All posts by Khabrain News

ایران نے جان بوجھ کر مسافر طیارے کو نشانہ بنایا تھا، یوکرائن کا الزام

آج یوکرائنی مسافر طیارے کی تباہی کے دو سال پورے ہونے پر یوکرائن کی جانب سے ایران پر جان بوجھ کر اِس جرم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وائس آف امریکا کو ایک انٹرویو میں یوکرائن کی قومی دفاعی و سلامتی کونسل کے سیکرٹری اولیکسی ڈینیلوو نے کہا ہے کہ 8 جنوری 2020ء کو جو کچھ ہوا وہ ایک سویلین طیارے کے خلاف دہشت گرد عمل تھا۔

یوکرائنی دفاعی و سلامتی کونسل کے سیکرٹری اولیکسی ڈینیلوو نے ایران کی جانب سے اِس معاملے کی تحقیقات میں عدم تعاون اور یوکرائنی جہاز کے مسافروں کو معاوضے کی ادائیگی سے انکار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔

ایران نے پہلے تو واقعے کی ذمے داری لینے سے انکار کیا مگر پھر یوکرائنی مسافر طیارے کی تباہی کے لیے غلطی سے میزائل فائر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اِسے ’’تباہ کن غلطی‘‘ قرار دیا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا جس کا ذمے دار میزائل نظام کی خرابی اور اُسے آپریٹ کرنے والوں کو قرار دیا گیا تھا۔

واقعے سے چند روز قبل ایران کے ایک اہم فوجی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا جس کے چند گھنٹے بعد ہی ایران نے بھی جوابی کارروائی کرکے عراق میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

ایسے کشیدہ حالات میں ہائی الرٹ ایرانی فوج سے یہ غلطی سرزرد ہوئی جس پر گزشتہ برس 6 اپریل کو ایران کی فوجی عدالت نے 10 افسران کے خلاف فرد جرم بھی عائد کی تھی۔

ایران نے گزشتہ ماہ 285 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی جس میں اس حادثے کے لیے انسانی غلطی کو سبب قرار دیتے ہوئے ہر مسافر کے لواحقین کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم بطور معاوضہ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

کینیڈا، برطانیہ، سوئیڈن اور یوکرائن نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ اُنہوں نے ایران کے ساتھ ہرجانے کی ادائیگی کی کوششیں ختم کر دی ہیں اور اب معاملے کو بین الاقوامی قانون کے تحت نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 8 جنوری 2020ء کو ایران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے یوکرائنی پرواز پی ایس ۔ 752 کو اڑان بھرنے کے چند ہی منٹ بعد میزائل سے نشانہ بنا دیا گیا تھا جو بذریعہ کینیڈا یوکرائنی دارالحکومت کیف جا رہی تھی۔

مار گرائے جانے والے یوکرائنی طیارے میں سوار 176 مسافروں میں سے زیادہ تر کا تعلق تو یوکرائن اور ایران سے ہی تھا مگر اُس میں کینیڈا، برطانیہ، سوئیڈن اور افغانستان کے کچھ شہری بھی شامل تھے۔ اِس واقعے میں تمام مسافر مارے گئے تھے۔

مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئرکرا لی گئی ہیں، ترجمان پولیس

ترجمان پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئرکرا لی گئی ہیں، گاڑیوں سے بچوں اور فیملیز کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خوراک، ادویات،گرم کپڑے فراہم کیے جارہے ہیں، گزشتہ اتوار سے کل تک مری میں ایک لاکھ 57 ہزارسےزائدگاڑیاں داخل ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کل شام تک ایک لاکھ 23 ہزار 920 گاڑیاں مری سے نکلیں، کل تک مری میں 33 ہزار 745 گاڑیاں موجود تھیں، 33ہزار 373 گاڑیوں کو ریسکیو کرکے نکالا جا چکا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مری میں سیاحوں کی خالی گاڑیاں برف میں پھنسی ہیں جو نکالی جا رہی ہیں، ایکسپریس ہائی وے مکمل طور پر کلیئر ہیں، گلڈنہ سے باڑیاں تک روڈ سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا میں جمہوریت ختم ہوسکتی ہے، سابق امریکی صدر کا انکشاف

