All posts by Khabrain News

سن 2011 میں قتل ہونے والے سعودی سفارتخانے کے اہلکار کے کیس کی تفتیش شروع

دس برس بعد سعودی سفارتخانے کے اہلکار کو قتل کیے جانے کی تفتیش سی ٹی ڈی نے شروع کر دی ہے۔

2011 میں سعودی سفارت خانے کے عملے میں شامل فرد کے قتل کی تفتیش کے لیے نئی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ سی ٹی ڈی تفتیشی خط کے مطابق تفتیشی ٹیم سعودی عرب کی درخواست پر حکومتی احکامات کے بعد تشکیل دی گئی۔

تفتیشی ٹیم کے دیگر اراکین میں سی ٹی ڈی افسران، آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز کے نماٸندہ افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کا پہلا مشترکہ اجلاس کل 15 نومبر کو صبح سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی سفارت کار حسن کاہتانی کو 2011 میں ڈیفینس میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فاٸرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور ہائی پروفائل سفارتی عملے کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ماضی میں بھی اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ورلڈکپ فائنل: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ جو بھی ٹیم آج کا فائنل جیتے گی وہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے گھر لیکر جائے گی۔

واٹس ایپ پر اب رنگین پیغام لکھنا ممکن

واٹس ایپ میں رنگین اسٹوکس متعارف کروائے گئے ہیں جس کی بنیاد پر واٹس ایپ پر رنگین لکھنا ایک حقیقی رجحان بن گیا ہے۔

رنگین لکھنے کا رجحان مارک زکربرگ کے ذریعہ خریدی گئی میسجنگ ایپ فیس بک ، انسٹاگرام میں بھی پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے موبائل فون سے واٹس ایپ پر رنگین لکھنے کے لیے آپ کو پہلے ایک نیا درجہ پیدا کرنا ہوگا۔

حالیہ تازہ کاری کے بعد ، واٹس ایپ نے اس کی قابلیت کو متعارف کرایا ہے ریاست میں رنگین لکھںا اس طرح ایک ایسی ریاست کی تشکیل جو مکمل طور پر ذاتی نوعیت کے ٹیکسٹ پیغام پر مشتمل ہو۔

خیال رہے کہ اس کی نمائش کو محدود کرنے کے لیے  میسجنگ ایپلی کیشن کی ترتیبات کے ذریعہ عمل کرنا ضروری ہے۔

واٹس ایپ (آئی او ایس) پر رنگین کیسے لکھیں؟

واٹس ایپ میں رنگین حیثیت لکھنے کے لیے آپ کو پہلے میسجنگ ایپلی کیشن کو کھولنا ہوگا اور سیکشن میں جانا ہوگا Estado نیچے والے مینو میں (دائرے کی علامت)۔

اس موقع پر ، مضمون کے ساتھ خط و کتابت میں میری ریاست، آپ کو مل جائے گا کیمرہ کی علامت اور پنسل کی علامت. ملٹی میڈیا عناصر کی خصوصیات والی ریاست بنانے کے لیے آپ کو چھونا ہوگا کیمرہ کی علامت، جبکہ واٹس ایپ پر صرف رنگین متن پیغام لکھنے اور اپنے پیغام کو کسی حیثیت میں بھیجنے کے لیے آپ کو ٹیپ کرنا پڑے گا۔

اس کے  بعد واٹس ایپ ایڈیٹر کھل جائے گا اور ، اندراج کے مطابق اپنی حیثیت لکھیں، آپ اپنا پیغام لکھ سکتے ہیں۔

 نوٹ کریں کہ اس موڈ میں میسج کا بیک گراونڈ اور فونٹ اپنی مرضی کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ، اینڈرائڈ پر رنگین کیسے لکھیں

