پاکستان میں کورونا وائرس کی اومی کرون قِسم کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 75 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اومی کرون کے33کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 17 کیس اسلام آباد سے اور 13 کیس لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
اومی کرون ویریئنٹ کے 12کیس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13دسمبرکو رپورٹ ہوا تھا، ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی وبا کے خلاف مؤثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمےکے لیے ویکسینیشن مکمل کروائیں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے ساری دنیا کو قرض کے سودی نظام میں باندھ دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجینر عاطف عمران کو جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں یہ شہر ایک گورنر اور سابق وزیراعظم کا شہر ہے ، میں کہتا ہوں یہ اولیاء کا شہر ہے ، چاہتا ہوں آج آپ سے دل کی بات کروں ، کامیابی کا راستہ اللہ کی بندگی کا راستہ ہے۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے ، مدینہ کی ریاست میں زکوٰۃ دینے والے تھے لینے والے نہیں تھے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ورلڈ بینک نے ساری دنیا کو قرض کے سودی نظام میں باندھ دیا ہے ، معیشت کو بہتر بنانا ایمان کی علامت ہے ، اسلام کے ہوتے ہوئے مغربی جمہوریت کی کوئی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کی صرف باتیں ہو رہی ہیں، نیب ناکام ہو چکا ہے۔
ماسکو: روس نے کہا ہے کہ وہ 10 جنوری کو امریکا اور 12 جنوری کو نیٹو سے سیکیورٹی معاملات پر علیحدہ علیحدہ مذاکرات کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کی سرحد پر نیٹو افواج کی پیش قدمی اور یوکرین سمیت سابق سویت یونین ممالک کو نیٹو کی رکنیت دینے کے معاملے پر روس کے امریکا اور دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ نے اگلے ماہ 10 جنوری کو امریکا اور 12 جنوری کو نیٹو کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس کے سیاسی رہنماؤں کے علاوہ فوجی حکام بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
س کے نائب وزیرخارجہ سیرگئی ریابکوف نے میڈیا سے گفتگو میں شکوہ کیا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر سیکیورٹی مطالبات سے متعلق اب تک امریکا کا ردعمل مبہم رہا ہے۔
قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی سیکیورٹی مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے پر مغعربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔روس کا مطالبہ ہے کہ مغربی عسکری اتحاد نیٹو یوکرائن کو رکنیت دینے سے باز رہے۔
واضح رہے کہ یوکرین ماضی میں سوویت یونین کا حصہ رہا ہے دونوں کی سرحدیں بھی ملتی ہیں تاہم روس اشتعال انگیزی کا الزام عائد کرکے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا تھا اور 2014 سے اپنے حمایت یافتہ جنگجوؤں کو یوکرین کی فوج سے لڑنے میں مدد دے رہا ہے۔
اسکاٹ لینڈ اور ویلز سے متصل انگلش علاقوں میں نئے سال کے موقع پر ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔
برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں نئی کورونا پابندیوں کے متعارف ہونے کےبعد ہزاروں لوگوں کے نیو ایئر کے موقع پر انگلینڈ آنے کے امکانات ہیں۔
گزشتہ رات اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے مختلف مقامات پر لی گئیں تصاویر میں ان جگہوں کو ویران دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں برطانوی ریاستوں میں کورونا پابندیوں کے تحت چھ سے زیادہ لوگوں کے ایک ساتھ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے سکریٹری صحت ساجد جاوید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سال کے اختتام سے قبل کورونا سے متعلق کوئی نیا اصول نافذ نہیں کیا جائے گا ۔
اس اعلان کے بعد پابندی زدہ علاقوں کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر برسٹل اور نیو کیسل جیسے علاقوں میں نیوایئر نائٹ گزارنے کے منصوبے شیئر کرنا شروع کردیے ہیں۔
لیکن سکریٹری صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے اور اگر ممکن ہو تو نئے سال کے موقع پر باہر جا کر جشن منائیں۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وزراء کورونا سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلا تاخیر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔
دریں اثنا انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ دونوں جگہوں پر ہی کرسمس کے دوران ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انگلینڈ میں 25 دسمبر کو ایک لاکھ 13 ہزار 628 ، 26 دسمبر کو ایک لاکھ 3 ہزار 558 اور 27 دسمبر کو 98 ہزار 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تعلیم کو فروغ دینے کے مشن پر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز پہینچ گئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں موجود ہیں۔