واشنگٹن : سابق امریکی صدر کا انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں جمہوریت ختم ہو سکتی ہے، اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اب پوری طرح سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے جو تشویش کا سبب ہے۔

امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر اس ملک کے سابق صدر نے امریکا میں جمہوریت کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

جمی کارٹر نے اپنے ایک مقالے میں خبردار کیا کہ امریکا میں جمہوریت بہت تیزی سے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے. نیویارک ٹائمز میں شائع اپنے مقالے میں کارٹر نے لکھا ہے کہ اگر جلدی کوئی قدم نہيں اٹھایا گیا تو امریکا کے اندر داخلی جھڑپیں شروع ہو سکتی ہیں جو ہمارے ہاتھ سے جمہوریت کے نکل جانے کا سبب بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ہم کو اپنے اختلافات کو ختم کرکے منظم ہونا ہوگا۔ جمی کارٹر نے کہا کہ وہ لوگ جو انتخابات میں دھاندھلی کے الزامات عائد کرکے اسے مسلسل پھیلا رہے ہیں وہ در حقیقت آئندہ انتخابات میں اپنی فتح کو یقینی بنانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات امریکی جمہوریت کے لئے شید خطرہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں اس ملک کے سابق صدر نے انتخابات میں دھاندھلی کے الزامات عائد کئے تھے۔ بعد میں ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لئے بھڑکایا تھا جس کے بارے میں بہت سے ثبوت موجود ہیں۔امریکی تاریخ میں کانگریس پر حملے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔

گلوبل میڈیا واچ ڈاگ کا بھارت سے کشمیری صحافی کو رہا کرنے کا مطالبہ

نیویارک: امریکا میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے زیر حراست ایک صحافی کو فوری طور پر کرے۔

پولیس نے صحافی عالم سجاد کو بھارتی حکمرانوں کے خلاف احتجاج کا ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

میڈیا واچ ڈاگ نے کہا کہ وہ ایک آزاد صحافی اور میڈیا کے طالب علم سجاد گل کی گرفتاری سے ’بہت پریشان‘ ہے۔

ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے بدھ کی رات سجاد گل کو شمال مشرقی گاؤں شاہ گنڈ میں اس کے گھر سے اٹھایا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

سجاد گل نے پیر کے روز ایک کشمیر نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ بھارتی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ’ان کے صحافتی کام سے متعلق اپنی تحقیقات ختم کردیں‘۔

حافیوں نے پولیس کی طرف سے ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خطے میں صحافیوں کی ایک منتخب تنظیم کشمیر پریس کلب نے بھی متعدد مرتبہ بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں آزادانہ طور پر رپورٹنگ کرنے کی اجازت دے، بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں پریس کو دبانے کے لیے جسمانی تشدد، دھمکیوں اور سمن کا استعمال کر رہی ہیں۔

معاشی خود مختاری پر سمجھوتہ ہوگا نہ ہی ریاست کے اندر ریاست بنیں گے، اسٹیٹ بینک

کراچی: دلیل دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا نہ ہی بینک ’ریاست کے اندر ایک ریاست‘ بنے گا۔

آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر پروگرام کے تحت اسٹیٹ بینک کو مجوزہ خودمختاری پر شدید تنقید کے بعد مرکزی بینک نے صورتحال کو واضح کرنے اور ناقدین کی جانب سے انتہائی سخت قرار دی گئی ترامیم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 2دستاویز جاری کی ہیں، ان دستاویز میں دلیل دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا نہ ہی بینک ’ریاست کے اندر ایک ریاست‘ بنے گا، بینک اپنے کردار کو مہنگائی کنٹرولر تک محدود رکھنے کے بجائے مستحکم اقتصادی ترقی اور ترقی کے حصول کے لیے کام کرتا رہے گا۔