رنگین حیثیت لکھنے کی صلاحیت واٹس ایپ اینڈرائڈ ایپلی کیشن میں بھی دستیاب ہے۔

مندرجہ ذیل لائنوں میں میں تفصیل سے بتاؤں گا کہ آپ کو آگے کیسے بڑھنا چاہئے۔

سب سے پہلے آپ کو سیکشن میں جانا ہے Estado واٹس ایپ کے ذریعہ۔ اس مقام پر ، پہلا طریقہ جس کے ذریعہ آپ واٹس ایپ پر رنگ میں لکھ سکتے ہیں اس کے لئے آپ کے ساتھ بٹن کو ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے پنسل کی علامت نچلے دائیں میں واقع ہے۔

ایسا کرنے سے واٹس ایپ اسٹیٹس تخلیق کا آلہ کھل جائے گا اور آپ اپنی مرضی کے مطابق ٹیکسٹ میسج لکھ سکتے ہیں۔

 اس مخصوص حصے میں ، فونٹ اور پس منظر کا رنگ جمالیاتی طور پر بھی اپنی مرضی کے مطابق کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے  پس منظر کا رنگ تبدیل کرنے کے لئے  بار بار ٹچ کریں پیلیٹ علامت جب تک کہ آپ کو مطلوبہ رنگ نہ مل جائے۔

دبئی 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا

تہران: دبئی اور ابوظہبی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا مرکز ایران تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طویل عمارتیں لرزنے لگیں۔

شام 4 بج کر 7 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز ایران کے جنوبی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زلزلے کے جھٹکے دیگر پڑوسی ممالک میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے سے دبئی میڈیا سٹی اور دبئی اسپورٹس سٹی کی رہائشی عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ کسی بھی مقام سے زلزلے سے مالی اور جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جون میں ایران میں 5.1 شدت کے زلزلے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جب کہ فروری میں بھی ایران کے جزیرہ قشم میں 5.8 شدت کے زلزلے کے بعد زمین میں لرزش محسوس کی گئی تھی۔

این سی او سی: کم عمر بچوں کی کورونا ویکسینیشن معطل

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 12 سے 15 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن 15 سے 27 نومبر تک معطل رہے گی۔

این سی او سی کے مطابق 15 سے 27 نومبر تک بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگے گی، خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو لگائی جائے گی۔

پنجاب میں ادویات کی بڑھتی قیمتیں، محکمہ داخلہ کا متعلقہ حکام کو خط

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی۔ پنجاب میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں ادویات دستیابی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور کہیں کہیں ڈینگی بخار کی گولیاں دستیاب ہیں لیکن سپلائی میں بہتری کے باوجود ابھی تک گولیاں تین گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب بھی ڈینگی بخار کے لیے استعمال ہونے والی گولیوں کی عدم دستیابی پر پریشان ہے۔اسی تناظر میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ، ڈویژنل کمشنرز اور سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو خط لکھا گیا ہے جس میں صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈریپ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے، ڈینگی بخار، کورونا اور فلو کی دوائیوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے خط میں سفارش کی ہے کہ قیمتیں بڑھانے اور دوائیاں غائب کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لے۔

پاکستان دورہ بنگلہ دیش:قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، پول سیشن اور پریکٹس شیڈول فائنل

ڈھاکہ میں قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کے لیے پول سیشن اور پریکٹس شیڈول فائنل کر لیا گیا، شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی اسکواڈ نے بنگلا دیش میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، کھلاڑیوں کے لیے آج جم اور پول سیشن شیڈول ہے، ٹیم کل سے بھرپور نیٹ پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ قومی کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک ٹیم کو 16 نومبر کو جوائن کریں گے۔

