اسلام آباد(این این آئی)خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ اتوارکو لندن میں شروع ہو گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علیحدہ وطن کی بڑے پیمانے پر حمایت کے لئے سکھ بڑی تعداد میں خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 07 نومبر 2021 کو برطانیہ میں آزاد سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا جبکہ پہلا مرحلہ 31 اکتوبر 2021 کو لندن میں منعقد ہوا جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے بھارتی نژادبرطانوی سکھوں کو خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی لیکن برطانیہ کے علاوہ مستقبل میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب میں بھی سکھ ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا تاکہ سکھوں کے الگ وطن کے لیے حمایت حاصل کی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے سکھ ریفرنڈم کو روکنے کے لیے سخت کوششیں کیں لیکن برطانیہ نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے ڈوزیئر کوبھی مسترد کر دیا تھا جس میں ایونٹ کو سپانسر کرنے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کاایک بین الاقوامی گروپ ”سکھز فار جسٹس“ سکھوں کے حق خودارادیت کے لیے مہم کی قیادت کر رہا ہے کیونکہ خالصتان کے نام پر سکھوں کا الگ وطن دنیا بھر کے لاکھوں سکھوں کی آواز ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سکھوں پر ہونے والے ظلم و ستم نے انہیں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کی تحریک دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ علیحدہ وطن کا مطالبہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قوانین کے تحت سکھوں کا پیدائشی حق ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔خالصتان کے قیام کے حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ لندن میں سکھ ریفرنڈم کو مودی کے بھارت کی شکست سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس نے اسے روکنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زورلگایاتھا۔
All posts by Khabrain News
متحدہ اپوزیشن کا قانون سازی کیلئے حکومت کا ساتھ دینے سے انکار
اسلام آباد(آئی این پی ) اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،کمیٹی اراکین کا مشترکہ طور پر کہا ہے کہ حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ میں آئین کی روح کی خلاف ورزی چاہتی ہے،شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملہ میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا، حکومت کے ساتھ قانون کو بہتر بنانے پر بات ہوسکتی ہے بدتر بنانے پر نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر قانون سازی کے حوال سے اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان ویڈیولنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کے جواب کے لیے متن کے نکات پرغور کیا گیا، اسپیکر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانینِ کی منظوری کےلیے اپوزیشن سے تعاون مانگا تھا، تاہم کمیٹی اراکین کا مشترکہ طور پر کہا کہ حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ میں آئین کی روح کی خلاف ورزی چاہتی ہے، شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملہ میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا، حکومت کے ساتھ قانون کو بہتر بنانے پر بات ہوسکتی ہے بدتر بنانے پر نہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن ممبران تقرری کمیٹی کے ارکان میں تبدیلی پر بھی غور کیا گیا، اور کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے کمیٹی ارکان کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن مسترد کر دیا، اراکین نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر کمیٹی میں دو ایسے ارکان کو شامل کیا جو الیکشن کمیشن کودھمکیاں دیتے رہے، ان اراکین نے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے تک کی بات کی، یہ اراکین اب اس معاملہ پر الیکشن کمیشن میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے کمیٹی میں ایم کیو ایم اور ق لیگ کی نمائندگی ختم کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، اور فیصلہ کیا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی اس معاملہ پر ق لیگ اور ایم کیو ایم کے ساتھ بھی رابطہ کرے گی۔
گیس صرف روٹی پکانے کیلئے ملے گی، آٹا بحران شروع
اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ لاہور (نیوز ایجنسیاں) فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی میں ہڑتال آج (پیر کو) ہو گی جبکہ پنجاب میں کل (منگل کو )ہو گی، آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔فلورملز ایسوسی ایشن نے آج ( پیرکو) راولپنڈی اوراسلام آباد میں جبکہ کل( منگل کو) پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔فلورملزنے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلے کی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی۔پنجاب حکومت نے فلورملز پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ ملز نے سرپلس اضلاع سے گندم کا پچیس فیصد کوٹہ اٹھانا ہوتا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرایع کے مطابق وزارت اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دے دیا، 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی، گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے5بجے سے ساڑھے8بجے تک گیس ملے گی۔ اس طرح دن ساڑھے11بجے سے دوپہر2بجے تک گیس ملے گی، شام 4سے رات 10بجے تک گیس آئے گی، گیس فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہوگا۔ صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی شیڈول کو مسترد کردیا اور کہا گیس فراہمی کا یہ شیڈول صارفین سے ظلم ہوگا، گیس کی فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ متبادل فیول ایل پی جی کوئلہ تیل پہلے ہی مہنگے ہیں، گیس عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا، وزیر اعظم گیس فراہمی کی اس صورت حال کا نوٹس لیں۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پچھاڑ کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل جیت لیا
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان کین ولیم سن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف6وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
جس کے بعد کپتان ولیم سن اور مارٹن گپٹل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پہنچا تو گپٹل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
2 وکٹیں گرنے کے باوجود بھی کپتان ولیم سن نے محتاط انداز نہ اپنایا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کردی۔
انہوں نے 32 گیندوں پر ففٹی بنائی۔
کپتان ولیم سن 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گلین فلیپس 18 رنز بناسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے۔
اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ 2012 میں سری لنکا کےلاستھ ملنگا نے کرائی تھی، انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چار اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔
آسٹریلیا کی اننگز
آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
نیوزی لینڈ کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا اور15 رنز پر کپتان ایرون فنچ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ایک وکٹ گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے 93رنز کی شراکت داری قائم کی۔
آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 107 رنز پر پہنچا تو ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔
مچل مارش نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔
اس کے علاوہ گلین میکسویل 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت میں مساجد پر حملےکے ثبوت سامنےلانے والی 2 خواتین صحافی گرفتار
بھارت میں دو خاتون صحافی ریاست تریپورہ میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی گئی مساجد اور مسلمانوں کی املاک کی ویڈیوز سامنے لے آئیں۔ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر انتہا پسند اور حکومت آگ بگولہ ہوگئے ، دونوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشدکی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان پر الزام ہےکہ انہوں نے ریاست میں مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینےکی کوشش کی ہے۔ گرفتاری سے قبل خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہوٹل میں آکر ڈرایا گیا اور انہیں کمرے سے نکلنے سے بھی روک دیا گیا۔
گیس بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی و بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں گیس کی قلت کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی عدم فراہمی و بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، عمران نیازی صاحب کیا اچھے دن لائے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صرف تین وقت گیس کی فراہمی کا اعلان حکومت کی بے حسی اور نالائقی ہے، موجودہ حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم کردہ انفرا اسٹرکچر سے گیس کے 14 کارگوز لائے جاسکتے ہیں، ملک میں اس وقت 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف دس کارگوز منگوا رہی ہے جب کہ اس انفرا اسٹرکچر سے مزید کارگو آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے، نہانے کے لیے گرم پانی کو پہلے ہی موجودہ حکومت عیاشی قرار دے چکی ہے، گیس نہ ہونے سے صنعتوں کا پہیہ رُک جائے گا، صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے ملک میں پہلے سے موجود تاریخی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