ہ ترامیم وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے میں مدد دیں گی تاکہ اقتصادی ترقی اور افراط زر کے درمیان توازن کو بہتر بنایا جا سکے،سٹیٹ بینک حکام پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ رہیں گے،نیب اور ایف آئی اے مبینہ مجرمانہ معاملات کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔

رکزی بینک نے ’ریسپانس ٹو‘ کے عنوان سے ایک مقالے میں کہا کہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرنا اسٹیٹ بینک کے مجوزہ ترامیم کے تحت تین مقاصد میں سے ایک ہے، جس میں ملکی قیمتوں میں استحکام (افراط زر) اور مالیاتی استحکام شامل ہے، ترامیم کے چھ اہم مقاصد ہیں، اسٹیٹ بینک کے مقاصد کو واضح طور پر بیان کرنا تاکہ اس کے احتساب کو بہتر بنایا جا سکے۔

ان مقاصد کے مطابق اسٹیٹ بینک کے افعال کا خاکہ بنانا، اسٹیٹ بینک کو اپنے مقاصد کے حصول میں مدد کے لیے ضروری مالی وسائل فراہم کرنا، اسٹیٹ بینک کی فنکشنل اور انتظامی خود مختاری کو مضبوط کرنا، اسٹیٹ بینک کے آپریشنز میں شفافیت کو بڑھانا اور اس کی گورننس کو مضبوط کرنااور نگرانی کے افعال کو مضبوط بنا کر اور رپورٹنگ کی ضروریات کو بڑھا کر اسٹیٹ بینک کے احتساب کو بڑھانا۔

اسٹیٹ بینک خود مختاری کے لیے ترمیمی ایکٹ پر اسٹیٹ بینک نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسٹیٹ بینک پارلیمان کو جواب دہ ہوگا، حکومت آفیشلز کو برطرف کرسکے گی، افراط زر کو کم کرنے کے ساتھ معاشی نمو اور پائیدار ترقی بنیادی اہداف رہیں گے، قرضوں کی واپسی حکومت کی ذمہ داری ہوگی، معلومات کا تبادلہ معاہدے کے تحت حکومت کی منظوری سے ہوگا۔

ترامیم آئی ایم ایف کے ایما پر نہیں، ماضی میں بھی کئی مرتبہ اس طرز کی ترامیم ہوچکی ہیں، دنیا کے بیشتر ملک بشمول ترقی پذیرملکوں کے بینک بھی حکومتی قرضے محدود کرچکے ہیں۔

‘مری میں دردناک واقعہ، حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ بہت پہلے مرچکی’: مریم نواز کا ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مری میں دردناک واقعہ نے دل دہلا کے رکھ دیا ہے، حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ بہت پہلے مرچکی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومین، ان کے ورثا اور پاکستان پر خصوصی رحم فرمائے۔

سلمان خان کی بگ باس کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی ہے۔ بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے جب سے گیم شو میں شامل ہوئے ہیں اس وقت سے ہی ان کی پہچان شو کے متنازع کھلاڑی کی بن چکے ہیں۔ اور اکثر ان کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ برے رویے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن اس بار تو ابھیجیت بچوکلے نے کچھ ایسا کردیا جس کی وجہ سے سلمان خان اتنا زیادہ غصے میں آگئے کہ انہیں بگ باس کے گھر کے اندر آکر مارنے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی نجی چینل نے حال ہی میں شو کے نئے پرومو کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان خان ابھیجیت بچو کلے کو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان کہہ رہے ہیں ’’بچوکلے یہ جو آپ نے گندی گندی گالیاں دی تھیں، کوئی دوسرا آپ کے گھروالوں کو دے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ میں آپ کو وارننگ دے رہاہوں مڈ ویک آ کے نکال کے جاؤں گا یہاں سے بال پکڑ کے‘‘۔ بچو کلے سلمان خان کو کہتے ہیں میں بولوں، لیکن سلمان غصے میں انہیں کہتے ہیں ’’تو بولے گا نا تو گھر میں آکے تجھے مار کے جاؤں گا‘‘۔ سلمان خان کی اس بات پر ابھیجیت بچو کلے بھڑک کر کہتے ہیں بھاڑ میں جائے آپ کا شو، کھولو دروازہ ایسے شو میں، میں رکنا بھی نہیں چاہتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے شو میں شامل ایک اور کھلاڑی اداکارہ شمیتا شیٹھی کو بھی گھر والوں سے الجھنے پر کھری کھری سنائی تھیں۔

