All posts by Khabrain News

بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا: سابق چیف جج گلگت رانا شمیم

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہےکہ بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت وہ اکیلے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے سلسلے میں رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر صحافی نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ کہا جارہا ہےآپ نے میاں نواز شریف  کے ساتھ بیٹھ کربیان حلفی بنایا، کیا اس بات میں کوئی صداقت ہے؟ آپ کوئی کمنٹ کریں گے؟

اس پر رانا شمیم نے جواب دیا کہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔

صحافی نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ آپ نے اکیلے  یہ حلف نامہ دیا تھا؟ اس پر سابق جج نے کہا کہ بالکل، بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آج برطانیہ سے منگوایاگیا راناشمیم کا اصل بیان حلفی پڑھے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ سماعت پر اتفاق ہوا تھا کہ اٹارنی کی موجودگی میں اصل بیان حلفی کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کورونا وائرس کا شکار

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  49 سالہ گنگولی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پیر کی رات کیا گیا تھا جس کا نتیجہ منگل کی صبح آیا تاہم ٹیسٹ کا نتیجہ آنے سے قبل ہی سابق بھارتی کپتان کو کولکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور وہ اسپتال میں ہی قرنطینہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے مسلسل سفر کررہے ہیں اور انہوں نے ویکسی نیشن مکمل کررکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل جنوری 2021 میں سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

کوٹ لکھپت جیل نوازشریف کا انتظار کررہی ہے: حسان خاور

لاہور (لیڈی رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے میں گورننس بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس تناظر میں گڈ گورننس کو یقنینی بنانے کیلئے وزیر اعلی نے شعبہ جات کی مانیٹرنگ اور افسران کی کارکرگی جانچنے کا نظام مزید موثر کر دیا ہے۔ عثمان بزدار محکموں کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھنے کیلئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے اداروں کی بہتری اور ان کے فعال کردار پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے شعبہ جات کا کردار بڑھایا جا سکے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ وہ گذشتہ روز الحمرا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی جانب سے اچھا کام نہ کرنے والے افسران کی سرزنش اور بہتر کارکردگی والوں کی حوصلہ افزائی بھی اسی کا تسلسل ہے۔ اس ضمن میں تمام اداروں کے افسران کی کارکرگی روزانہ کی بنیاد پر جانچی اور ان کی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے۔ حسان خاور نے بتایا سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے معائنے کی روشنی میں وزیر اعلی پنجاب نے گذشتہ کچھ عرصہ میں غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز لاہور پارکنگ کمپنی، پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور فیصل آباد پارکنگ کمپنی، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کھل پنچائت اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولرٹی اتھارٹی، سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چئیرمین ہلال ڈویلپمنٹ ایجنسی اور ڈی جی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کی سرزنش کی اور پرفارمنس بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب بہتر اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، سی ای او پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنیپراجیکٹ ڈائریکٹر دی پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی، چیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر محکموں کے افسران کی تعریف اور حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عثمان بزدار اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر بازپرس کرنا بہتر گورننس کا تقاضہ ہے۔ نواز شریف کی ممکنہ آمد کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف ورلڈ کپ جیت کر نہیں آ رہے۔ وہ بیماری کی بہانہ بنا کر گئے تھے۔ سسیلین مافیا کا رائیونڈ چیپٹر نواز شریف کی سزائیں معاف کروانے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہا ہے لیکن وہ واپس بھی آئیں گے تو قانون کے مطابق ہی ان کو ویلکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ شفاف الیکشن کی حامی رہی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی اور پنجاب میں ضمنی انتخابات اس امر کے شاہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوں گے۔ اس ضمن میں زور و شور کے ساتھ تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ حسان خاور نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن کے تمام تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی نظام ملکی تاریخ کا مضبوط اور مثالی بلدیاتی نطام ہوگا جس میں ہر طبقے کو نمائندگی حاصل ہوگی۔

