All posts by Khabrain News

پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو 223 رنز کا ہدف

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 223 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطان کے قائد محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، دونوں بیٹرز نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جسے 9 ویں اوورز میں شعیب ملک نے توڑا۔ اس دوران کپتان محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
صہیب مقصود کی اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا، بیٹر 17 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی زبردست باری کھیلی اور سلمان ارشاد کا نشانہ بن گئے۔
آخر میں آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 سکور بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 222 رنز بنائےہیں سلمان ارشاد، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ترک صدر اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت، وزیراعظم جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

لاہور: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا اومیکرون ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان نے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرے بھائی ترک صدر رجب طیب اردگان، اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کا کورونا وائرس اومیکرون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری حکومت، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعاگو ہوں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
ترک صدر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہےکہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے ہلکی علامات کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔دونوں ٹھیک ہیں اور وائرس کے اثرات زیادہ نہیں ہیں، ہم اپنا کام گھر سے ہی جاری رکھیں گے۔
ترک صدر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔

پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کو بچھڑے ایک برس بیت گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سرکرنے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کو بچھڑے ایک برس بیت گیا۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سردیوں میں سرکرنے کی کوشش کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے پابلو موہر کے لاپتہ ہونے کی خبر5 فروری 2021 کو سامنے آئی تھی۔
6 فروری سے ان کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن کے خاتمے کا اعلان 12 دن بعد18 فروری کو کیا گیا جب ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے علی سدپاہ اور دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سر کر چکے تھے، موسم سرما کے دوران نانگا پربت کی چوٹی سرکرنے کا عالمی ریکارڈ بھی علی سدپارہ کے نام ہے، حکومت پاکستان نے علی سدپارہ کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

بہت جلد اقتدار میں آ کرسی پیک پر کام شروع کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ڈی آئی خان: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کو دوبارہ غلام نہیں بننے دیں گے، تحریک انصاف کو ووٹ دینے والا ملک کو ڈبو نے کے مترادف ہے اور وطن کو دوبارہ غلام نہیں بننے دیں گے۔
ڈی آئی خان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں کہا کہ بہت جلد اقتدار میں آ کرپاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام شروع کریں گے اور معیشت کو بحال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، آج غریب آٹا گھی چینی نہیں لے سکتا،ہم نے 3 سال بلے کی حکومت دیکھ لی اور ان کو ملک پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ سی پیک کا منصوبہ بند کرکے اس کا بند کمرے میں افتتاح کیوں کیا گیا؟
ان کا کہنا تھا کہ بھیک مانگ مانگ کو قوم کو ذلیل کررہے ہیں، ہمارے خلاف لچے لفنگون کو لگا دیا ہے جبکہ صوبے کی بڑی جماعت جمعیت بن گئی ہے، ہم نے ان کو پہلے مرحلے میں شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلےسال میں ایک بجٹ آتا تھا اور اب سال میں چار چار بجٹ آتےہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس رکھ دیا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام بحال، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گی: ترین

بیجنگ: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد روپیہ مزید مستحکم ہوگا۔
یاد رہے گذشتہ روز پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے تھے۔
وزارت خزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کو توسیع فنڈ سہولت کے تحت چھٹی قسط ادا کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
چین میں موجود وزیر خزانہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے بعد روپے کی قدرمستحکم ہوئی، روپیہ مزید مستحکم ہوگا، روپے کی مضبوطی پر یقین رکھیں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ چینی صدر،وزیراعظم سے ملاقاتوں میں معاشی،تجارتی تعاون پر بات ہوگی، چہ مگوئیوں سےگریزکیاجائے، روپے کے مستحکم ہونے پر یقین رکھا جائے۔

ترک صدر اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

استنبول: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
ترک صدر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہےکہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے ہلکی علامات کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
ترک صدرکا کہنا تھا کہ وہ دونوں ٹھیک ہیں اور وائرس کے اثرات زیادہ نہیں ہیں، ہم اپنا کام گھر سے ہی جاری رکھیں گے۔
ترک صدر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔

