All posts by Khabrain News

انسان کی طرح ’جذباتی چہرے‘ والا روبوٹ

لندن: برطانوی کمپنی ’انجینئرڈ آرٹس‘ نے ایک ایسا ’انسان نما روبوٹ‘ تیار کرلیا ہے جس کے چہرے پر انسانوں کی طرح مختلف جذبات مثلاً حیرت، خوشی، غم اور پریشانی وغیرہ ظاہر ہوتے ہیں۔

یوٹیوب پر اس روبوٹ کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے:

اس روبوٹ کا پورا نام ’’امیکا ہیومینوئیڈ روبوٹ اے آئی پلیٹ فارم‘‘ رکھا گیا ہے جسے مختصراً صرف ’’امیکا‘‘ (Ameca) کہا جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ کا چہرہ سفید سرمئی مائل رنگت کی کھال جیسے نرم اور لچکدار پلاسٹک سے بنایا گیا ہے جبکہ اس کی ’’آنکھیں‘‘ بھی کسی انسانی آنکھوں جیسی ہیں۔

روبوٹ کے چہرے پر کھال کو حرکت دینے کےلیے اس کے نیچے چھوٹے چھوٹے متحرک آلات لگائے گئے ہیں جن میں خاص طرح کی موٹریں بھی شامل ہیں۔

’’جذبات‘‘ ظاہر کرنے کےلیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والا ایک پروگرام ان آلات کو اس انداز سے حرکت دیتا ہے کہ روبوٹ کے چہرے پر موجود کھال کے مختلف حصوں میں کھنچاؤ اور تناؤ پیدا ہوتا ہے۔

خاص ترتیب سے اس کھنچاؤ اور تناؤ کی وجہ سے روبوٹ کا چہرہ یوں لگتا ہے کہ اس پر مختلف انسانی جذبات اور تاثرات نمودار ہورہے ہوں۔

’’امیکا‘‘ کو اگلے سال جنوری میں برقی مصنوعات کی سب سے بڑی سالانہ عالمی نمائش ’’کنزیومر الیکٹرونکس شو 2022‘‘ میں رکھا جائے گا جو امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ اس روبوٹ کا واحد مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ روبوٹس کے چہروں پر بھی انسانوں جیسے تاثرات پیدا کرکے انہیں بھی ظاہری طور پر انسانوں جیسا بنایا جاسکتا ہے۔

مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی ایسے روبوٹس میں استعمال کی جاسکے گی جو ممکنہ طور پر اپنی دوسری صلاحیتوں میں بھی انسانوں سے قریب تر ہوں گے۔

پنجگور:نواحی علاقے سے 5افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے پنجگورکے نواحی علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔
لیویز کے مطابق پنجگورکے بی ایریا زیرے کورپیرے جیگ سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جوایک روز پرانی ہیں ، ان افراد کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کیااور فرارہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر لیویزنے وہاں پہنچ کرلاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے پنجگور ڈٰی ایچ کیو منتقل کیا جہاں لاشوں کی شناخت حمزہ ، امان اللہ ، شعیب احمد، خلیل احمد اورداؤد جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔لیویز کے مطابق تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

عمران خان سب سے باخبر وزیر اعظم ہیں : شیخ رشید ۔ چیف ایڈیٹر خبریں، سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی خصوصی گفتگو

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چیف ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد نے وزیرداخلہ شیخ رشید سے ان کے گھر جا کر بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان ملکی و غیر ملکی میڈیا پر سب سے زیادہ نظر رکھنے والے وزیراعظم ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اکثر وزارت اطلاعات کی سمری موصول ہونے سے پہلے ہی ہر چیز کی خبر ہوتی ہے۔

نوواویکس کمپنی نے اومیکرون کے خلاف جنوری میں ویکسین لانے کا اعلان کردیا

اس وقت پوری دنیا میں کووڈ وائرس کی سب سے تبدیل شدہ شکل اومیکرون کا چرچا ہے۔ اس تناظر میں نوواویکس نامی ایک قدرےغیرمعروف کمپنی نے جنوری 2022 تک اپنی ویکسین لانے کا اعلان کیا ہے جو اس تبدیل شدہ وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوسکے گی۔

یہ اعلان ادویاتی کمپنیوں کی جانب سے ویکسین بنانے کی عالمی دوڑ کے تناطر میں بھی سامنے آیا ہے کیونکہ بایواین ٹیک اور موڈرنا کمپنیوں نے بھی اس پر کام شروع کردیا ہے۔ نوواویکس کمپنی نے کہا ہے کہ چند دنوں میں اومیکرون قسم کا مکمل جینیاتی تجزیہ کرلیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق جنوری 2022 کے آخرتک بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری شروع کردی جائے گی۔

توقع ہے کہ موڈرنا، بایواین ٹیک کی طرح خود نوواویکس ایم آراین اے کی بنا پر ویکسین بنائے گی۔ تاہم ان میں سے بایو این ٹیک نے ویکسین کی پہلی کھیپ 100 دن میں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نوواویکس نے کہا ہے کہ اس کی ویکسین پروٹین سب یونٹ کے تحت تیار کی جائے گی۔

نوواویکس نے کہا ہے کہ اس کی بنائی ہوئی ویکسین اومیکرون ویریئنٹ کو 100 فیصد بے اثربناسکتی ہے۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور 8 رنز سے شکست، پاکستان کا کلین سوئپ

پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر  دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز  میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔  

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز  میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار  گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 48 رنز بنائے۔

ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں  آئیں۔

پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔

ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ ساجد خان نے 42 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور ایک بنگلا دیشی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

