لاہور: (ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 ملزمان نے گھر میں گھس کر وکیل اور اس کی بیوی کو تیز دھار آلے سےذبح کر ڈالا، سفاک ملزموں نے اڑھائی ماہ کی بچی کو بھی معاف نہ کیا اور گلا دبا کر اس کی سانسیں بھی بند کر دیں۔
لاہو کے علاقے چوہنگ میں صبح 8 بجے کےقریب 4 ملزمان گاڑی پر آئے ۔ قاتلوں نے مٹھائی دینے کے بہانے گھر والوں سے دروازہ کھلوایا اور زبردستی اندر داخل ہو گئے۔ سفاک ملزموں نے گھر کے سربراہ 31 سالہ وکیل امانت علی اور اس کی بیوی کے ہاتھ پاؤں زبردستی باندھے اور گلے کاٹ دئیے۔
ملزموں کی آنکھوں میں ایسا خون اترا تھا کہ اڑھائی ماہ کی بچی کو بھی معاف نہ کیا اور گلا دبا کر اس کی سانسیں بھی بند کر دیں۔ تہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی پولیس کے ہاتھ لگ گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا جبکہ آئی جی نے سی سی پی او کو ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس نے شک کی بنا پر مقتول کے بھائی امین ، اس کے بیٹے اور کزن بابر عرف بابری کو حراست میں لے لیا ہے۔
امین اس سے پہلے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے جبکہ بابر عرف بابری اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول امانت علی کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 45 کروڑ روپے کے لگ بھگ پراپرٹی کا مالک تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس تہرے قتل کی واردات کو پراپرٹی کے تنازع کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔
All posts by Khabrain News
پی ایس ایل سیون کا فائنل، سٹے بازوں نے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دے دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون کے فائنل میچ میں سٹے بازوں نے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دے دیا، ملتان سلطان کی جیت کا بھاو 75 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔
بک میکروں نے محفوظ مقامات پر ڈیرے ڈال لیے۔ ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کی جیت کا ریٹ 1 روپے 30 پیسے مقرر ہے، بک میکرز کے مطابق پی ایس ایل فائنل میچ پر اربوں روپے کا سٹہ ہو گا۔
لاہور قلندر پر ایک ہزار لگانے پر ایک ہزار تین سو اضافی ملیں گے۔ ملتان سلطان پر ایک ہزار لگانے پر اضافی سات سو پچاس روپے ملیں گے۔
حکومت لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی: وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔
اسلام آؓباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول اسلام آباد آ رہے ہیں، کتنے لوگ آپ کےساتھ ہیں۔ اپوزیشن والے پہلے ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں تھے، اب سارے مفاد پرست اکٹھے ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ بندر بانٹ کیسے ہونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحادیوں پراعتماد اورفخر ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جہانگیر ترین صحت یاب ہو جائیں۔ عمران خان اپوزیشن پر سیاسی سائبر اٹیک کرے گا۔
لاہور: دو گروپوں میں رقم کے لین دین پر فائرنگ، ایک شخص زخمی
لاہور : (ویب ڈیسک) اسلام پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ فائرنگ دو گروپوں میں رقم کے لین دین پر ہوئی۔
اسلام پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کا لین دین کا تنازع تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے شہباز، افضل اور کاشف کو حراست میں لے لیا ۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ سے شروع ہوگا۔
قومی کپتان بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی راولپنڈٰ ی میں پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بھر پور پریکٹس کی، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ مشقوں میں کھلاڑیوں حصہ نے لیا۔
دوسری جانب چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی مہمان آسٹریلوی ٹیم کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد پریکٹس شروع کر دے گی۔
ویلکم بیک ٹو پاکستان، شنیرا اکرم کاآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آمد کے موقع پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے” ویلکم بیک ٹو پاکستان، آسٹریلیا”
انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر پرجواب دیتے ہوئےآسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو سراہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ چکی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چارمارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں۔
بلاول 3 سال کا حساب ضرور لیں، ہم 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں: شاہ محمود
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تین سال کا حساب لینے اسلام آباد ضرور آئیں، ہمارا دامن صاف ہے ، حساب دیں گے، ہم بھی آپ سے پندرہ سال کا حساب مانگنے آئے ہیں۔
حقوق سندھ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم احتساب سےگھبرانےوالےنہیں ہیں مگر15 سال سےسندھ پر پیپلز پارٹی کی بلاشرکت غیرےحکومت ہے۔ کراچی سےکچراکون اٹھائےگا،نالےکون صاف کرائےگا، کراچی کےعوام کودن دیہاڑےگن پوائنٹ پرلوٹاجارہاہے۔سندھ سےمیرارشتہ کئی سوسال کاہے، آج سندھ کےعوام کوجگانےکیلئےآیاہوں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی مارچ شکارپور بائی پاس پہنچ گیا جہاں شرکا شاندار استقبال کیا گیا ۔پی ٹی آئی کارکنان نے قائدین کے حق اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا مزار قائد سے آغاز
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت کیخلاف بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا، مارچ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
لانگ مارچ کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائد عوام اور شہید بینظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کیلئے نکلے ہیں، ہرپاکستانی کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔ عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا مگر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان حکومت کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ چکی۔ یہ پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ موجودہ حکومت اٹھارویں ترمیم کوختم کررہی ہے، این ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی۔ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، سندھ حکومت کم وسائل کیساتھ زیادہ محنت کر کے صوبے کی خدمت کر رہی ہے، عمران کو بھگائیں گے تو تمام صوبوں کو ان کا حق ملے گا، اب وقت آ گیا کہ ہم وفاقی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لیکر آئیں۔ عمران خان نےانسانی حقوق پرحملہ کرچکے،اب ہم برداشت نہیں کرسکتے، ہم یہاں سے نکلیں گے تو بنی گالا سے چیخیں آئیں گی، اسلام آباد پہنچ کر اس حکومت پر حملہ کریں گے۔
دریں اثنا شہر قائد میں جیالے انتہائی پُرجوش نظر آ رہے ہیں، کراچی میں ہر طرف پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور قد آور پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے رہائش گاہ سے روانگی سے قبل بلاول کو امام ضامن باندھا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی بلاول کے ہمراہ ہیں۔
پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آخری پڑائو راولپنڈی میں ہو گا، تیاریوں کے حوالے سے راولپنڈی میں بھی پیپلزپارٹی آج جلسہ منعقد کرے گی۔
عمرہ پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عمر کی حد میں نرمی کرتے ہوئے 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی۔
حرمین ذرائع کے مطابق کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو 10 روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے وزارت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہاہوں، پیٹ کمنز
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہاہوں۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔پی سی بی نے بہت خیال رکھا ہے۔پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 24سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہوں گے۔ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کرکٹ دیکھنے ضرور آئیں۔یہ سیریز ہمارے اور فینز دونوں کیلئے بہت اچھا تجربہ ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم کورونا اور سیکیورٹی کی وجہ سے محدود ہیں۔ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے۔