دلہے کی اپنے ہاتھوں سے دلہن کو سگریٹ پلانے کی ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں شادی جیسے اہم دن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہر ایک کے لیے خاص لمحہ ہوتا ہے، تاہم آج کل ایسی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس دلہا کو اپنے ہاتھوں سے عروسی جوڑا زیب تن کیے دلہن کو سگریٹ پلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
چند سیکنڈ کی ویڈیو میں دلہا دلہن کو سگریٹ پلاتا ہے اور پھر دلہن کو دھواں اڑاتا دیکھ مسکرا کر وہی سگریٹ خود پینا شروع کردیتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایک طرف صارفین کا کہنا ہے ویڈیو میں دلہن اکیلے سگریٹ نوشی نہیں کر رہی لہٰذا صرف دلہن کو تنقید کا نشانہ بنایا جانا مناسب نہیں ہے تو دوسری جانب متعدد صارفین کی جانب سے دلہا دلہن دونوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ویڈیو کہاں کی ہے اور دلہا دلہن کا تعلق کہاں سے ہے۔
دوسری طرف اداکار و کامیڈین آدی عدیل امجد کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بڑوں کی ملاقات، حکومتی ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ “پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کاخمیر تھا۔
مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے بڑوں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمرکا کہنا تھا کہ قوم آج کی ملاقات کی شدت سے منتظر تھی ،قوم کوشہباز شریف کی بڑھکیں یادہیں،، قوم کوانتظار تھاآج پیٹ پھاڑےجائیں گے، قوم کو انتظارتھاآج سڑکوں پرگھسیٹاجائےگا، قوم منتظرتھی چوری شدہ مال نکلوایا جائےگا، یٹ پھاڑنےیاگھسیٹنےکےبجائےمقصود چپڑاسیوں ،مسرورانوروں کوبچانےکوترجیح دی گئی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے برسوں پہلےبتایازرداری وشریف ایک سکےکےدورخ ہیں۔ان کی سیاست کی بنیادکرپشن اوراس کاتحفظ ہے۔ دونوں جماعتیں خزانہ لوٹنےکیلئےآپس میں نوراکشتی کرتی ہیں۔ قوم کی لوٹی دولت کےچھن جانےکاخوف انہیں متحدکرتاہے۔ نوکری کی عرضیاں قبول نہ ہونےپردونوں مل کر درخواست دینےکی کوشش میں ہیں۔ قوم ان کےکسی جھانسے میں نہیں آئےگی۔ غلط فہمی میں نہ رہیں،سیاسی چالوں کاجواب دیں گے۔

کراچی کی شارع فیصل پر 15 منزلہ نسلہ ٹاور مکمل طور پر گرا دیا گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کی شارع فیصل پر 15 منزلہ نسلہ ٹاور مکمل طور پر گرا دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق عمارت کو گرانے کا کام 24 گھنٹے جاری رکھا گیا تھا اور عمارت کو گرانے کیلئے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کی عمارت کو گرانےکیلئے 5 ہیوی مشینیوں نے کام کیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر 28 نومبر کو نسلہ ٹاورگرانے کا کام شروع ہوا تھا جو 69 دنوں میں مکمل ہوا تاہم اب ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔
سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیرقانونی قرار دے کر گرانے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کو ہٹانے کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ گیااور اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہیے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وزیراعظم کو ہر صورت جانا ہوگا، عمران خان کو ہٹانےکیلئے ہم سب اکٹھےہیں، حکومت کےخلاف احتجاج کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے آپشن کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنی مجلس عامہ کے اندر تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی فیصلے کیے تھے، میں نے اپنی جماعت کی سوچ شہباز شریف کے سامنے رکھی ہے، انہوں نے اپنے اور اتحادیوں کے پلان ہمارے سامنے رکھے ہیں۔ مشکل حالات اور معاشی بحران میں پھنسے عوام کے لئے فیصلہ کرنا ضروری ہے ، ہماری امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا زیادہ مل کر کام کرینگی اور ہمارے اتحاد میں جتنا اضافہ ہوگا، حکومت کو اتنا ہی خطرہ لاحق ہوگا اور دباؤ بڑھے گا ، شہباز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ بطور قائد حزب اختلاف انہوں نے تمام تر حالات کے باوجود قومی اسمبلی میں سب کو اکٹھا رکھا۔
بلاول نے مزید کہا کہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہئے ، احتجاج کے ساتھ ساتھ تحریک عدم اعتماد کا آپشن ہے جس پر ن لیگ میں بھی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے ، آگے جاکر مزید اتفاق رائے ہوگا، ملک کو بچانے کے لئے عمران خان کو نکالنا ضروری ہے، عوام و قومی مفاد کےلیے ن لیگ، پی پی ایک صفحے پر ہیں کہ عمران خان کو جانا ہے، ہم نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور شہباز شریف نے ہمارے لانگ مارچ کو ویلکم کیا ہے، حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہر قدم اٹھانے کےلیے تیار ہیں، باہمی اختلافات کے باوجود بڑے مقصد کےلیے اکٹھے ہیں۔