حادثہ کسی دورمیں ہو،ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہے کہ حادثہ کسی بھی دورحکومت میں ہو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔برفباری کی پیشگی اطلاع تھی۔ برفباری اورطوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 4 گاڑیوں میں سوارافراد کی اموات ہوئیں۔ مری میں صورتحال افسوسناک ہے۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق اب تک 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا 2 روز میں5 فٹ برف پڑی تو سیاح گئے۔ باڑیاں روڈ پر 5 فٹ سے زائد برف کے بعد اموات ہوئیں۔برفباری کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد کا مری جانے کاامکان تھا۔سیاحوں کی تعداد کوبھی مانیٹرکیا جارہا تھا۔ سیاحوں کی تعداد بڑھنے پراسلام آباد سے مزیدسیاحوں کوجانے سے روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مری اورمضافات کوآفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکمے مری میں پھنسے سیاحوں کونکالنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ خوراک اور پٹرول لیکرجانے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں پھنسے سیاحوں نے اگر ایمرجنسی میں ریسکیو1122 سے رابطہ کیا اورفوری رسپانس نہیں دیا گیا تواس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ اب تک ایسی کوئی اطلاعات نہیں کہ ریسکیو کو ایمرجنسی کال کی گئی ہواور فوری رسپانس نہ دیا گیا۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ ائندہ چند روز تک مری کی طرف نہ جائیں۔

مری واقعہ مجرمانہ غفلت، یہ ہلاکتیں نہیں، قتل کے مترداف ہے: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مری واقعہ انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے، یہ حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہے، یہ ہلاکتیں نہیں، شہریوں کے قتل کے مترداف ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مری اور گلیات میں اموات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بچانے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ ہوئی ؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی، سیاح اتنی بڑی تعداد میں جا رہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا ؟ انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ کئے گئے؟۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے ؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی، ملک کے بڑے اور سنگین مسائل سے کیسے نمٹ سکتی ہے ؟ عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات نہیں، کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیروں کو ہی برخاست کیا جائے، اس خون ناحق پر کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے، سیاحت میں اضافے کا حکومتی پراپیگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہاء ہے، حکومت مری اور گلیات میں ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں۔

دبئی میں کامیڈین آغا ماجد اور سلیم البیلا کی جگت بازی پر ہنگامہ آرائی

دبئی میں ایک تقریب کے دوران معروف پاکستانی کامیڈین آغاماجد اور سلیم البیلا کی جگت بازی کرنے پر ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ تقریب میں بدمزگی اس وقت ہوئی جب کامیڈین آغا ماجد اور سلیم البیلا نے پشتونوں پر جگت بازی کرنی شروع کردی اور کئی مزاحیہ جملے کہے۔ جس پر ہال میں موجود شخص غصے میں آگیا اور ان سے آن ایئر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف دبئی پولیس میں کیس کرنے کی دھمکی دی۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ دبئی ہے یہاں آپ کسی کے بھی خلاف کچھ نہیں کہہ سکتے۔ حالات بگڑتے دیکھ کر دونوں کامیڈین نے اس شخص سے معافی مانگی۔