لندن: (ویب ڈیسک) پارٹی گیٹ سکینڈل پر مشکلات میں گھرے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے 4 قریبی ساتھیوں نے استعفی دے دیا، اپوزیشن سمیت حکمران پارٹی کے ارکان وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں بورس جانسن کے چیف آف سٹاف ڈین روزن فیلڈ، ہیڈ آف پالیسی منیرہ مرزا، پرنسپل پرائیوٹ سیکرٹری مارٹن رینلڈز اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیک ڈوئیل شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کورونا لاک ڈاون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ پر پارٹیاں منعقد کرتے رہے، معاملہ سامنے آنے پر انہیں شدید عوامی غم و غصے کا سامنا ہے۔
برطانوی وزیراعظم لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر پارلیمنٹ میں معذرت بھی کر چکے ہیں مگر معاملہ ٹلنے میں نہیں آ رہا۔ اپوزیشن کے علاوہ حکمران جماعت کے بعض اراکین بھی ان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کیئر سٹارمر یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں شرم نہیں، وہ استعفی نہیں دیں گے۔
All posts by Khabrain News
معروف ادبی شخصیت بانو قدسیہ کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ادبی شخصیت بانو قدسیہ کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے، انہوں نے امربیل اور راجہ گدھ جیسی شاہکار تصانیف سے شہرت حاصل کی۔
بانو قدسیہ کو شاندار علمی و ادبی خدمات پر ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا، وہ 1928 میں فیروز پور میں پیدا ہوئیں، قیام پاکستان کے بعد لاہور منتقل ہو گئی تھیں۔ 1950 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور معروف ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
ان کی ادبی تصانیف میں امربیل، بازگشت، دست بستہ، حاصل گھاٹ، پیا نام کا دیا، دوسرا قدم، مرد ابریشم، سامان وجود اور دیگر شامل ہیں تاہم ناول “راجہ گدھ ” ان کی پہچان بن گیا۔ بانو قدسیہ نے ٹی وی کیلئے کئی اعلی پائے کے ڈرامہ سیریلز لکھے جو آج بھی دیکھنے والوں کے دلوں پر نقش ہیں۔
پاکستان کے ادبی افق کا یہ ستارہ 2017 میں غروب ہو گیا مگر اپنا نام ہمیشہ کیلئے تاریخ میں امر کر گیا۔
چاکلیٹ سے بنا خونخوار چیتا سوشل میڈیا پروائرل
برن:(ویب ڈیسک) چیتے کودیکھ کرخوف کا احساس ہوتا ہے لیکن ایک چیتا ایسا بھی ہے جوسوشل میڈیا پرمقبول ہوگیا۔ سوئٹزرلینڈ کے ایک شیف نے چاکلیٹ سے بنایا خوانخوار چیتا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ چاکلیٹ سے نت نئے شاہکار تخلیق کرنے والے سوئس شیف نے چاکلیٹ سے چیتا نئی چینی سال کے آغازپربنایا ہے۔ چاکلیٹ کے چیتے کوحقیقت سے قریب تردکھانے کے لئے کھانے کے قابل رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چیتا اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ اس کا بچہ بھی ہے۔ چاکلیٹ سے چیتا بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پراب تک 3.7 ملین مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اوراسے 393 لائیکس مل چکے ہیں۔
گال کے اندر چپکائے جانے والے انسولین اسٹیکر
فرانس :(ویب ڈیسک) وہ دن دور نہیں جب ذیابیطس کے مریض نسوار کی طرح گال کے اندر اسٹیکر نما پیوند لگا کر انسولین کی مناسب مقدار بدن کے اندر شامل کرکے خون میں گلوکوز کنٹرول کرسکیں گے۔ فی الحال انسولین کی خوراک ٹیکوں یا پمپ سے جسم میں داخل کی جاتی ہے۔ لیکن اب فرانس کی یونیورسٹی آف لیلے کی پروفیسر سبینے زیونیرائٹس اور دیگر ممالک کے ساتھیوں نے ایک تجرباتی پیوند بنایا ہے۔ اس میں انسولین دوا کے طور پر شامل ہے اور گال کے اندر چپک کر خون میں انسولین داخل کرسکتی ہے۔ یہ نرم پیوند تین اشیا پر مشتمل ہے۔ ایک تو اسے پولی ایکریلک ایسڈ نامی پالیمر کے نینوفائبر سےبنایا گیا ہے۔ پھر اس میں بی ٹا سائیکلو ڈیکسٹرن سالمہ یعنی مالیکیول ملایا گیا ہے اور آخر میں گرافین آکسائیڈ کی کچھ مقدار شامل کی گئی ہے۔ اگلے مرحلے میں اس کے چھوٹے ٹکڑوں کو انسولین محلول میں تین گھنٹے تک ڈبویا گیا۔ اس کے بعد انہیں خنزیروں کے گال کے اندر موجود کھال کی تہوں پر لگایا گیا۔ انفراریڈ لیزر سے انہیں 50 درجے سینٹی گریڈ تک دس منٹ تک گرم کیا گیا۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ انسولین کا اخراج ہوا اور وہ جلد کے اندر جذب ہونے لگے۔ اس کے بعد تین خنزیر ایسے لئے گئے جو ذیابیطس کے مریض تھے۔ پھر پیوند کو بیرونی طور پر دس منٹ تک گرم کیا گیا اور وہ انسولین خارج کرنے لگے۔ ہرجانور کو دس دس منٹ تک پیوند لگایا گیا۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ فوری طور پر ان کے خون میں شکر کی مقدار کم ہونے لگی اس طرح صرف 20 منٹ میں انسولین کی پوری خوراک جسم کے اندر پہنچ گئی۔ گال کے اندر لگائے جانے والے اسٹیکر سے جلد پر کوئی خراش یا منفی اثر نہ ہوا۔ اسی طرح کے فرضی پیوند چھ انسانوں کو دو گھنٹے تک لگائے گئے تو ان کے اندر کوئی منفی اثر نہ ہوا۔ اگلے مرحلے میں منہ کے اندر انسولین پیوند نظام کی مزید آزمائش کی جائے گی۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایک اسٹیکر میں بار بار انسولین بھری جاسکتی ہے۔
یوٹیوب ایپ میں بنیادی تبدیلیاں، کمنٹس اور شیئرنگ آسان بنادی گئی
سان فرانسسكو:(ویب ڈیسک) یوٹیوب نے اپنی ایپ کے فل اسکرین موڈ کو نئی تبدیلیوں سے گزارا ہے جس میں اب کمنٹس کرنے اور شیئر کو آسان بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل مور ویڈیوز کے گوشے کو سوائپ کرکے نیچے پہنچا جاتا تھا۔ دوسری جانب تجویز کردہ ویڈیو کو ایک ایسے باکس میں پیش کیا گیا جو کھل سکتا ہے اور سکڑ کر بند ہوجاتا ہے۔ ایک ماہ قبل یوٹیوب کی سی ای او سوسان ووچیکسی نے اس کا اشارہ دیا تھا اور انہوں نے ایک فیصلہ سنایا تھا کہ اب ڈس لائک کے نمبر اسکرین پر ظاہر نہیں ہوں گے تاہم انہیں تخلیق کار ہی دیکھ سکے گا۔ تاہم یوٹیوب ایپ کی یہ اہم تبدیلی پوری دنیا کے صارفین نہیں دیکھ سکتے بلکہ امریکا اور کینیڈا کے چند افراد نے ہی اسے دیکھا اور آزمایا ہے۔ دوسری جانب جی ایس ایم ارینا نے ایپل اور اینڈروئڈ ، دونوں کی یوٹیوب ایپ کے نئے یوزرانٹرفیس کی مزید تفصیل بتائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ 17.03.35 ورژن ہے اور اس کے فل اسکرین موڈ میں کمنٹس کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ توقع ہے کہ بہت جلد پوری دنیا کے افراد جلد ہی یوٹیوب ایپ پر اہم تبدیلیاں دیکھ سکیں گے۔
انفرادی سطح پر رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا پہلا نظام ’’راست ‘‘متعارف
کراچی:(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انفرادی سطح پر رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کے لیے پاکستان کا پہلا نظام ’’راست‘‘ متعارف کرادیا۔ ’راست‘ اسٹیٹ بینک کا تیار کردہ پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے۔ یہ پاکستان کے عوام کوصفر لاگت کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کافوری اور معتبر نظام فراہم کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک یہ سمجھتا ہے کہ ’راست‘ فرد تا فرد سروس سے نہ صرف صارفین کو آسان، دشواریوں سے پاک اور مفت ڈجیٹل فنڈ ٹرانسفر کی سہولت ملے گی بلکہ ایک موثر اور سازگار ادائیگیوں کا انفرااسٹرکچر بھی مہیا ہوجائے گا جو معیشت کی ڈجیٹائزیشن اور ملک میں ڈجیٹل مالی خدمات کے فروغ کے لیے راہ ہموار کرے گا۔ ’راست‘ فرد تا فرد رقوم کی منتقلیوں اور سیٹل منٹ کی خدمات کے تحت بینک صارفین اپنے بینک کی موبائل ایپلی کیشن، انٹرنیٹ بینکاری اور اوور دی کاؤ نٹر خدمات استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤ نٹس میں رقوم بھیجنے اور اسے وصول کرنے کی سہولت سے استفادہ کریں گے۔ صارفین کے لیے یہ آسانی ہے کہ وہ بینک کی موبائل ایپلی کیشن، انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے یا بینک برانچ میں جاکر اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر کو اپنی راست آئی ڈی بنا سکیں گے اور اسے اپنے ترجیحی انٹرنیشنل بینک اکاؤ نٹ نمبر (IBAN) سے منسلک کر سکیں گے۔ جب صارف اپنے موبائل فون نمبر کو اپنی ’راست‘ آئی ڈی بنا لیگا تو دوسرے یہ موبائل فون استعمال کرکے اسے رقم بھیج سکیں گے انہیں اکاؤنٹ نمبر یا کوئی اور تفصیل جاننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موبائل ایپلی کیشن، انٹرنیٹ بینکنگ اور برانچ کاؤنٹرز سمیت کم از کم تین صارفی ذرائع (چینلز)پر ’راست‘ فرد سے فردکو رقم کی منتقلی کی خدمت فراہم کریں۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ’راست‘ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ منتقل کی جانے والی رقوم ’راست‘ سسٹم سے کریڈٹ ایڈوائس ملنے کے 20 سیکنڈ کے اندر وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں پہنچا دینی چاہیے۔ بینکوں پر لازم ہے کہ ان تمام چینلز کی مسلسل اور بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنائیں جن پر ’راست‘ کی یہ سہولت پیش کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے بینک اپنے وینڈرز اور سروس پرووائڈرز کے ساتھ اپنے سروس لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) کو مستحکم بنائیں گے۔ بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ’راست‘ خدمات کے استعمال کی ترغیب دلانے اور اس میں سہولت دینے کے لیے تمام اقدامات کریں۔ ’راست‘ کے آغاز کے ساتھ پاکستان ان چند منتخب ملکوں میں شامل ہو گیا ہے جنھوں نے فوری ادائیگی کا نظام شروع کردیا ہے یا کررہے ہیں۔
ملکی برآمدات میں 18.7 فیصد کا اضافہ
کراچی:(ویب ڈیسک) رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ماہ جنوری میں گزشتہ مالی سال جنوری کے مقابلے میں برآمدات میں 18.7 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال جنوری میں 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات تھیں، جب کہ رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ مشیر تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 14 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر برآمدات تھیں، جب کہ رواں مالی سال اب تک 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں۔ عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں کمی کا رجحان بھی نظر آرہا ہے، دسمبر 2021 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں درآمدات میں 22 فیصد کی کمی ہوئی، دسمبر میں درآمدات 7 ارب 58 کروڑ ڈالر کی تھیں، اور جنوری 2022 میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں، جب کہ جنوری 2021 میں 4 ارب 80 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی درآمدات تھیں۔
پنجاب؛ گندم کی امدادی قیمت خرید 2200 روپے من کی سفارش پر وفاقی معاشی ٹیم کو تحفظات
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت خرید 2200 روپے من مقرر کرنے کی سفارش پر وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کو تحفظات اور اعتراضات ہیں۔ 4اہم ترین وزرا سمیت غیر جانبدار معاشی ماہرین کا موقف ہے کہ یہ قیمت مقرر کرنے سے کسانوں کو ایک ہزار ارب روپے کا اضافی منافع تو حاصل ہوگا لیکن آٹا صارفین پر 110 ارب روپے کا مالی بوجھ بڑھے گا اور ملک کے افراط زرمیں 5 فیصد تک اضافہ سے مہنگائی مزید بڑھے گی جس سے حکومت کو معاشی مشکلات کے ساتھ سیاسی مضمرات کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ قیمت نہ بڑھائی گئی تو محکمہ خوراک اپنا خریداری ہدف مکمل نہیں کر سکے گا جس سے صوبے میں آٹا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیوں پر عائد جی ایس ٹی منسوخ کرنے کا مطالبہ
کراچی:(ویب ڈیسک) الائنس فار کلائمیٹ جسٹس اینڈ کلین انرجی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سماجی طور پر منصفانہ اور ماحول دوست مالیاتی حل مہیا کرنے کے لیے سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کو منسوخ کیا جائے۔ الائنس فار کلائمیٹ جسٹس اینڈ کلین انرجی (ACJCE) نے پاکستان میں سولر پینلز پر 20 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے حالیہ نفاذ کے بعد، پاکستان کے چھٹے جائزے کے لیے اپنے اجلاس سے قبل IMF بورڈ کو لکھے گئے ایک خط میں یہ مطالبات کیے ہیں۔ ACJCE نے منگل کو منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ میں خط کی تفصیلات شیئر کیں۔ جہاں مقررین نے ٹیکس کے نفاذ پر تنقید کی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، الٹرنیٹو لائکلیکٹو کے ایک عہدیدار زین مولوی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ نئی مالی اصلاحات میں سولر پینلز، ونڈ ٹربائنز اور الیکٹرک گاڑیوں پر بھاری ٹیکس شامل ہیں۔
کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بم کی اطلاع، بم ڈسپوزل یونٹ کی سرچنگ جاری
کراچی: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری میں بم کی اطلاع پر مقدمات کی سماعت اور دفتری امور روک دیئے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کراچی رجسٹری پہنچ گیا، عملے نے کمرہ عدالت اور برانچز کی سرچنگ شروع کر دی۔