بحریہ کا زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کے ائیر ڈیفنس یونٹ کی جانب سے زمین سے فضا میں ہدف کو نشانے بنانے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائلوں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا ثبوت ہے۔ اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہناہےکہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ بھارت سے سامنے آنے والے ڈیلٹا ویرینٹ سےزیادہ خطرناک نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کےمطابق اومی کرون ڈیلٹا کےمقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں اور اومی کرون کےخلاف موجودہ ویکسین کےناکام ہونے کا امکان نہیں۔ تاہم ماہرین نے یہ بھی کہا ہےکہ اومی کرون سے متعلق یہ انتہائی ابتدائی جائزہ ہے، اس لیے ہمیں بہت محتاط ہونےکی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سیکنڈ ان کمانڈ مائیکل رائن کا کہنا تھا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہےکہ کورونا ویکسینز اومی کرون پربلکل بھی اثرنہ کریں بلکہ کورونا کےتمام ویرینٹ کےخلاف سب سے مؤثر ہتھیار ویکسین لگوانا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومی کرون اب تک درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے، یہ بات درست ہے کہ یہ بہت تیزی سےپھیلتا ہے تاہم کسی بھی نئے ویرینٹ کا اس طرح پھیلنا سرپرائز نہیں ہوتا۔

آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنائیں گے: وزیر اعظم

پشاور: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کے دوران پابندیاں نہ لگانے پر مجھ پر بہت تنقید کی گئی، اب دنیا کہہ رہی ہے پاکستان نے سب سے بہتر طریقے سے اپنے ملک کو کرونا سے نکالا۔ اگلے 10 سال میں 10 ڈیم بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت چیک تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 25 سال پہلے تحریک انصاف شروع کی تو ہمارا منشور واضح تھا، ہمارا منشور تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ تھی کہ سنہ 2013 سے 2018 تک پختونخواہ میں سب زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی، صوبہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر تھا، وہاں بہت خوف تھا ارکان اسمبلی یہاں نہیں اسلام آباد میں ملتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں پہلی بار 30 فیصد لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملی، غریبوں کے لیے کینسر کے علاج کا اسپتال بنایا۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے بھی ہیلتھ انشورنس
دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہاں جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہر خاندان کو علاج کے لیے 10 لاکھ روپے دیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاج کی سہولت دینا ہمیں فلاحی ریاست کی طرف لے کر جا رہا ہے، کرونا کے دوران پابندیاں نہ لگانے پر مجھ پر بہت تنقید کی گئی۔ اب دنیا کہہ رہی ہے پاکستان نے سب سے بہتر طریقے سے اپنے ملک کو کرونا سے نکالا، دی اکانومسٹ نے لکھا پاکستان نے اپنے لوگوں اور معیشت دونوں کو بچا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں سب سے کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل بیچ رہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کی مشکل سے نمٹنے کے لیے احساس راشن پروگرام بنایا، پروگرام کے تحت آٹا ،گھی اور دالیں 30 فیصد کم قیمت پر دی جائیں گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک اور پروگرام شروع ہوگا جس کے تحت 20 لاکھ انتہائی کم آمدن والے خاندانوں کو بلا سود قرضہ دیں گے، ہر مستحق خاندان میں ایک فرد کو ہنر سکھائیں گے۔ مستحق خاندان کو کامیاب پاکستان کے تحت گھر بنانے کے لیے 27 لاکھ کا بلا سود قرض دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم 47 ارب 63 لاکھ اسکالر شپس کی مد میں دے رہے ہیں، وزیر اعظم آفس کے تحت میرٹ پر اسکالر شپس دی جائیں گی۔ آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنائیں گے، ہمارا ملک بہت تیزی سے ترقی کرے گا۔

اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا، مداحوں کیلئے بڑی خبر

اداکارہ حبا بخاری نے باقاعدہ طور پر اداکار آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کردیا ہے۔
حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آریز احمد کے ساتھ اپنی منگنی کے حوالے سے بتایا ہے۔ پوسٹ میں اداکارہ حبا بخاری نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔ پوسٹ میں آریز احمد سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ انشاء اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

”اومیکرون “ فلم کا پوسٹر جعلی نکلا

جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے حوالے سے جہاں لوگ خوفزدہ ہیں وہیں کچھ چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئیں ہیں۔

جنوبی افریقا میں ایک ہفتے قبل سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم کو عالمی ادارہ صحت نے اب تک کی اقسام کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور متعدی قرار دیا۔

ایک ہفتے کے دوران کرونا کی یہ قسم اومی کرون 27 ممالک تک پھیل چکی ہے، جس میں بھارت ، سعودی عرب، امریکا، لندن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اومی کرون کے پیش نظر ایشیائی ممالک کو مزید احتیاط کا مشورہ دیا جبکہ ساؤتھ افریقن میڈیکل ایسوسی ایشن نے مختلف ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی سفری و دیگر پابندیوں کو قبل از وقت قرار دیا۔

فیکٹ چیک

انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر اور دعوی پر جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ کسی بھی ملک میں اس طرح  اور نام سے فلم ریلیز ہی نہی کی گئی۔

انویسٹی گیٹیو جرنلسٹ نے بالآخر اُس شخص کو بھی تلاش کرلیا جس نے سب سے پہلے ’اومی کرون‘ فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔

اس طرح کے تین پوسٹرز آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر ہیلی چیٹل نے 28 نومبر کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیے اور بتایا کہ انہوں نے 70 کی دہائی میں بنائی جانے والی فلم ’دا اومی کرون فریز‘ کے پوسٹرز کو فوٹو شاپ کی مدد سے تبدیل (ایڈیٹ) کردیا ہے۔