All posts by Khabrain News

روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی فوج سے حکومت کا تختہ الٹنے کی اپیل کردی

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین پر عالمی دباؤ مسترد کر کے حملہ کرنے والے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی فوج کو کہا ہے کہ وہ دارالحکومت کیف میں موجود قیادت کو ہٹادے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی فوج کو کہا کہ یوکرینی فوج حکومت کا تختہ اُلٹ دے، یوکرین کی قیادت دہشت گردوں اور نشے کے عادی افراد پر مشتمل ہے، ہمارے لئے یوکرینی قیادت کی نسبت آپ کے ساتھ بات کرنا آسان ہے۔
اپنی بات کو جکاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کو اپنی حکومت کو بچوں، بیویوں اور پیاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے اثرات روکنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ،اس کےاثرات روکنا اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال اورعالمی سطح پر اشیا ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پاک روس تعلقات میں پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں 100ڈالرفی بیرل سےزائدہوگئی ہیں جب کہ گیس کی قیمتوں میں بھی 3 سے 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

جماعت اسلامی کا الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان، 45فیصد امیدواروں کیلئے مشاورت مکمل کرلی، سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی ملک بھر میں تمام الیکشنز میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، تمام حلقوں میں قابل، ایماندار اور اہل افراد کو ٹکٹس دیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی نے 45فیصد امیدواروں پر حتمی مشاورت مکمل کر لی ہے، بقیہ امیدواروں پر مشاورت کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نےمرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں شروع ہونے والے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تین روزہ اجلاس کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، مسئلہ کشمیر و فلسطین، معاشی حالات، اپوزیشن کی تجویز کردہ تحریک عدم اعتماد، جماعت اسلامی کے تنظیمی امور اور آئندہ جنرل اور بلدیاتی الیکشن سے متعلق تیاریوں کے امور زیربحث آئیں گے۔ اجلاس میں مختلف قراردادیں اور جماعت اسلامی کی سالانہ رپورٹس پیش ہوں گی۔ جماعت اسلامی کی قائمہ کمیٹیاں کارکردگی رپورٹس پیش کریں گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اپنے جھنڈے، انتخابی منشور اور ترازو کے نشان پر الیکشن میں جائے گی۔ کارکنان بھرپور تیاری کریں اور جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر جاگیرداروں، وڈیروں اورکرپٹ سرمایہ داروں نے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔ عوام کو اپنے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کرنا ہو گی۔ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو پرامن، خوشحال اور اسلامی پاکستان دینا ہے۔ جماعت اسلامی فرد کے ساتھ ساتھ معاشرہ کی اصلاح کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان امید اور روشنی کا پیغام نوجوان نسل کو پہنچائیں۔ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں اسلامی انقلاب کی صبح طلوع ہو گی۔

کنگنا رناوت کا شو ریلیز سے قبل ہی قانونی مشکلات کا شکار

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا او ٹی ٹی پروگرام ریلیز سے قبل ہی قانونی مشکلات کا شکار ہوگیا کیونکہ ایک شہری نے عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کا شو ’لاک اپ، بھڑاس جیل اتیار چاری‘ کھیل 27 فروری سے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایک سنوبر بیگ نامی دعویدار سامنے آگیا ہے، جس نے الزام عائد کیا ہے کہ شو کا آئیڈیا اُس کا تھا جسے کاپی کرلیا گیا۔
سنوبر بیگ نامی شہری نے اس شو کو رکوانے کے لیے عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کرلیا ہے جبکہ پروڈیوسر اس کو ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سنوبر بیگ کا کہنا ہے کہ اس شو کا خیال کنگنا رناوت کا نہیں کیا بلکہ انہوں نے ہمارا سارا آئیڈیا چوری کیا جس پر ایکتا کپور نے اندھا اعتماد کر کے کام شروع کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس شو کے خلاف عدالت میں گئے ہوئے ہیں، جہاں عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ بھی دیا ہے۔
اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق اس شو کا سیٹ جیل میں بنایا گیا ہے جہاں اداکارہ کنگنا رناوت سلاخوں کے پیچھے بیٹھ کر اس کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔
شو کے پہلے سیزن میں پونم پانڈے، منور فاروقی، نشا راول اور بپیتا پوگت سمیت کرن میھرا، چتن بھاگا، شہناز گل، راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش سنگھ شامل ہیں۔ اس شو کو ایکتا کپور نے پرڈیوس کیا ہے۔

یوکرین میں محصور 2 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔
یوکرین جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک اور یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کے محفوظ انخلا پر بات چیت کی گئی۔
سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار کرلیا گیا، جس پر یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے تمام پاکستانی طالب علموں کو یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں جمع ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں یکجا ہوں گے، پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالب علموں کو وطن واپس پہنچائے گا۔
سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے بتایا کہ یوکرین سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پرواز تیار کی جارہی ہے، طالب علموں کے پولینڈ پہنچتے ہی طیارے کو روانہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پی آئی اے کی یہ ہی روایت رہی کہ جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے وہ قدم بڑھاتی ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد دو ہزار سے زائد پاکستانی طالب علم اور شہری یوکرین میں محصور ہیں، جنہوں نے اپنی باحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی تھی۔

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی اس ایل) کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کے سپرد ہے۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔عبد اللہ شفیق 52 ، کامران غلام 30، محمد حفیظ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 1، فل سالٹ 2، ہیری بروک2، سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ ویزے 28 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیام ڈاؤسن اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مسائل مذاکرات سے حل کریں، چینی صدر کا روسی ہم منصب سے رابطہ

ماسکو: (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ کا روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے یوکرین کیساتھ مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پرزور دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر نے کہا کہ مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی روس کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح مذاکرات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو نے روس کے جائزسیکیورٹی مطالبات کونظرانداز کیا اور مشرقی یورپ میں فوج تعینات کر کے ہمیں چیلنج کیاَ

مری: ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند

مری: (ویب ڈیسک) مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پھلگران ٹال پلازہ سے مری جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے تاہم مقامی آبادی اور ایمرجنسی ٹریفک کے لیے این 75 کھلی رہی گی۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کی طرف سے انچارج ٹریفک سرکل مری کو خود فیلڈ میں رہنے کے احکامات دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روڈ سے برف ہٹانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہائی وے مشینری کے ساتھ موجود ہیں۔
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہے:ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیف میں پاکستانی طلبا کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن سیل نمبر 380681734727+ پر بھی دستیاب ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انخلا کے لیے جلد از جلد ٹرنوپل پہنچ جائیں۔ Ternopil میں فوکل پرسن کے سیل نمبرز 380632288874+ اور 380979335992+ ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور کھارکیو سے Lviv اور Ternopil تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔جن شہروں میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے، سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی کنسلٹنٹ کو نقل و حمل کا انتظام کرنے اور طلبا کو Ternopil لانے کا کام سونپا ہے۔

عدم اعتماد: وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس بنی گالہ میں ہو گا، ملکی سیاست اور اپوزیشن کی حکومت مخالف بیانیہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں سے معاملات پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی عوامی رابطہ مہم اور نئے جلسوں کو فائنل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مارچ میں وہاڑی اور مظفر گڑھ جلسوں کی حتمی تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا، وزیر اعظم پارٹی قیادت کو دورہ روس، ممکنہ معاہدوں اور پوٹن سے ملاقات بارے اعتماد میں لیں گے۔