کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو بیٹںگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 81 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی زیادہ دیر تک ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔
اس دوران مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور ایک بعد ایک بلے باز پویلین لوٹ گیا۔ محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیوڈ ویزے 20 سکور بنا کر پویلین لوٹے، بروک کی اننگز 37 سکور پر ختم ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4.4 شکار کیے۔
یونائیٹڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، جب الیکس ہیلز 11 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔
پال سٹرلنگ بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور 10 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز بنا کر 37 کے سکور پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ شاداب خان نے 32 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔
ایک موقع پر میچ جیتنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان نے شاندار آخری اوورکیا اورفتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام آباد کی ٹیم 166 رنز بنا سکی، حارث رؤف دو، زمان خان، راشد خان ایک ، شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔
All posts by Khabrain News
بھارت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اب بھی کریں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفر آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اب بھی کریں گے، ایل او سی پر بسنے والا ہر شہری غازی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں دے کر ادا کی، کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں دے کر ادا کی، سید علی گیلانی نے کہا “ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”، سید علی گیلانی کے نعرے نے کشمیریوں کو نیا جذبہ دیا، ایل او سی پر بسنے والا ہر کشمیری غازی ہے، ایل او سی پر کوئی گھر ایسا نہیں جو گولیوں سے چھلنی نہ ہو۔
ادھر صدر آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 74 سال سے ظلم و بربریت جاری ہے، 42 لاکھ ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل پر مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کےغیر آئینی اقدام کیا گیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت عروج پر ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی آواز گونج رہی ہے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں سمندر پار پاکستانیوں کا بہترین کردار ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کا افتتاح کر دیا
مظفر آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں، ظلم کا ایک ایک واقعہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، بھارت جل جائے گا ختم ہوجائے گا۔
صدر مملکت عارف عارف علوی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو ہم یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتے ہیں، مسلمانوں نے بھارت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی، 2 قومی نظریہ آیا اور کہا گیا کہ دونوں قومیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، بھارت نے ہمیشہ دو قومی نظریے کو چیلنج کیا، بھارت کے حالات دو قومی نظریے پر مہر ثبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے، خواتین کی بے حرمتی کو بھارت نے ریاستی آلے کے طور پر استعمال کیا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اکابرین کو دھوکے میں رکھا، کشمیر میں پیلٹ گنز استعمال کی جا رہی ہیں، بھارت نے کشمیر میں طاقت کا استعمال کیا، لوگوں کو نابینا کیا، آج بھارت میں نفرت کی آگ ہے وہ خود اس میں جل جائے گا، بھارت ہر روز اس نظریے کو سچ ثابت کر رہا ہے، جن مسلمانوں پر بھارت میں ظلم ہو رہا ہے ہمیں ان کی فکر ہے، پاک فوج نے بتا دیا آنکھ دکھاؤ گے تو آنکھ نکال دیں گے، دنیا نے حملے سے متعلق بھارتی دعوؤں کو مسترد کر دیا، اقوام متحدہ میں بھارت ہی سیز فائر کیلئے گیا تھا، بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتی، پاکستان کی تاریخ کشمیر کی آزادی تک نامکمل ہے، بھارت کشمیر کی جغرافیائی حیثیت بدل کر جھوٹی حکومت لانا چاہتا ہے، پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔
