All posts by Khabrain News

روس سے میزائلوں کی خریداری، بھارت پر امریکی پابندیوں کا خطرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے بھارت کو ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی جبکہ امریکا کی جانب سے بھارت پر پابندی کے خطرات موجود ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی ملیٹری کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ دیمتری شوگایوف نے بتایا کہ روس نے بھارت کے لیے میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی ہے۔ امریکا کے 2017 کے قانون کے تحت بھارت پر روس سے میزائل نظام خریدنے پر پابندی کے خطرات ہیں کیونکہ مذکورہ قانون کا مقصد ممالک کو روسی ملیٹری ہتھیاروں کی خریداری سے روکنا ہے۔ انٹرفیکس نے دبئی میں ایرواسپیس ٹریڈ شو میں موجود دیمتری شگایوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلی کھیپ شروع کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس-400 نظام کا پہلا یونٹ بھارت میں رواں برس کے آخر میں پہنچے گا۔ بھارت اور روس کے درمیان 5.5 ارب ڈالر مالیٹ کے ایئرمیزائل نظام کا معاہدہ 2018 میں طے پاگیا تھا، جس کے حوالے سے بھارت کا مقف ہے کہ اس کو چین سےخطرات ہیں اور دفاع کی ضرورت ہے۔ بھارت کو امریکا کی جانب سے کانٹرنگ امریکاز ایڈورسیریز تھرو سینگشنز ایکٹ (کاسٹا) کے تحت پابندیوں کا سامنا ہے، جس کے تحت روس کو جنوبی کوریا اور ایران کے ساتھ مخالف قرار دیا گیا۔ روس کو یوکرین کے خلاف کارروائی، 2016 میں امریکی انتخابات میں مداخلت اور شام کی مدد کرنے پر اس قانون کے تحت مخالف ملک میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کا کہنا تھا کہ اس کا امریکا اور روس دونوں کے اسٹریٹجک شراکت داری ہے جبکہ واشنگٹن نے نئی دہلی کو باور کرایا تھا کہ کاسٹا سے استثنی ملنا ممکن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا نے کاسٹا کے تحت روس سے ایس-400 میزائل نظٓم حاصل کرنے والے نیٹو اتحادی ترکی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکا نے ترکی کے دفاعی نظام اور دفاعی صنعتوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ترکی سے ایف-35 فائی اسٹیلتھ جنگی طیاروں کا معاہدہ بھی ختم کردیا، جو مریکا کے دفاعی نظام میں جدید ترین جنگی طیارے ہیں، ان کا استعمال نیٹو اراکین اور امریکا کے دوسرے اتحادی استعمال کرتے ہیں۔ روس نے کہا تھا کہ ترکی کو جنگی طیاروں میں لانے کے لےی مدد کی پیش کش کی تھی لیکن تاحال حتمی طور پر کوئی معاہدہ طےنہیں پایا۔ دیمتری شوگایوف نے روسی خبرایجنسی کو بتایا تھا کہ ترکی کے ساتھ اس منصوبے پر تاحال ہم مذاکرات کے مرحلے میں ہیں۔

