جھارکھنڈ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں دردناک واقعہ پیش آیا جب ریسکیو کے دوران شہری ہیلی کاپٹر سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
اتوار کے روز جھارکھنڈ کے تفریحی مقام پر12 کیبل کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث پچاس سے زائد افراد فضا میں پھنس گئے، بھارتی فضائیہ نے 30 افراد کو ریسکیو کرلیا جبکہ 18 ابھی بھی فضا میں معلق کیبل کار میں موجود ہیں۔
ریسکیو کے دوران شہری کی گرفت چھوٹنے سے وہ کئی فٹ گہرائی میں جاگرا، حادثے میں اب تک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ریسکیو کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، اور حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز کو ریسکیو مشن کا حصہ بنایا گیا ہے، حکام نے بتایا کہ ڈرون کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کو پانی اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔
All posts by Khabrain News
یوکرین نےروسی فوج کے متعدد حملے ناکام بنا دیے
برطانیہ : (ویب ڈیسک) یوکرینی فوج نے روس کے متعدد حملے ناکام بنا دیے۔
برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے روس کی جانب سے ملک کے مشرقی حصے میں کیے جانے والے کئی تازہ حملے ناکام بنا دیے ہیں۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ جنگ کے حوالے سے مشکل رہے گا۔ انہوں نے فوج کو پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر آج ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ آسٹریا کی وزارت خارجہ کے مطابق کارل نیہامر روسی صدر کوجنگ بندی کے امکانات اور جنگ کے سبب پیدا شدہ خطرات سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روسی صدر پیوٹن کے ساتھ کسی یورپی رہنما کی یہ پہلی براہ راست ملاقات ہوگی۔
رنبیر عالیہ کی شادی، 200 گارڈز اور ڈرونز کی نگرانی
ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی ایک اور حسین جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، رنبیر کے گھر کو خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا۔ جبکہ بھارتی ڈیزائنر کا لہنگا بھی عالیہ کے گھر پہنچ چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ اپنی شادی میں سابیا ساچی کے تیار کردہ ملبوسات پہنیں گے، جبکہ ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اس موقع کے لیے پیسٹل شیڈز کا انتخاب کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عالیہ بھٹ اپنی شادی کی تقریبات کے دوران منیش ملہوترا کے ملبوسات بھی پہنیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی آنے والی شادی کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں، جن میں مبینہ طور پر 200 ‘انگریزی بولنے والے’ باؤنسرز، گارڈز، ڈرونز اور فوٹوگرافی کو روکنے کے لیے اسکرینیں لگائی جائیں گی۔
جس کے لیے ممبئی کی سب سے بڑی سیکورٹی ایجنسی سے مدد لی گئی ہے۔
عالیہ بھٹ کے بھائی راہل بھٹ کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے انتہائی کم مہمانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں فیملی اور قریبی دوست شامل ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فہرست صرف 28 لوگوں پر مشتمل ہے۔
دونوں بالی ووڈ اسٹارز کی شادی کی تاریخ کےلیے 14 اور 15 اپریل کی تاریخ سامنے آرہی تھی، تاہم عالیہ کے چچا رابن بھٹ نے حال ہی میں تصدیق کی کہ عالیہ بھٹ 14 اپریل کو رنبیر سے ان کے گھر پر شادی کریں گی۔
پنک ولا نے رپورٹ میں کہا تھا کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کا ریسپشن ممبئی میں رکھا جائے گا، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئیں گے، جس کی گیسٹ لسٹ بھی تیار ہو چکی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی پرانی دوست رہ چکیں دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔
یاد رہے عالیہ بھٹ ہمیشہ سے انٹرویوز میں بتاتی رہی ہیں کہ 11 سال کی عمر سے انہیں رنبیر کپور سے محبت ہوئی تھی، لیکن ان کا رشتے کا آغاز 2017 میں ہوا، جسے 2018 میں انہوں نے سونم کپور کی شادی پر ایک ساتھ آ کر آفیشل کر دیا۔
برطانیہ سے کوہ نور واپس کرنے کا مطالبہ
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی پی ایل میچز کے دوران سنیل گواسکر نے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ واقع راجستھان رائلز اور لکھنو سپر کے درمیان جاری میچ کے دوران پیش آیا، جس بھارت کے سابق کرکٹر نے لائیو اپنے ساتھی برطانوی کمنٹیٹر سے کوہ نور ہیرا واپس لانے میں مدد مانگ لی۔
میچ کے دوران جب کیمرے نے سی ویو کے مناظر دکھانا شروع کیا، تو مزاق کے موڈ میں سنیل گواسکر نے کہا کہ ہم ابھی تک کوہ نور ہیرے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس پر انگلش کمنٹریٹر نے زور دار قہقہہ لگا کر کہا کہ وہ سوچ رہے تھے کہ یہ کب آئے گا؟ جس پر بھارتی سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر آپ اسے لانے میں مدد کر سکتے ہیں تو برطانوی حکومت سے اس بارے میں درخواست کریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقع 2015 میں ہونے والے آئی پی ایل میں پیش آیا، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اور کئی صارفین کی جانب سے انہیں اس بات پر سراہا بھی جا رہا ہے۔