عثمان بزدار کا لاہوریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان

لاہور (لیڈی رپورٹر‘خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج گلاب دیوی ہسپتال کے قریب فیروز پور روڈپررےکارڈ مدت مےں بننے والے انڈر پاس پراجیکٹ کا افتتاح کردےا۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑر نے منصوبے کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈرپاس کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فل ہائٹ تھری لین انڈر پاس کھلنے سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوارو ں کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی۔شفاف ٹےنڈرنگ کے ذرےعے تقریبا 6 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے- انہوںنے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر سے جہاں عام شہری مستفیدہوں گے وہاں 4 بڑے ہسپتال گلاب دیوی، چلڈرن، سوشل سیکورٹی اور جنرل ہسپتال کے ہزارو ں مریضوں کو بھی آسانی ہو گی۔ انڈر پاس سے ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکین بھی بلاروک ٹوک آمد ورفت جاری رکھ سکیں گے۔ قصور کی طرف آنے جانے والے لاکھوں شہری بھی انڈرپاس سے مستفید ہوں گے-وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود، صوبائی وزراءمرادراس، میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، اعجاز عالم، اراکین اسمبلی، تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالستار اےدھی انڈر پاس کے افتتاح کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کو عبدالستار اےدھی کے نام سے منسوب کےاگےا ہے جبکہ گلبرگ سے جےل روڈ(صدےق ٹرےڈ سےنٹر)فلائی اوور کے منصوبے کو معروف شاعر منےر نےازی کے نام سے منسوب کےا گےا ہے ۔عبدالستار اےدھی انڈر پاس کو مقررہ مدت سے دو ماہ قبل مکمل کےاگےا ہے ۔ڈی جی اےل ڈی اے اورگورننگ باڈی کے اراکےن کووقت سے پہلے انڈر پاس مکمل کرنے پر مبارکباددےتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہپہلی مرتبہ افتتاحی تقریب انڈرپاس ہی میں منعقد کی ہے اور تقریب پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے بچائے ہےں۔پنجاب حکومت نے ہر منصوبے مےں شفافےت کے ذرےعے کروڑوں روپے کی بچت کی ہے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے شہرےوں کےلئے اےلی وےٹڈ اےکسپرےس وے پراجےکٹ کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 50ارب روپے کی لاگت سے ےہ منصوبہ لاہور کے شہرےوں کو بے پناہ سہولت فراہم کرے گا۔شاہدرہ موڑ پر ملٹی لیول داخلی و خارجی راستے کی تعمیرپر6 ارب50 کروڑروپے خرچ ہوں گے اورشاہدرہ چوک پر ٹرےفک کا مسئلہ مستقل بنےادوں پر حل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے نے لاہو رمےں2ارب 45 کروڑ روپے کے 4 بڑے پراجیکٹ مکمل کےے ہےں۔ لال شہباز قلندر انڈرپاس،باب لاہور، اہم سڑکوں پرٹریفک جام کے پوائنٹس کا خاتمہ اور مختلف مقامات پر شہریوں کے پیدل گزرنے کے لئے خصوصی پلوں کی تعمیرکے منصوبے مکمل ہوچکے ہےں ۔ لاہور میں 9ارب 16 کروڑ70 لاکھ روپے کی لاگت سے 3 بڑے منصوبوں پر تےزی سے کام جاری ہے ۔چلڈرن ہسپتال کے قریب لاہور برج پر اضافی لین تعمیرکی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ 4ارب 90کروڑ روپے کی لاگت سے داتا گنج بخش فلائی اووربناےاجارہا ہے ۔2ارب 54کروڑ 80لاکھ روپے سے شاہکام چوک فلائی اوورکا منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔سگیاں روڈ کی تعمیر و توسیع پر3ارب 40 کروڑروپے لاگت آئے گی۔3ارب روپے کی لاگت سے مین بلیوارڈ گلبرگ تا والٹن روڈ ڈیفنس موڑسنگنل فری کوریڈوربناےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ کریم بلاک علامہ اقبال ٹان پر انڈرپاس اور فلائی اوور کی تعمیرپر2ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔سابق حکومت کے چھوڑے دےگر منصوبوں کی طرح اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کو بھی ہم نے فنڈنگ کر کے مکمل کیا – سابق حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کا سوچے بغےرمنصوبے بنائے جن پر اربوں ر وپے کی سبسڈی دےنا پڑ رہی ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ کی سکےموں کو مکمل سٹڈی کرنے کے بعدبناےا جانا چاہےے تھا۔اورنج لائن میٹرو ٹرین ، میٹروبس سسٹم اور فیڈرروٹ سسٹم کے 6 منصوبو ں پرتقرےباًاربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے -انہوںنے کہا کہ ان منصوبوںسے حاصل ہونے والی آمدن نہاےت کم ہے ۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے مےڈےا کے سوالات کے جواب مےں بتاےا کہ خےبرپختونخوامےںبلدےاتی الےکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ۔انشاءاللہ دوسرے مرحلے مےں تحرےک انصاف اچھا پرفارم کرے گی۔

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیرملکی فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سماعت کے دوران اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے 2018 میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی 2 ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی نشاندہی کی تھی۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن متحرک ہوگئی اور بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 22 مارچ 2022 تک حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کو عمل 11 جنوری سے لیکر 9 فروری تک جاری رہے گا، ووٹرز 11 فروری سے 25 فروری تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر متعلقہ حکام 12 مارچ تک فیصلے سنائیں گے۔