انڈیا میں 600 سے زیادہ چینلز میڈیا پر 1610 ارب کے اشتہارات چلتے ہیں

انڈیا میں میڈیا میں چلنے والے اشتہارات کا Volume ویلیو 16سو 10ارب ہے۔ TAMاور Adex کی رپورٹ کے مطابق صرف 16سو 10ارب روپوں کے اشتہارات میں سب سے بڑا حصہ انڈیا کے TVچینلز کا ہے جس میں 7سو 27ارب روپوں کے اشتہار چلتے ہیں پھر انڈیا کے Print میڈیا میں چلنے والے اشتہارات کا Volume 425 ارب روپے ہیں۔ پھر انڈیا کا Digital میڈیا میں 384 ارب روپوں کے اشتہار چلتے ہیں۔ پھر OOHمیں 78ارب روپوں کی مالیت 78 ارب روپوں کے اشتہار چلتے ہیں۔پھر ریڈیو میں چلنے والے اشتہارات کی Volume28ارب روپے ہیں اس طرح سے انڈیا کے تمام میڈیا کے حصوں میں چلنے والے اشتہارات کی Volume 16 سو 10ارب روپے ہے۔ انڈیا میں میڈیا کا حجم پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہے انڈیا میں 600سے زائد TVچینل ہیں۔ 900سے زیادہ Publication ہیں۔90سے زاہد ریڈیو اسٹیشن ہیں۔ اور 3000 سے زائد Publication ہیں۔IPLدنیائے کرکٹ کی ہر لحاظ سے مہنگی ترین کرکٹ سیریز ہے۔ TVاشتہارات میں کسی بھی بڑی Productکے دس سیکنڈ کے ریٹ دس سے بارہ لاکھ روپے رہی ہے۔ جب کبھی بھی کوئی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ ہو تو انڈیا کے کرکٹرز انڈین فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے اسٹار بھی بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں کس کام میں پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ TV اشتہارات میں اور Brand endorsementمیں دنیا کا کوئی بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ ہو۔ چاہے IPLہو چاہے کرکٹ کا ورلڈ کپ ہو۔ TV اشتہارات اور Brand Endorement کو انڈیا کرکٹ سٹار اس عرصے کیلئے TV اشتہارات میں چھا جاتے ہیں جب تک کہ وہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ IPLاور ورلڈ کپ چل رہا ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی اور دھونی سے سب سے آگے رہتے ہیں انڈیا میں بڑے بڑے TVاشتہارات ویرات کوہلی اور دھونی کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں ویرات کوہلی اور دھونی تو TVاشتہارات کی ریس میں حتی کہ انڈیا کہ فلم انڈسٹری کے بادشاہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کرینہ کپور اور اشکے کمار کو بھی بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اب یہ کیوں ہوتا ہے کیونکہ بڑی بڑی کمپنیوں بڑے بڑے Client یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرکٹ ٹورنامنٹ ہورہا ہو تو لوگ صرف اور صرف ویرات کوہلی اور دھونی کو دیکھنا چاہتے ہیں انڈیا کے ایک بہت ادارے TAMاور Adex کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور دھونی کے پاس TV اشتہارات اور Brand Endorsment کی 16فی صد حصہ تھا جب کہ انڈیا کی فلم انڈسٹری کے بڑے اشتہارات عامر خان کے پاس 7فی صد شاہ رخ خان کے پاس 7فیصد عالیہ بھٹ کے پاس اور اکشے کمار کے پاس 6-6 فیصد حصہ تھے جبکہ 2019ءمیں فلم اسٹار عامر خان کے پاس 16فیصد‘ دھونی کے پاس 14فیصد‘ ورات کوہلی کے پاس 12فیصد‘ شاہ رخ خان کے پاس 8فیصد اور اجے دیوگن کے پاس 7فیصد تھے۔ اس کے علاوہ ٹی وی اشتہارات اور Brand Endorsemt کا بڑا حصہ انڈین کرکٹ ٹیم کے اور کھلاڑی سچن ٹنڈلکر‘ شیکھر دھون‘ گنگولی‘ روہت شرما‘ سہواگ کے پاس ہوئے ہیں۔سچن ٹنڈلکر کی مثال اس لحاظ سے بھی قابل ذکر ہے کہ سچن ٹنڈلکر کو کرکٹ کو خیرباد کیے ہوئے دس سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن آج بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ٹی وی اشتہارات اور Brand Endorsemt میں سچن ٹنڈلکر کو بڑے بڑے فلم اسٹار کے مقابلے میں ترجیح دی جاتی ہے

آن لائن نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے نام پر شہریوں سے لاکھوں کے فراڈ کا انکشاف

لاہور (شعیب بھٹی ) ان لائن نا ن کسٹم گاڑیوں کے نام پر شہریوںسے لاکھوں رو پے کے فرا ڈ کا انکشاف ہوا ہے، سوشل میڈیا کے پیج پر گا ڑ ی بکنگ کرواکر ایڈوانس کی مد میں د ی گئی طے شد ہ رقم کا 30فیصد بھجوایا جا تا ہے، جس کے بعدنہ تو فر وخت کند ہ کا دوبا ر ہ وہ نمبر ملتا ہے بلکہ خریدار کو بلاک کردیا جا تاہے ۔تفصیلا ت کےمطا بق صو با ئی دار لحکومت سمیت پاکستان بھر میںسوشیل میڈیا پر پیج موجود ہیں جس میں آن لائن نا ن کسٹم گا ڑیاں گھر کی د ہلیز ر پہنچائے کےدعو یٰ کیا جا تا ہے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ، جس پر اگر ایک کرو ڑ کی گا ڑ ی ہے تو اسے 15لاکھ سے 20لا کھ میں جہاں گا ہک سے سودا بن جا تا ہے ڈیل مکمل کی جا تی ہے اور گا ہگ سے اس رقم کا30فیصد رقم بطو ر ایڈوانس ما نگی جا تی ہے جس پر ایک یا دو دن کا وقت ما نگا جا تا ہے جس کے بعدکہا جا تا ہے کہ گا ڑ ی اپ کے گھر کی د ہلیز ر پہنچادی جا ئے گئی ، لیکن خبریں کی تحقیقات میں انکشا ف ہوا کہ شہریوں کے ساتھ ان لا ئن رقم منگوانے کی آڑ میں لاکھوں رو پے کافراڈ کیا جا ر ہا ہے ۔

خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ لندن میں شروع ،سکھوں کی بھرپور شرکت

اسلام آباد(این این آئی)خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ اتوارکو لندن میں شروع ہو گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علیحدہ وطن کی بڑے پیمانے پر حمایت کے لئے سکھ بڑی تعداد میں خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 07 نومبر 2021 کو برطانیہ میں آزاد سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا جبکہ پہلا مرحلہ 31 اکتوبر 2021 کو لندن میں منعقد ہوا جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے بھارتی نژادبرطانوی سکھوں کو خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی لیکن برطانیہ کے علاوہ مستقبل میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب میں بھی سکھ ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا تاکہ سکھوں کے الگ وطن کے لیے حمایت حاصل کی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے سکھ ریفرنڈم کو روکنے کے لیے سخت کوششیں کیں لیکن برطانیہ نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے ڈوزیئر کوبھی مسترد کر دیا تھا جس میں ایونٹ کو سپانسر کرنے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کاایک بین الاقوامی گروپ ”سکھز فار جسٹس“ سکھوں کے حق خودارادیت کے لیے مہم کی قیادت کر رہا ہے کیونکہ خالصتان کے نام پر سکھوں کا الگ وطن دنیا بھر کے لاکھوں سکھوں کی آواز ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سکھوں پر ہونے والے ظلم و ستم نے انہیں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کی تحریک دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ علیحدہ وطن کا مطالبہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قوانین کے تحت سکھوں کا پیدائشی حق ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔خالصتان کے قیام کے حوالے سے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ لندن میں سکھ ریفرنڈم کو مودی کے بھارت کی شکست سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس نے اسے روکنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زورلگایاتھا۔

متحدہ اپوزیشن کا قانون سازی کیلئے حکومت کا ساتھ دینے سے انکار

اسلام آباد(آئی این پی ) اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،کمیٹی اراکین کا مشترکہ طور پر کہا ہے کہ حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ میں آئین کی روح کی خلاف ورزی چاہتی ہے،شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملہ میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا، حکومت کے ساتھ قانون کو بہتر بنانے پر بات ہوسکتی ہے بدتر بنانے پر نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر قانون سازی کے حوال سے اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان ویڈیولنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کے جواب کے لیے متن کے نکات پرغور کیا گیا، اسپیکر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانینِ کی منظوری کےلیے اپوزیشن سے تعاون مانگا تھا، تاہم کمیٹی اراکین کا مشترکہ طور پر کہا کہ حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ میں آئین کی روح کی خلاف ورزی چاہتی ہے، شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملہ میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا، حکومت کے ساتھ قانون کو بہتر بنانے پر بات ہوسکتی ہے بدتر بنانے پر نہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن ممبران تقرری کمیٹی کے ارکان میں تبدیلی پر بھی غور کیا گیا، اور کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے کمیٹی ارکان کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن مسترد کر دیا، اراکین نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر کمیٹی میں دو ایسے ارکان کو شامل کیا جو الیکشن کمیشن کودھمکیاں دیتے رہے، ان اراکین نے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے تک کی بات کی، یہ اراکین اب اس معاملہ پر الیکشن کمیشن میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے کمیٹی میں ایم کیو ایم اور ق لیگ کی نمائندگی ختم کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، اور فیصلہ کیا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی اس معاملہ پر ق لیگ اور ایم کیو ایم کے ساتھ بھی رابطہ کرے گی۔

