اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آسان نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے، بلاول بھٹو کا مارچ اپنا مارچ ہے، اُنہیں اسلام آباد آنے دیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا فاصلہ پڑا ہوا ہے، ساڑھے 3 سال میں ہم نے سب کو پیکج دیا، پہلی مرتبہ غریب عوام کو پٹرول میں ریلیف دیا، بڑے آدمی کو کچھ ملے تو کوئی سوال نہیں کرتا، جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں، غریب ہی غریب کی مخالفت میں باتیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے، اس کی خیر ہے، ان کو اربوں روپیہ لگا کر اسلام آباد آنے دیں، سب ٹھیک ہوگا، اپوزیشن لانگ مارچ 23 مارچ سے آگے لیجانا چاہیں تو بہتر ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آفت دروازہ کھٹکھٹا کر نہیں آتی، سول ڈیفنس کو ہمہ وقت ناگہانی آفات کیلئے تیار رہنا چاہیے، سول ڈیفنس کی فارن ٹریننگ بھی ہونی چاہیے، نوجوان نسل کو سول ڈیفنس سے آشنا ہونا ضروری ہے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تعارفی پروگرام کریں اور لوگوں کو ٹریننگ دیں۔
All posts by Khabrain News
وزیراعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کر دیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان پر عمل نہ ہونے کی وجہ آگے نہیں بڑھ سکے، طاقتور کو معافی اور کمزور کو سزا دینے والا معاشرہ ختم ہو جاتا ہے، جس قوم میں انصاف نہ ہوتا ہو تباہ ہو جاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک فلاحی ریاست بننا تھا، ہم نے اسلامی اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا تھا، جس نظریے کے تحت پاکستان بنا تھا ہم اس پر نہیں چلے، جو قوم اپنے نظریے سے ہٹتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، جو انسان نظریے سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے، جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ تباہ ہو جاتی ہے، جو قوم طاقتور کو چھوڑ کر کمزور کو سزا دے وہ تباہ ہو جاتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کئی سال تک دنیا کی امامت کی، بلاسود قرضوں کا پروگرام بہترین منصوبہ ہے، 45 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام میں لے کر آئے ہیں، رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا کل افتتاح کر رہا ہوں، ایف بی آر نے پہلی بار پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس ہدف حاصل کیا، دنیا میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ریاست کو اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعدنئی اسائنمنٹ ملنے کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کو اسکول چھوڑنے کا پہلا اسائمنٹ سنبھال لیا ہے اور یہ کافی حد تک مجھے پسند بھی آیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہا تھا۔اب وہ صرف فرنچائز کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔
ٹک ٹاکرز کے لیے خوشخبری: ویڈیو کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے اپنے مد مقابل ایپلیکیشنز سے سبقت لینے کے لیے ویڈیو کا دورانیہ مزید بڑھا دیا ہے۔ ٹک ٹاک نے اب ویڈیو کا دورانیہ 10 منٹ کردیا ہے، اس سے پہلے یہ دورانیہ 3 منٹ کا کیا گیا تھا۔
ٹک ٹک کی جانب سے کیے جانے والے اعلان سے دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ ٹک ٹاک کے ایک ارب صارفین میں سے صرف 10 کروڑ کا تعلق امریکہ سے ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹاک ٹاک ٹیم کا کہنا ہے کہ طویل ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاکرز کو اس پلیٹ فارم پر بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا۔
پہلے ویڈیوز کا دورانیہ صرف ایک منٹ تھا، پھر تین منٹ کیا گیا اور اب دنیا بھر میں صارفین دس منٹ تک طویل ویڈیوز بنا سکیں گے۔
ٹک ٹاک چین کی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ دنیا میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے لیکن اسے یوٹیوب اور ٹرلر سمیت دیگر حریفوں کا بھی سامنا ہے۔
یاد رہے سات ماہ قبل آنے والی رپورٹ کے مطابق چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز چھین لیا تھا۔
2018 میں سوشل میڈیا سے متعلق پہلی تحقیقی رپورٹ شائع کرنے والے ادارے کے نئے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ 2017 میں لانچ ہوئی ٹک ٹاک دنیا بھر کی مشہور ایپس سے آگے نکل گئی ہے، جن میں فیس بک کے ساتھ واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر بھی شامل ہیں۔
