی 10روپے کے اضافے کے بعد 150 روپے فی کلو کر دیا ہے۔
فیصل آباد: گذشتہ برس کم سن بچوں پر تشدد کے 20 سے زائد کیسز رپورٹ
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث کمسن بچوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ برس بچوں پر تشدد کے 20 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد میں کمسن بچوں پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران مجموعی طور پر بچوں پر تشدد کے 20 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 13بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ریسکیو کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کہتے ہیں کہ بچوں کو ریسکیو کرنے اور مقدمات کے اندراج کے بعد تشدد کرنے والے ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
معاملے پر سٹی پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کہتے ہیں کہ کمسن بچوں پر تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔
ماہر نفسیات اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معصوم بچوں کو ایسے واقعات کا شکار ہونے سے محفوظ بنایا جاسکے۔
کراچی: ہر ماہ بھتہ خوری کی 30 سے زائد جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے کا انکشاف
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ہر ماہ بھتہ خوری کی 30 سے زائد جھوٹی ایف آئی آر درج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کے اعلی افسران نے حکمت عملی تیار کرلی، 5 ماہ کے دوران بھتہ خوری کے 31 کیس رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں کمی تو ہو گئی مگر بھتہ خوری کی جھوٹی ایف آئی آرز بڑھنے لگیں۔ ذاتی جھگڑے ہوں یا پراپرٹی کا مسئلہ کئی مقدمات میں بھتہ کی جھوٹی دفعات شامل کردی جاتی ہیں۔
ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے 7 سے 8 جھوٹی بھتے کی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں جو صرف وقت کے ضیاع کا سبب ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات کو بی کلاس کیا جارہا ہے، ماہر قانون کہتے ہیں کہ بھتہ کی ایف آئی ار ٹھوس ثبوت ہونے پر ہی درج کرنا چاہیے۔ فی الوقت صرف الزام لگانے پر بھتے کا مقدمے درج کرلیا جاتاہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کے دوران بھتہ خوری کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 25 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، شہر میں بھتہ خوری کا کوئی منظم گروپ موجود نہیں ہے۔
پی ایس ایل 7: لاہور میں شائقین چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھنے کیلئے بے تاب
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورمیں بھی پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، سبھی قذافی سٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔ انتظامیہ نے بھی 10 فروری سے شروع ہونے والے میچز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوچکا ہے جس کے بعد 10 فروری سے اِس کی رونقیں لاہور کا رخ کرلیں گی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے جن کا اہلیان لاہور کو بے تابی سے انتظار ہے۔ کیا بچے اور کیا بڑے سبھی میچز دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری طرف میچز کے لیے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میچز کے لیے پوری طرح تیار دکھائی دیتا ہے جبکہ سکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔ میچز کے آغاز پر قذافی سٹیڈیم کا کنٹرول پاک فوج اور رینجرز سنبھالیں گے تو دیگر انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں جس پر شائقین بھی مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔
شائقین کو توقع ہے کہ اُنہیں لاہور میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
اپوزیشن اکٹھی ہو بھی جائے تو عمران خان کے سامنے ان کی حیثیت نہیں: عثمان بزدار
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بکھری ہوئی پی ڈی ایم پہلے اپنے گھر کو دیکھے، اپوزیشن اکٹھی ہو بھی جائے تو عمران خان کے سامنے ان کی حیثیت نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ استعفوں سے بھاگنے والی اپوزیشن کا عدم اعتماد کا شوشہ ناکام رہے گا، کچھ جماعتیں اپوزیشن اتحاد کیخلاف عدم اعتماد کر کے راستے جدا کرچکیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن ملک کو ریورس گیئر لگانا چاہتی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت مضبوط ہے اور اپوزیشن کمزور ہے، ساری اپوزیشن اول تو ایک ہو نہیں سکتی، اگر اکٹھی ہو بھی جائے تو بھی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اپوزیشن پر عوام عدم اعتماد کرچکے، یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔
‘کابینہ اجلاس منسوخ: وزیراعظم، آرمی چیف آج کا دن جوانوں کیساتھ گزاریں گے’
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے، جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پیٹ کمنز ٹیم کے کپتان جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔ آشٹن آگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کرے، کیمرون گرین، مارکس ہیرس ٹیم میں شامل ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ، تیروس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، نیتھن لین سکواڈ کا حصہ ہیں۔ مچل مارش، اسٹیوسمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈوارنر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
یاد رہے پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