وفاقی وزیر شفقت محمود نے سعودی ہم منصب شہزادہ حامد بن محمد الشیخ سے ملاقات کی۔
وزیر تعلیم شفقت محمود اورسعودی ہم منصب شہزادہ حامد بن محمد الشیخ نے ملاقات کے دوران پاک سعودی تعلقات کے علاوہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا نے ملاقات میں ڈیجیٹل ایجوکیشن سسٹم پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیرشفقت محمود کے ہمراہ سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