یاد رہے  اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی زیرصدارت آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کے تحفظ کا ترمیمی بل اور پناہ گاہ اتھارٹی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اچھی تجویز آئی ہے ، پہلے بھی ہم نے متفقہ طور پر قانون سازی کی ہے جو کہ اچھا عمل ہے اب بھی ہم یہی چاہتے ہیں کہ بلدیاتی اداروں کے حوالے سے متفقہ طور پر فیصلہ ہو۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے اپوزیشن اگر اس میں حصہ لینا چاہتی ہے تو حکومت ویلکم کرے گی ، موجودہ حکومت جو بلدیاتی نظام لا رہی ہے وہ ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوگا ، آئین کے تحت تمام اختیارات بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے پاس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے کہ لاہور کے شہری پہلی مرتبہ اپنے مئیر کا انتخاب کریں گے ، لوگوں کے مسائل گراس روٹ لیول تک حل ہوں گے ، جو بھی اس بل کے حوالے سے اس کمیٹی میں شامل ہونا چاہیے وہ آجائیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کو کوئی اعتراض نہیں یہ اچھی تجویز ہے ، اس کمیٹی میں اپوزیشن نام دے ہم اس کو ایکسٹنڈ کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات میں توسیع کر دی ہے ، بلدیاتی بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی میں رائے لی جائے گی۔

چیف جسٹس کا کراچی عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے عسکری پارک دو ہفتوں میں کے ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عسکری پارک سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی جس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کور فائیو کےوکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان پاکستان نے استفسار کیا کہ  جی ایڈمنسٹریٹر صاحب بتائیں، اس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ فائل کردی گئی ہے جس کے مطابق  2005 میں معاہدہ طے پایا تھا۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایاکہ 99 سال کا ایگریمنٹ ہوا تھا، اس پر جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ جس کی زمین ہے اسے واپس کردیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  آپ کو اس لیے دی تھی کوئی اور قبضہ نہ کرلے،پاکستان کی حفاظت کا کہا تھا۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ ملک کیلئے آپ لوگ جانیں بھی دے رہےہیں ہم قدر کرتے ہیں، جس کی زمین ہے اس کو واپس کردیں،  آپ شرمندہ ہورہے ہیں، زمین واپس کردیں یہ ہم آپ کو حکم  دے رہے ہیں۔

 دو ہفتوں میں پارک واپس لیا جائے، جھولے وغیرہ کے ایم سی اپنے لگائے اور ان کے جھولے واپس کردیں: چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس نے وکیل صفائی سے مکالمہ کیا کہ وہاں جھولے چل رہے ہیں، بچے گرکرمر رہے ہیں، کیسے جھولے لگائے ہیں وہاں؟ آپ نے خود تسلیم کیاشادی ہال چل رہا تھا،   آپ کے ہوتے ہوئے 38 دکانیں بنی ہوئی ہیں، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی پارک کا انتظام سنبھالیں اور پارک عوام کیلئےاستعمال کیا جائے، عوام سے اس سے متعلق کوئی چارجز وصول نہ کیے جائیں۔

عدالت نے عسکری پارک کے ایم سی کےحوالے کرنے، پارک کی زمین پر دکانیں ختم کرنے اور شادی ہال کی عمارت بھی کے ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ دو ہفتوں میں پارک واپس لیا جائے، جھولے وغیرہ کے ایم سی اپنے لگائے اور ان کے جھولے واپس کردیں۔

شاہنواز دہانی کی سرجری، بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دہانی کی سرجری کے بعد بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔ 

فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کراچی کے نجی اسپتال میں ناک کی سجری ہوئی جس میں قومی فاسٹ بولر کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکالا گیا۔

بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے، شاہنواز  دہانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

دو گھنٹے کی سرجری اور ریکوری کے بعد شاہنواز دہانی کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے بلایا گیا ہے۔

فاسٹ بولر کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔

کراچی میں 13 سال بعد دسمبر کا سرد ترین دن ریکارڈ

کراچی میں 13 سال بعد دسمبر کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، آج کی رات بھی کافی سرد ہوگی ، سنگل ڈجٹز میں درجہ حرارت ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2008 کو  سرد ترین دن 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 آج کراچی شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ، کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بیس فیصل میں 23.5  ،بیس مسرور 17 ،ناظم آباد  میں16.2  ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ  16،حدید 15 ، اولڈ ایئرپورٹ 14.7 ،جناح ٹرمینل 13،نارتھ کراچی 12.3 ، اورنگی ٹاؤن 12.5،سرجانی ٹاؤن 12.4،کیماڑی میں 12 ، سعدی ٹاؤن 11 اور سپر ہائی وے 10.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  19 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اے ڈی بی کی معاونت سے پاکستان کو 15ملین ویکسین کی مزیدخوراکیں فراہم

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی معاونت سے پاکستان کودسمبرکے مہینے  میں کورونا ویکسین کی 15 ملین مزیدخوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق    ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت سے کورونا ویکسینز کی 15 ملین مزید خوراکیں پاکستان پہنچ  گئی ہیں۔

 اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ   اے ڈی بی کورونا ویکسین کی خریداری  کے لیے پاکستان  کی 5 سو ملین ڈالر کی امداد کر رہا ہے جس سے  3 کروڑ 5 لاکھ افراد  کے لیے ویکسین کی خریداری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 24 دسمبر کو ای ڈے بی کی جانب سے توانائی کے شعبے کی بہتری اور استحکام کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض موصول ہوا تھا۔