سن 2011 میں قتل ہونے والے سعودی سفارتخانے کے اہلکار کے کیس کی تفتیش شروع
دس برس بعد سعودی سفارتخانے کے اہلکار کو قتل کیے جانے کی تفتیش سی ٹی ڈی نے شروع کر دی ہے۔
2011 میں سعودی سفارت خانے کے عملے میں شامل فرد کے قتل کی تفتیش کے لیے نئی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ سی ٹی ڈی تفتیشی خط کے مطابق تفتیشی ٹیم سعودی عرب کی درخواست پر حکومتی احکامات کے بعد تشکیل دی گئی۔
تفتیشی ٹیم کے دیگر اراکین میں سی ٹی ڈی افسران، آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز کے نماٸندہ افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم کا پہلا مشترکہ اجلاس کل 15 نومبر کو صبح سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی سفارت کار حسن کاہتانی کو 2011 میں ڈیفینس میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فاٸرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور ہائی پروفائل سفارتی عملے کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ماضی میں بھی اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
ورلڈکپ فائنل: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ جو بھی ٹیم آج کا فائنل جیتے گی وہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے گھر لیکر جائے گی۔
واٹس ایپ پر اب رنگین پیغام لکھنا ممکن
واٹس ایپ میں رنگین اسٹوکس متعارف کروائے گئے ہیں جس کی بنیاد پر واٹس ایپ پر رنگین لکھنا ایک حقیقی رجحان بن گیا ہے۔
رنگین لکھنے کا رجحان مارک زکربرگ کے ذریعہ خریدی گئی میسجنگ ایپ فیس بک ، انسٹاگرام میں بھی پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ پر رنگین لکھنے کے لیے آپ کو پہلے ایک نیا درجہ پیدا کرنا ہوگا۔
حالیہ تازہ کاری کے بعد ، واٹس ایپ نے اس کی قابلیت کو متعارف کرایا ہے ریاست میں رنگین لکھںا اس طرح ایک ایسی ریاست کی تشکیل جو مکمل طور پر ذاتی نوعیت کے ٹیکسٹ پیغام پر مشتمل ہو۔
خیال رہے کہ اس کی نمائش کو محدود کرنے کے لیے میسجنگ ایپلی کیشن کی ترتیبات کے ذریعہ عمل کرنا ضروری ہے۔
واٹس ایپ (آئی او ایس) پر رنگین کیسے لکھیں؟
واٹس ایپ میں رنگین حیثیت لکھنے کے لیے آپ کو پہلے میسجنگ ایپلی کیشن کو کھولنا ہوگا اور سیکشن میں جانا ہوگا Estado نیچے والے مینو میں (دائرے کی علامت)۔
اس موقع پر ، مضمون کے ساتھ خط و کتابت میں میری ریاست، آپ کو مل جائے گا کیمرہ کی علامت اور پنسل کی علامت. ملٹی میڈیا عناصر کی خصوصیات والی ریاست بنانے کے لیے آپ کو چھونا ہوگا کیمرہ کی علامت، جبکہ واٹس ایپ پر صرف رنگین متن پیغام لکھنے اور اپنے پیغام کو کسی حیثیت میں بھیجنے کے لیے آپ کو ٹیپ کرنا پڑے گا۔
اس کے بعد واٹس ایپ ایڈیٹر کھل جائے گا اور ، اندراج کے مطابق اپنی حیثیت لکھیں، آپ اپنا پیغام لکھ سکتے ہیں۔
نوٹ کریں کہ اس موڈ میں میسج کا بیک گراونڈ اور فونٹ اپنی مرضی کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ، اینڈرائڈ پر رنگین کیسے لکھیں
رنگین حیثیت لکھنے کی صلاحیت واٹس ایپ اینڈرائڈ ایپلی کیشن میں بھی دستیاب ہے۔
مندرجہ ذیل لائنوں میں میں تفصیل سے بتاؤں گا کہ آپ کو آگے کیسے بڑھنا چاہئے۔
سب سے پہلے آپ کو سیکشن میں جانا ہے Estado واٹس ایپ کے ذریعہ۔ اس مقام پر ، پہلا طریقہ جس کے ذریعہ آپ واٹس ایپ پر رنگ میں لکھ سکتے ہیں اس کے لئے آپ کے ساتھ بٹن کو ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے پنسل کی علامت نچلے دائیں میں واقع ہے۔
ایسا کرنے سے واٹس ایپ اسٹیٹس تخلیق کا آلہ کھل جائے گا اور آپ اپنی مرضی کے مطابق ٹیکسٹ میسج لکھ سکتے ہیں۔
اس مخصوص حصے میں ، فونٹ اور پس منظر کا رنگ جمالیاتی طور پر بھی اپنی مرضی کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے پس منظر کا رنگ تبدیل کرنے کے لئے بار بار ٹچ کریں پیلیٹ علامت جب تک کہ آپ کو مطلوبہ رنگ نہ مل جائے۔
دبئی 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا
تہران: دبئی اور ابوظہبی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا مرکز ایران تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طویل عمارتیں لرزنے لگیں۔
شام 4 بج کر 7 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز ایران کے جنوبی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زلزلے کے جھٹکے دیگر پڑوسی ممالک میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے سے دبئی میڈیا سٹی اور دبئی اسپورٹس سٹی کی رہائشی عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ کسی بھی مقام سے زلزلے سے مالی اور جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جون میں ایران میں 5.1 شدت کے زلزلے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جب کہ فروری میں بھی ایران کے جزیرہ قشم میں 5.8 شدت کے زلزلے کے بعد زمین میں لرزش محسوس کی گئی تھی۔