قبل ازیں صدر آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 74 سال سے ظلم و بربریت جاری ہے، 42 لاکھ ہندوؤں کو جعلی ڈومیسائل پر مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کےغیر آئینی اقدام کیا گیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت عروج پر ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی آواز گونج رہی ہے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں سمندر پار پاکستانیوں کا بہترین کردار ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں دے کر ادا کی، کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں دے کر ادا کی، سید علی گیلانی نے کہا “ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”، سید علی گیلانی کے نعرے نے کشمیریوں کو نیا جذبہ دیا، ایل او سی پر بسنے والا ہر کشمیری غازی ہے، ایل او سی پر کوئی گھر ایسا نہیں جو گولیوں سے چھلنی نہ ہو۔
انڈر 19 ورلڈکپ، قومی کپتان نے تاریخ رقم کر دی
جمیکا: (ویب ڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پلے آف میچ میں کپتان قاسم میچ میں 5 وکٹیں اور سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان قاسم اکرم نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ میں سنچری اور 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 37 رنز کے عوض 5 شکار کئے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238 رنز سے شکست دیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ریاست بہاولپور:1727ءتا 1955 ءکل 12نوجوانوں نے حکومت کی۔ رپورٹ: نادر بخاری
بہاولپور (رپورٹ: نادر بخاری) ریاست بہاولپور پر 1727ءتا 1955ءتک کل 12 نوابوں نے حکومت کی۔ 12 نوابوں کے اقتدار کا دورانیہ اور کس کس سن میں وفات پائی ”خبریں“ نے تمام 12 نوابوں کی ود تصاویر تفصیلات حاصل کرلیں۔ تفصیل کے مطابق سابق ریاست بہاولپور پر کل 12 فرمانرواو¿ں نے 1727ءسے لیکر 1955ءتک حکومت کی۔ ریاست کے پہلے نواب صادق محمد خان عباسی اوّل نے 1727ء سے 1746ءتک کل 19 سال تک حکومت کی اور 1746ء میں وفات پائی۔ دوسرے نواب محمد بہاول خان عباسی اوّل 1746ءتا 1749ءتک صرف 3 سال حکومت کی اور 1749ءمیں وفات پائی۔ تیسرے نواب محمد مبارک خان عباس المعروف مبارک خان ثانی 1749ءمیں حکومت سنبھالی اور 1772ءتک برسر اقتدار رہے۔ انہوں نے 23 سال حکومت کی اور 1772ءمیں وفات پائی۔ چوتھے نواب محمد بہاول خان عباسی المعروف جعفر خان عباس 1772ءتا 1809ءتک 37 سال تک انہوں نے حکومت کی اور 1809ءمیں وفات پائی۔ ریاست کے پانچویں نواب صادق محمد خان ثانی المعروف عبداللہ خان عباسی نے 1809ءسے لیکر 1825ءتک 16 سال تک حکومت کی، انکی وفات 1825ءمیں ہوئی۔ چھٹے نواب محمد بہاول خان ثالث باالخیر المعروف رحیم یار خان تھے جنہوں نے ریاست پر 1825ء سے 1852ءتک تقریباً 27 سال تک حکومت کی اور انکا انتقال 1852ءمیں ہوا۔ ریاست بہاولپور کے ساتویں نواب صادق محمد خان عباسی ثالث المعروف سعادت یار خان تھے جنہوں نے 1852ء سے لیکر 1853ءتک صرف چند ماہ حکومت کی اور 1862ءمیں وفات پا گئے۔ آٹھویں نواب فتح خان عباس المعروف حاجی خان تھے جنہوں نے 1853ءسے 1858ءتک تقریباًً 5سال حکومت کی اور 1858ءمیں فانی دنیا سے پردہ فرما گئے۔ 9ویں نواب محمد بہاول خان رابع عباسی تھے جنہوں نے 1858ء سے لیکر 1866ءتک 8 سال تک برسراقتدار رہے اور 1866ءمیں وفات پائی۔ دسویں نواب صادق محمد خان رابع المعروف جند وڈا تھے۔ انکی دستاربندی 1866ءمیں ہوئی 1899ءتک انکی حکومت رہی۔ انکی حکومت کا کل دورانیہ 33 سال بنتے ہیں لیکن چونکہ انکی کمسنی میں دستار بندی ہوئی تھی تو اس درمیانی عرصے میں پولیٹیکل ایجنٹ کے زیرنگران حکومت کام کرتی رہی۔ تقریباً 13 سال تک 1879ءمیں جاکر انہیں اختیارات ملے 1899ءتک 20 سال انہوں نے حکومت کی۔ گیارہویں نواب محمد بہاول خامس المعروف محمد مبارک خان تھے جنہوں نے 1899ءسے لیکر 1907ءتک تقریباً 8 سال تک حکومت کی۔ انکی بھی کمسنی میں دستار بندی ہونی کی وجہ سے تقریباً 4 سال کیلئے ایجنسی کی دوسری حکومت پولیٹیکل ایجنٹ کے زیرنگران کام کرتی رہی۔ نواب محمد بہاول خان خامس کا حقیقی دور حکومت 1903ءتا 1907ءتک کا ہے۔ تقریباً 4 سال حکومت کی 1907ءمیں وفات پائی۔ ریاست بہاولپور کے آخری اور بارھواں نواب صادق محمد خان عباسی پنجم انکا مجموعی عرصہ حکومت 48 سال بنتا ہے 1907ءسے لیکر 1955ءتک کیونکہ انکی بھی کمسنی میں دستار بندی ہوئی تھی اس لیے کونسل آف ایجنسی نے 17 سال حکومت کی۔ 1924ءسے لیکر 1955ءتک محسن پاکستان نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم نے حکومت کی 24 مئی 1966ءکو اللہ کو پیارے ہو گئے۔
مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا: آرمی چیف
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کشمیریوں کو جدوجہد آزادی پر سلام پیش کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم، لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیریوں کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔
پاکستان پورے عزم کیساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی فسطائی پالیسیاں کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں، وقت آگیا ہے دنیا بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے، کشمیر میں غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمہ ہے، اقوامِ عالم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار کونظرانداز نہ کریں۔
‘حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے’
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کشمیری ناجائز بھارتی قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر سے متعلق فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا، مسئلہ کشمیر کا حتمی فیصلہ غیر جانبدارانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسائل میں سے ایک ہے، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام 7 دہائیوں سے ظلم کیخلاف برسر پیکار ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، بھارت ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں میں ملوث ہے، 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو جیل میں بدل دیا، آر ایس ایس اور بی جے پی کی تحریک آزادی کنٹرول کرنے کی کوشش ناکام رہی، 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، کشمیر میں بھارتی اقدامات سے خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچا، بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیا اور دنیا میں سنگین اثرات مرتب ہوں گے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا محاسبہ کرے۔
آسٹریلیا کے ہیڈکوچ جسٹن لنیگر نے استعفیٰ دیدیا
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے استعفی دے دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جسٹن لینگر کا آج استعفیٰ ملا جو قبول کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جسٹن لینگر کو مختصر وقت کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش قبول نہیں کی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹس لینگر کی جگہ اینڈریو مک ڈانلڈ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دورہ پاکستان کی منظوری دی گئی تھی اور اسی اجلاس میں جسٹن لینگر کے معاہدے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری
کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل چھٹے روز بھی بہتری نظر آئی اور جمعے کو کاروباری دن کے اختتام تک ایک ڈالر 174 روپے 48 پیسے کی سطح پر تھا جو گزشتہ ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ برآمدکنندگان کی جانب سے مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت کا عمل جاری ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے قرض اسکیم کے تحت 6 ارب ڈالر فراہمی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد دیگر ذرائع سے بھی ڈالر کی ترسیل متوقع ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تحت پاکستآن کو ایک ارب ڈالر کی زائد کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں استحکام نظر آرہا ہے۔ بینک کے مطابق جمعے کے روز روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے چار پیسے بہتری ہوئی اور گزشتہ چھ دنوں کے بعد مجموعی طور پر روپے کی قدر میں دو روپے پچاس پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق کا کہنا تھا کہ لگتا نہیں کہ روپے کی قدر کے مقابلے میں 174 سے نیچے جائے گی۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے کہا کہ حال ہی میں اسٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان سے کہا تھا کہ وہ اپنے برآمدی وصولیاں 120 دن میں حاصل کرلیں جو اس سے قبل 190 دن تھیں اور اس کا مقصد مارکیٹ میں ڈالر کے بہاؤ میں اضافہ کرنا تھا اور اس کے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں۔ خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ یوسف ریحان نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے بھی مارکیٹ میں روپے کی قدر بہتری ہوئی ہے۔