All posts by Khabrain News

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے ہرا دیا، یوزویندر چہل مین آف دی میچ قرار پائے۔
مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو چھہتر رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جیسن ہولڈر ستاون رنز بنا کر نمایاں رہے، یوزویندر چہل نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔
جوابی اننگز میں بھارت نے چار وکٹ کے نقصان پر اٹھائیس ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، تین ون ڈے میچز کی سیریز میں انڈیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

وسیم باری پر عنایتوں کا سلسلہ جاری؛ ہائی پرفارمنس سینٹر میں وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ مقرر

کراچی: (ویب ڈیسک) پی سی بی کی 73 سالہ سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری پر عنایتوں کا سلسلہ جاری ہے،4 برس تک کراچی کے ریجنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ڈائریکٹر رہنے والے وسیم باری کو اسی مقام پر وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کے دورِ کپتانی میں ان کے روم میٹ رہنے والے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر و بیٹسمین وسیم باری 31 دسمبر21 کو کنٹریکٹ ختم ہو جانے پر نیشنل اسٹیڈیم میں قائم ریجنل ہائی پرمارمنس سے بطور ڈائریکٹر سبکدوش کیا گیا تھا، 81 ٹیسٹ،51 ون ڈے میچز کھیلنے والے وسیم باری پی سی بی میں چیف سلیکٹر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

بابراعظم کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لتا منگیشکرکے انتقال پرانہیں سوشل میڈیا پرخراج عقیدت پیش کیا۔
برصغیرکی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکرکے انتقال پرکرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پراظہارافسوس کرتے ہوئے لتا کوخراج عقیدت پیش کیا۔
بابراعظم نے ٹوئٹرپرلتا منگیشکرکی تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ سنہرے دورکا خاتمہ ہوا۔ ان کی جادوئی آواز اورمیراث دنیا بھرکے لاکھوں لوگوں کے دلوں پرراج کرتی رہے گی۔
لتا منگیشکرکا گزشتہ روز ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ لتا کی عمر92 سال تھی اورانہیں کورونا اورنمونیہ کے باعث کچھ ہفتوں قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سعودی وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شیخ رشید کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے جنہوں نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیر بن سعود بن نائف کے ساتھ چھ رکنی اعلیٰ سعودی وفد کو خوش آمدید کہا۔

سعودی وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ کی اپنے وفود کے ہمراہ باضابطہ ملاقات آج وزارت داخلہ میں ہوگی۔

سعودی وزیر داخلہ آج وزارت داخلہ کا دورہ کر کے اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے دوبدو ملاقات بھی کریں گے جس میں علاقائی صورتحال سمیت سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

سعودی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ایک روز قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ قطر، کویت، بحرین وغیرہ کے وزرائے داخلہ کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے۔

کوئٹہ: نازیبا ویڈیو کے معاملے پر نیا رخ سامنے آ گیا

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نازیبا ویڈیو کے معاملے میں نیا رخ سامنے آ گیا اور مغوی لڑکیوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے اغوا کی تردید کر دی ہے۔
مبینہ طور پرمغوی لڑکیوں پروین اور شیرین کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ انہیں کسی نےاغوانہیں کیا، والدہ اور باقی اہلخانہ بھی انکے ساتھ افغانستان میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اغوا کےشک میں ہدایت خلجی اور خلیل خلجی کوگرفتار کیا گیا ہے جن کا انکےافغانستان جانے سے کوئی تعلق نہیں۔
لڑکیوں کی جانب سے کہا گیا کہ ان کی والدہ پردباؤ ڈال کر ہدایت اور خلیل کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، حکومت انہیں سکیورٹی فراہم کرے کیونکہ وہ اپنا بیان دینا چاہتی ہیں۔

مینار پاکستان پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ملزم ریمبو کی ضمانت منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) مینار پاکستان پر لڑکی عائشہ کو ہراساں کرنے کے کیس میں عدالت نے ملزم ریمبو کی ضمانت منظور کرلی۔
گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی اور بلیک میلنگ کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 4ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گریٹر اقبال پارک مقدمہ کے شریک ملزموں کی ضمانتیں ہو گئی ہیں۔ پولیس نے دوران حراست ریمبو سمیت چاروں ملزمان سے کوئی چیز برآمد نہیں کی جبکہ ٹک ٹاکر عائشہ نے مقدمہ سے پہلے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد متضاد بیانات دئیے۔
وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ریمبو سمیت چارملزمان پر بلیک میلنگ کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا لہذا ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں۔

امریکی ڈالر مزید سستا

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کی قدر کم ہونے کے بعد 174 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 68.40 پوائنٹس کی مندی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھات کے بعد 68.40 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45841.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار 852 شیئرز کا لین دین ہوا۔

عرب اتحاد نے یمن میں میزائل لانچرتباہ کردیا

عرب اتحاد نے یمن میں کارروائی کرتے ہوئے بیلیسٹک میزائل لانچر تباہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ یمن کے شمالی ضلع ال جاف میں کارروائی کے دوران بیلسٹک میزائل لانچرتباہ کردیا گیا۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کیخلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن شروع کرنے کااعلان کیا تھا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے شہریوں پرحملوں کے بعد فوجی آپریشن ضروری ہوگیا تھا۔
حوثی باغی مسلسل سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بیلسٹک میزائل حملے کررہے ہیں اورڈرون استعمال کررہے ہیں۔
جنوری میں حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پربیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا۔

اپوزیشن کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں حکومت کے تحریک عدم اعتماد کے معاملےکی منظوری کاامکان ہے جس کے بعد اس حوالے سے پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ طے ہونا باقی ہےکہ تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کے خلاف لائی جائے یا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک پہلے پیش کی جائے۔

ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان سے بات کے بعد تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی طے ہوگی اور عدم اعتماد کی تحریک پر ایک مؤقف اپنانے کے بعد رابطے شروع کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی کو (ق) لیگ سے رابطہ کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا اور جہانگیر ترین کے ساتھ 6 ایم این ایز سے بھی پیپلزپارٹی بات کرسکتی ہے جب کہ جہانگیر ترین سے مخدوم احمد محمود پہلے ہی رابطے میں ہیں۔

ذرائع کےمطابق حکومت کے ناراض ارکان میں کچھ کا تعلق پنجاب اور باقی کا کے پی کے سے ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کے معاملات بھی طے پاگئے ہیں اور جلد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوگی۔

اس کے علاوہ آصف زرداری بھی (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے ان کے پاس جائیں گے۔