گیس صرف روٹی پکانے کیلئے ملے گی، آٹا بحران شروع

اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ لاہور (نیوز ایجنسیاں) فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی میں ہڑتال آج (پیر کو) ہو گی جبکہ پنجاب میں کل (منگل کو )ہو گی، آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔فلورملز ایسوسی ایشن نے آج ( پیرکو) راولپنڈی اوراسلام آباد میں جبکہ کل( منگل کو) پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔فلورملزنے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلے کی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی۔پنجاب حکومت نے فلورملز پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ ملز نے سرپلس اضلاع سے گندم کا پچیس فیصد کوٹہ اٹھانا ہوتا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرایع کے مطابق وزارت اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دے دیا، 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی، گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے5بجے سے ساڑھے8بجے تک گیس ملے گی۔ اس طرح دن ساڑھے11بجے سے دوپہر2بجے تک گیس ملے گی، شام 4سے رات 10بجے تک گیس آئے گی، گیس فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہوگا۔ صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی شیڈول کو مسترد کردیا اور کہا گیس فراہمی کا یہ شیڈول صارفین سے ظلم ہوگا، گیس کی فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ متبادل فیول ایل پی جی کوئلہ تیل پہلے ہی مہنگے ہیں، گیس عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا، وزیر اعظم گیس فراہمی کی اس صورت حال کا نوٹس لیں۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پچھاڑ کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ فائنل جیت لیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا  نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے  شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

 آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں  2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی ۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان کین ولیم سن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف6وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد کپتان ولیم سن اور مارٹن گپٹل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پہنچا تو گپٹل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

2 وکٹیں گرنے کے باوجود بھی کپتان ولیم سن نے محتاط انداز نہ اپنایا اور  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کردی۔

انہوں نے 32 گیندوں پر ففٹی بنائی۔

کپتان ولیم سن 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گلین فلیپس 18 رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے۔

اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ 2012 میں سری لنکا  کےلاستھ ملنگا نے کرائی تھی، انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چار اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔

آسٹریلیا کی اننگز

مچل مارش نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔— فوٹو: اے ایف پی
مچل مارش نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

نیوزی لینڈ کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ رہا اور15 رنز پر کپتان ایرون فنچ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے 93رنز کی شراکت داری قائم کی۔

آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 107 رنز پر پہنچا تو ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔

آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا —فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا —فوٹو: اے ایف پی

مچل مارش نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔

مچل مارش نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔ —فوٹو: ای ایس پی این
مچل مارش نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا دیا۔ —فوٹو: ای ایس پی این 

اس کے علاوہ گلین میکسویل 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت میں مساجد پر حملےکے ثبوت سامنےلانے والی 2 خواتین صحافی گرفتار

بھارت میں دو خاتون صحافی ریاست تریپورہ میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی گئی مساجد اور مسلمانوں کی املاک کی ویڈیوز سامنے لے آئیں۔ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر انتہا پسند اور حکومت آگ بگولہ ہوگئے ، دونوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشدکی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان پر الزام ہےکہ انہوں نے ریاست میں مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینےکی کوشش کی ہے۔ گرفتاری سے قبل خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہوٹل میں آکر ڈرایا گیا اور انہیں کمرے سے نکلنے سے بھی روک دیا گیا۔

گیس بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی و بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں گیس کی قلت کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی عدم فراہمی و بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، عمران نیازی صاحب کیا اچھے دن لائے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صرف تین وقت گیس کی فراہمی کا اعلان حکومت کی بے حسی اور نالائقی ہے، موجودہ حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم کردہ انفرا اسٹرکچر سے گیس کے 14 کارگوز لائے جاسکتے ہیں، ملک میں اس وقت 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف دس کارگوز منگوا رہی ہے جب کہ اس انفرا اسٹرکچر سے مزید کارگو آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے، نہانے کے لیے گرم پانی کو پہلے ہی موجودہ حکومت عیاشی قرار دے چکی ہے، گیس نہ ہونے سے صنعتوں کا پہیہ رُک جائے گا، صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے ملک میں پہلے سے موجود تاریخی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

سن 2011 میں قتل ہونے والے سعودی سفارتخانے کے اہلکار کے کیس کی تفتیش شروع

دس برس بعد سعودی سفارتخانے کے اہلکار کو قتل کیے جانے کی تفتیش سی ٹی ڈی نے شروع کر دی ہے۔

2011 میں سعودی سفارت خانے کے عملے میں شامل فرد کے قتل کی تفتیش کے لیے نئی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ سی ٹی ڈی تفتیشی خط کے مطابق تفتیشی ٹیم سعودی عرب کی درخواست پر حکومتی احکامات کے بعد تشکیل دی گئی۔

تفتیشی ٹیم کے دیگر اراکین میں سی ٹی ڈی افسران، آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز کے نماٸندہ افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کا پہلا مشترکہ اجلاس کل 15 نومبر کو صبح سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی سفارت کار حسن کاہتانی کو 2011 میں ڈیفینس میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فاٸرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور ہائی پروفائل سفارتی عملے کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ماضی میں بھی اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