تصویر شیئر کرتے یوئے شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ ’تعلیم کو فروغ دینا ایک ایسی کوشش ہے جو میرے دل کے قریب ہے‘۔ انہوں نے لکھا کہ اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے چیئرمین جناب عبدالواجد کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مستحق طلبہ کو 40 مکمل فنڈڈ اسکالر شپ ایک کابل تحسین کاوش ہے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی دور حاضر کے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑنے والے بولر بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جس پر انہوں نے لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا بھی کیا۔
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ کی منظوری دے دی ہے۔
اس پالیسی کی گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے منظوری دی تھی۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں معید یوسف نے کہا کہ ’کسی بھی ملک کا اگر قومی سلامتی ویژن کلیئر نہ ہو تو اس کے نیچے پالیسیاں اور حکمت عملی بنانا بہت مشکل ہوتا ہے، اس پالیسی میں قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان جامع قومی سلامتی کی بات کرے گا اور سلامتی کا مقصد پاکستان کے عام شہری کا تحفظ ہوگا، پالیسی میں قومی سلامتی کا بنیادی نکتہ اقتصادی سلامتی ہوگی کیونکہ اقتصادی سلامتی سے جب معیشت مضبوط ہوگی تو ہمیں ملٹری سیکیورٹی اور انسانی سیکیورٹی پر بھی اخراجات کرنے کے وسائل دستیاب ہوں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پالیسی میں خارجہ امور کے حوالے سے ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ امن ہے اور امن ناصرف پڑوسی ممالک بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی‘۔
معید یوسف نے کہا کہ ’جب ہم قومی ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے ثقافتی، نسلی تنوع کی بات آتی ہے اور چاہتے ہیں کہ اس کے ارد گرد ہمارا اتحاد قائم ہو، انسانی سلامتی میں ہم نے سب سے زیادہ آبادی کو اہمیت دی ہے، اس کے بعد صحت، ماحولیات اور پانی، تحفظ خوراک اور پھر جنس کو اہمیت دی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اقتصادی سلامتی کے اہم نکات میں بیرونی عدم توازن جس کی وجہ سے ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا ہے، توانائی سیکیورٹی اور تعلیم کو ہم نے معیشت میں شامل کیا ہے کیونکہ تعلیم کے ایک حصے کا تو قومی سلامتی سے تعلق ہے جس میں اتحاد اور انتہا پسندی شامل ہے، دوسرا مسئلہ تعلیم سے جڑا انسانی وسائل کی پیداوار ہے جس سے ملک میں بھی فائدہ ہوگا اور انسانی وسائل کی برآمد بھی ہوگی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پالیسی کی تشکیل کا عمل 2014 میں شروع ہوا تھا، اس میں بہت پیچیدگیاں اور حساس معاملات ہیں، اس عرصے میں وزارتوں کے چار راؤنڈز ہوئے، صوبوں سے تجاویز آئیں، سول ۔ ملٹری قیادت اور اداروں نے مل کر کام کیا اور پالیسی میں تمام وزارتوں، سول ۔ ملٹری اداروں کا اتفاق ہے‘۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ’اس پالیسی میں 2014 سے آج تک 600 سے زائد پاکستانی ماہرین، ماہرین تعلیم، طلبہ اور نجی شعبے سے ہم نے ان پُٹ لیا گیا، نظام کے اندر اور باہر بہت مشاورت کے بعد یہ پالیسی سامنے آئی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس پالیسی کی خوش آئند بات یہ ہے کہ اسے قومی سلامتی پالیسی اون کرتی ہے، اس پر عملدرآمد کا پورا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور گزشتہ روز وزیر اعظم نے قومی سلامتی ڈویژن کو ہر ماہ قومی سلامتی کمیٹی کو یہ اپ ڈیٹ دینے کی ہدایت کی ہے کہ کونسی چیزوں پر عملدرآمد ہوگیا، کہاں مسائل ہیں اور وہ کیسے حل ہونے ہیں‘۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں معید یوسف نے کہا کہ ’قومی سلامتی پالیسی کی منظوری تاریخی کامیابی ہے، عوام پر مبنی جامع پالیسی جس کا بنیادی مقصد اقتصادی تحفظ ہے، اس پر اب پوری تندہی سے عملدرآمد کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پالیسی، جسے ابھی تک عوام کے سامنے نہیں لایا گیا، ملک کی قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل کے لیے شعبہ جاتی پالیسیوں کی رہنمائی میں مدد کرے گی‘۔
معید یوسف نے سول اور عسکری قیادت کا ان کی حمایت اور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پالیسی وزیر اعظم عمران خان کی مستقل قیادت اور حوصلہ افزائی کے بغیر کبھی منظر عام پر نہیں آتی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پالیسی کی کامیابی اس کے نفاذ میں مضمر ہے جس کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس کا عوامی ورژن وزیر اعظم مقررہ وقت میں شروع کر دیں گے‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی کمیٹی برائے 2026-2022 کی منظوری دی تھی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیرخزانہ شوکت ترین، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر قومی سلامتی، اور سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے تھے۔