خام تیل کی قیمت 11سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) خام تیل کی قیمت گیارہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت110 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ برینٹ آل کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکا ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سےزائد ہو چکا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکہ نےاپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایف بی آر نے فروری کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا،وزیراعظم
لاہور: (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے فروری کے ریونیو ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی کہ ایف بی آر نے فروری میں 441 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا ہے۔
28.5 فیصد کی مضبوط شرح نمو اور 30 فیصد سے زیادہ کی ماہانہ ترقی ہوئی، عمران خان نے بتایا کہ ایف بی آر کی اس کارکردگی کی وجہ سے ہم پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دینے کے قابل ہوئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ایف بی آر کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہم نے اپنی عوام کو ریلیف دیا۔
ید رہے دو روز قبل وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر جبکہ بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا، قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
نادرا نے 88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے، وزیراعظم
کینیڈا : (ویب ڈیسک) نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے 88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ان تحصیلوں میں آفس کھولے گئے ہیں جہاں کوئی سنٹر موجود نہیں تھا۔
بلوچستان میں 13، سندھ 23، خیبرپختونخوا 16، گلگت بلتستان میں 11 نئے رجسٹریشن مراکز کھلے ہیں، پنجاب 11، آزادکشمیر میں 12،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک،ایک نادرا رجسٹریشن مرکز کھلا ہے۔
ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت
کینیڈا : (ویب ڈیسک) کینیڈا کے سائنسدانوں نے ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت کرلیا ہے۔
سائنسدانوں نے تحقیقی مطالعہ کے لیے کینیڈا بھر میں شکار کے لیے مارے جانے والے سینکڑوں ہرنوں سے نمونے لیے جس میں تین سو ہرنوں میں سے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس پایا گیا۔
تحقیق کے اگلے مرحلے میں اطراف میں موجود کورونا مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو ایک فرد اور ہرن کے وائرس کی ترکیب اور جینیاتی کیفیت بالکل یکساں تھی۔ نہ صرف یہ بلکہ اس نوعیت کا وائرس دیگر متاثرہ افراد میں موجود نہ تھا۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی نقل و حرکت کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے بلکہ جانوروں کے اپنے جسم میں بھی کورونا سے ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔
ماہرین حیوانات اس بات پرمتفق ہیں کہ عموماْ ہرنوں کے جراثیم انسانوں تک پہنچنا ایک نا قابل یقین معاملہ ہے کیونکہ حیوانیات کے نصاب میں بھی اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔
حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔
قومی کر کٹرحسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔فاسٹ بالر لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔ وہ یکم اپریل کو انگلش کلب کو جوائن کریں گے۔
فاسٹ بالرحسن علی نے اپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے۔ فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ میری بڑی یادیں وابستہ ہیں۔ اسی اسٹیڈیم میں میرا ٹی ٹوئنٹی کا ڈبیو ہوا۔ لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس کلب کا حصہ رہے ہیں۔
اتحادی حکومت کیساتھ، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی: شاہ محمود قریشی
سکرنڈ: (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، چودھری برادران نے وزیراعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ان کی ہر سازش ناکام ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی سیاسی تربیت میں ابھی وقت لگے گا، بلاول ملتان جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں، یہ ان کا حق ہے، سندھ میں رابطہ مہم پی ٹی آئی کا حق ہے، روک سکو تو روک لو، پیپلزپارٹی رینٹ اے کار کا مجمع لے کر ساتھ چل رہی ہے، سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آپ 15 سال سے اقتدار میں ہیں، کیا آپ جوابدہ نہیں ؟ بلاول کی پنجاب میں مقبولیت 5 فیصد ہے، وزیراعظم کیسے بنیں گے ؟ ووٹوں کے فارمولے سے تو بلاول وزیراعظم نہیں بن سکتے، بلاول لکھی باتیں بول دیتے ہیں، اچھا ہے، ایسے ہی انسان سیکھتا ہے۔