ترسیلات زر سے زیادہ دیر تک ملکی معیشت کے معاملات نہیں چل سکتے، شوکت ترین

وزیر اعظم مشیر خزانہ شوکت ترین نے ترسیلات زر کی مد میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مہربانی ہے جن کی ترسیلات زر کی وجہ سے کئی معاشی مشکلات سے بچے ہوئے ہیں لیکن ایسا زیادہ تر نہیں چل سکے گا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج سے 25 سال پہلے جو فرق 25 فیصد تھا جب اب وقت کے ساتھ ضرب ہورہا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی معیشت میں ہر 5-4 برس بعد عدم استحکام کے حقائق جاننے کے لیے ایک پینل تشکیل دیا جس نے اپنی تجاویز میں بتایا کہ ملک کا پہلا مسئلہ سیونگ ریٹس کا ہے، اتنی بچت نہیں ہوتی جس کی بنیاد پر سرمایہ کاری ہو اور ایسی صورت میں جب سرمایہ کاری ہوگی تو قرض کی بنیاد پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنیل نے اپنی تجاویز میں بتایا کہ ملک کی درآمد اور برآمدات کے حجم میں بہت فرق ہے، ایکسپورٹ جی ڈی پی کی محض 8 سے 9 فیصد ہے جبکہ ایمپورٹ 22 فیصد سے زائد ہے۔

مشیر خزانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترسیلات زر کی وجہ سے ملکی معیشت کئی مسائل سے بچی ہوئی ہے لیکن یہ معاملہ دیر تک برقرار نہیں رہےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاشی ترقی کا گراف پائیدار بنیادوں پر ہو، ایسا نہ ہو کہ محض چند سال بعد دوبارہ ترقی کے معیارات تنزلی کا شکار ہوں۔

ہم اب بھی موسمیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں: یو این سیکرٹری جنرل

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کوپ 26 معاہدے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب بھی موسمیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔

ماحولیات کے لیے کام کرنے والی نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی کوپ 26 معاہدے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اصل جدوجہد ان ایوانوں سے باہرہو گی اور ہم کبھی ہمت نہیں ہاریں گے۔

دوسری جانب برطانیہ اور یورپی یونین نے کوپ 26 معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے حوالے سے اچھی پیشرفت قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس، کوپ 26 میں دنیا کے 200 ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور مندوبین نے گلوبل وارمنگ 1.5سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نارنگ منڈی: 6 سالہ بچی قتل، نعش توڑے میں ڈال کر مسجد کے کونے میں رکھ دی

نارنگ منڈی(نامہ نگار)نارنگ منڈی کے نواحی گاﺅں جنڈیالہ کلساں میں ایک اور زینب جیسی معصوم کلی 6سالہ آرزو کو نامعلوم افراد نے مسل دیا۔سات روز قبل اغواءکر کے نامعلوم مقام پر لیجا کر زیادتی کرتے رہے ،ہلاک ہونے پر نعش ایک توڑے میں ڈال کر گاﺅں کی مسجد میں لاکر ایک کونے میں رکھ دیا۔پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔معصوم لڑکی کی والدہ راشدہ بی بی کے مطابق تھانہ نارنگ منڈی، ڈی ایس پی مریدکے اور ڈی پی او شیخوپورہ کو اپنی فریاد سناتی رہی ان دفاتر کی دیواروں سے سر ٹکراتی رہی لیکن میری فریاد کسی نے نہ سنی۔اس کا مزید کہنا تھا کہ جب بچی چھ ماہ کی تھی تو اس کا خاوند بلال اسے چھوڑ گیا۔میں اپنے والدمحمد دین کے گھر رہ رہی ہوں میرے والدین نے بھی پولیس کو بڑے واسطے دیئے لیکن کوئی مقدمہ درج نہ کیا جا سکااور نہ بچی کو تلاش کرنے کیلئے کوئی مدد کی۔آخر پولیس کا کام کیا ہے جب غریبوں کی آواز نہیں سننی تو تھانے کیا امیروں کا کام کرنے کیلئے بنے ہیں۔جب ایک بزرگ جو رات کو مسجد کو تالہ لگا کرگیا یا صبح آکر کھولہ؛کو پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا اسے کچھ علم نہیں۔ دیہاتی سراپا احتجاج ہو گئے ،جاں بحق ہونیوالی معصوم لڑکی کے رشتہ داروں اور دیہاتیوں نے آئی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