معید یوسف نے اجلاس کے دوران پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکیورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سیکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سیکیورٹی ہوگا، معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی کے دوران تمام وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور نجی شعبے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ خود نہیں آئیں گے جب کہ ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی باتیں پہلے بھی ہوئی تھیں اب بھی ہورہی ہیں، مولانافضل الرحمان نے بھی مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن کیا ہوا، یہ سارے دیہاڑی دار سیاست دان ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو نقصان پہنچایا اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑرہا ہے، رانا شمیم کیس میں سیسلین مافیا بے نقاب ہوا جب کہ نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے وہ خود نہیں آئیں گے جب کہ ملزمان کی حوالگی پر برطانیہ سے بات کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی ہے، قومی سلامتی پالیسی عام آدمی کی زندگی سے منسلک ہے اور اس سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ قومی سلامتی پالیسی معاشی صورتحال سے بھی منسلک ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو یوریا کی پیدوار پر بریفنگ دی گئی، اچھی پیداوار سے کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی آمدن ہوئی، زراعت کے شعبے پر حکومت توجہ دے رہی ہے جب کہ کھاد کا بحران پیدا ہوا ہے، عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے تاہم یوریا کھاد ملک میں بن رہی ہے اور بڑی پیدوار حاصل کی، حکومت کے پاس یوریا کا اسٹاک بھی موجود ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لیے کوششیں کی گئیں تاہم کابینہ نے ناظم جوکھیو قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی منظوری دی ہے۔
سال 2021 میں کرپٹ پرسن آف دی ایئر کا اعزاز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر کی لوکا شینکو کے نام رہا۔
آرگنائز کرئم اینڈ رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سال 2021 کے کرپٹ پرسن آف دی ایئر کی فہرست کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر کی لوکا شینکو کو رواں سال کا کرپٹ ترین پرسن قرار دیا گیا ہے۔
Finalists for the 2021 Corrupt Person of the Year
🇦🇫 Asraf Ghani
🇸🇾 Bashar Al-Assad
🇹🇷 Recep Tayyip Erdoğan
🇦🇹 Sebastian Kurz
— Organized Crime and Corruption Reporting Project (@OCCRP) December 27, 2021
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈر کی لوکا شینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانیوں کو آگے بڑھانے پر سال 2021 کا کرپٹ ترین انسان قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بد عنوانی کے بارے میں مطالعہ کرنے اور رپورٹ کرنے والے 6 صحافیوں پر مشتمل پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے الیگزینڈر کی لوکا شینکو کا انتکاب کیا ہے۔
یاد رہے کہ الیگزینڈر کی لوکا شینکو یورپی ملک بیلاروس کے صدر کی حیثیت سے 1994 سے اقتدار میں ہیں جبکہ 2012 میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ یورپ میں آخری اور واحد آمر حکمران ہیں۔
علاوہ ازیں دنیا کے کرپٹ ترین حکمرانوں کی فہرست میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی بھی شامل ہیں جبکہ شام کے صدر بشار الاسد اور آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین سمیت ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی شامل ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
عرفان پٹھان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ صفا اور میں اپنے بیٹے سلیمان خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹا مکمل صحت مند ہیں۔
اس سے قبل عرفان پٹھان کا ایک بیٹا عمران خان پٹھان ہے جس کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی۔
واضح رہے کہ عرفان پٹھان نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 29 ٹیسٹ، 120 ایک روزہ اور 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 100، ایک روزہ میں 173 اور ٹی ٹوئنٹی میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے محمد یوسف کا پندرہ سالہ ورلڈ ریکارڈ ٹوٹنے سے با ل بال بچ گیا، انگلش کپتان جوروٹ اس مقصد میں ناکام رہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے 2006 میں گیارہ میچز کی انیس اننگز میں ریکارڈ سترہ سو اٹھاسی رنز سکور کیے تھے، دوسری جانب انگلش کپتان جو روٹ 2021 میں پندرہ میچز کی انتیس اننگز میں 1708 رنز بنا سکے۔
انہیں میلبرن ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے ایک سو نو رنز درکار تھے جس میں وہ ناکام رہے تاہم وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