کوہِ نور دنیا کا مشہور ترین ہیروں میں سے ایک ہے جو اس وقت تاج برطانیہ کی زینت ہے، دوسری اینگلو سکھ جنگ میں انگریزوں کی فتح کے بعد ان کی سلطنت اور کوہ نور دونوں پر انگریزوں نے قبضہ کر لیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں۔ شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔ دفتر صبح 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ شہباز شریف نے پینشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کر دیا۔
شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر کا کہنا تھا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا، ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا دھمکی آمیزخط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کردیا اور کہا خط میں بیرونی سازش کا رتی برابر شبہ ہوا تو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دھمکی آمیزخط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کوئی غدار ہے اور نہ کوئی غدار تھا،خط پارلیمان اور دنیا کےسامنے آنا چاہیے تاکہ یہ بحث ہمیشہ کےلیے ختم ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے، اجلاس میں خط لکھنے والے سفیر،تمام ارکان پارلیمنٹ اور مسلح افواج کےسربراہ شریک ہوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ثابت ہوجائے کہ ہم کسی سازش کا حصہ بنے ہیں یا خط میں بیرونی سازش کا رتی برابر شبہ ہوا تو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔
وزیراعظم پاکستان نے آئین شکنی کو کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا فیصلے نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔
یاد رہے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا تھا کہ ہمت کریں گے اور آگے بڑھیں گے ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے10فیصداضافہ یکم اپریل سےکریں گے پنشن میں 10فیصد اضافےکا اعلان کرتا ہوں۔
ملک کا سیاسی بحران سنگین، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات: فواد چودھری
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہو رہا ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے، چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے،135 حلقوں سے استعفیٰ آ چکے ہیں، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے۔
عمران خان نے قوم کو خودداری کی راہ پر چلنا سکھایا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کی صحیح سمت رہنمائی کی اور خودداری کی راہ پر چلنا سکھایا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے قوم کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے، کپتان نے قوم کو اقبال کے افکار اور قائداعظم کے زریں اصولوں پر چلنا سکھایا، عمران خان نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی افق پر روشن ستار ے کی مانند چمک رہے ہیں، عمران خان نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور جذبہ حب الوطنی بیدار کیا، عمران خان نے قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی، ملک میں اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا، کپتان نے قوم کو اقبالؒ کے افکار اور قائداعظمؒ کے زریں اصولوں پر چلنا سکھایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کیا، عمران خان ایماندار و دیانتدار لیڈر، کوئی مائی کا لعل ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
رمیز کی قیادت میں گراس روٹ کرکٹ تباہ ہوئی: سلمان بٹ
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بعد میں آنے والوں نے من گھڑت بیانات دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ رمیز راجہ کی قیادت میں حکومت نے گراس روٹ کرکٹ کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ کے پاس اپنی حمایت میں دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے ، مجھے بتائیں کہ انہوں نے سوائے من گھڑت بیانات کے پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا ہے ، اسے ایک وقت میں ایک معاملے پر قائم رہنے کی ضرورت ہے ، ورنہ چیزیں جوں کی توں رہیں گی۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں رمیز راجہ کا سپر سیریز کا آئیڈیا مسترد کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سیٹ اپ میں ٹیلنٹ کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے پاس چھ مناسب وکٹ کیپر بھی نہیں ہیں۔ سلمان بٹ نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ رمیز راجہ کا دور زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔
بچہ گورا ہونے کیلئے ثانیہ نے بہت سیب کھائے: شعیب ملک
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اُن کی اہلیہ، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے گورا بچہ ہونے کیلئے بہت سارے سیب کھائے تھے۔
گزشتہ دنوں شعیب ملک نے سحری ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔ متعدد دلچسپ سوالوں کے جوابوں اور گپ شپ کے دوران شعیب ملک نے اہلیہ سے متعلق حیران کُن بات بھی بتائی
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ‘ ثانیہ مرزا گورا بچہ چاہتی تھیں، اسی لیے ثانیہ مرزا کی والدہ نے اُنہیں خوب سیب کھلائے تھے۔ شعیب ملک کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ہاں یہ بات عام ہے کہ اگر گورے بچے کی خواہش مند خواتین سیب کھائیں تو بچہ گورا پیدا ہوتا ہے ۔