All posts by Khabrain News

پنجاب میں بلدیاتی بل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک پیچ پرآگئی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خواتین کے تحفظ کا ترمیمی بل اور پناہ گاہ اتھارٹی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اچھی تجویز آئی ہے ، پہلے بھی ہم نے متفقہ طور پر قانون سازی کی ہے جو کہ اچھا عمل ہے اب بھی ہم یہی چاہتے ہیں کہ بلدیاتی اداروں کے حوالے سے متفقہ طور پر فیصلہ ہو۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے اپوزیشن اگر اس میں حصہ لینا چاہتی ہے تو حکومت ویلکم کرے گی ، موجودہ حکومت جو بلدیاتی نظام لا رہی ہے وہ ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوگا ، آئین کے تحت تمام اختیارات بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے پاس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے کہ لاہور کے شہری پہلی مرتبہ اپنے مئیر کا انتخاب کریں گے ، لوگوں کے مسائل گراس روٹ لیول تک حل ہوں گے ، جو بھی اس بل کے حوالے سے اس کمیٹی میں شامل ہونا چاہیے وہ آجائیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کو کوئی اعتراض نہیں یہ اچھی تجویز ہے ، اس کمیٹی میں اپوزیشن نام دے ہم اس کو ایکسٹنڈ کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات میں توسیع کر دی ہے ، بلدیاتی بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی کمیٹی میں رائے لی جائے گی۔

نوازشریف کی واپسی اگلے سال ہوگی مگر ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتے: رانا ثنااللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ نوازشریف کی اگلے سال واپسی ہوگی اور وہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

رانا ثناالہ نے کہا کہ موجودہ نااہل ٹولے کا وقت ختم ہوچکا ہے،  اگلے سال لانگ مارچ، مہنگائی مارچ اور جلسے جلوس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، پوری قوم نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے، اور ہر مشکل کا حل یہی دیکھا جارہا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور لیڈ کریں، نواز شریف کی اگلے سال واپسی ہوگی البتہ ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی ڈیل کا تاثر بالکل غلط ہے،نواز شریف کی ڈیل عوام اور ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہے۔

‘اومیکرون کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی’

کراچی:  پاکستان ٹور کیلیے کینگروز کورونا کو بہانہ نہیں بنائیں گے، آسٹریلیا پاکستانی گراؤنڈز کو رونق بخشنے کے اپنے وعدے پر بدستور قائم ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کیلیے پاکستان کا  2022 میں دورہ کرنا ہے، ایک ماہ طویل اس دورے کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام 5 اپریل کو ہوگا، یہ آسٹریلوی ٹیم کا 24 برس بعد پاکستان کا پہلا ٹیسٹ ٹور ہوگا، سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے کینگروز 1998 کے بعد سے پاکستان ٹیم کے ساتھ میچز صرف اپنے ملک، متحدہ عرب امارات اور انگلینڈ میں کھیلتے رہے۔

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد غیرملکی ٹیموں کے ٹورز میں باقاعدگی آنے لگی جبکہ یہاں پر بتدریج پاکستان سپر لیگ کی واپسی سے بھی غیرملکی ٹیموں کا اعتماد بحال ہوا، رواں برس نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے بھی طویل عرصے بعد پاکستان کا ٹور کرنا تھا، کیویز خیر و عافیت سے یہاں پہنچے بھی تھے مگر غیرتصدیق شدہ سیکیورٹی خدشے کو جواز بناکر اس وقت ٹور ختم کرنے کا اعلان کردیا جب پہلا ون ڈے راولپنڈی میں بس شروع ہونے ہی والا تھا۔

کیویز کی اس حرکت کا براہ راست انگلینڈ کے مختصر ٹی 20 ٹور پر اثر پڑا، جس نے بائیوببل تھکان کا بہانہ بناکر اپنی ٹیم بھیجنے سے معذرت کرلی تاہم حال ہی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، اگرچہ یہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر رہا مگر اس کے ساتھ ہی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی مستقبل قریب میں پاکستان کے ٹور کی تصدیق کرچکی ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے ٹور کا پورا پروگرام پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ جاری کرچکا ہے جس کے مطابق پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم، دوسرا 12 مارچ سے راولپنڈی اور تیسرا 21 م

تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 ملزمان ہلاک

تربت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 7 ملزمان ہلاک ہو گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

طالبان کی رجعت پسندانہ سوچ پاکستان کیلئے خطرہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی انتہا پسندی پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔

فواد چوہدری کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں دو اطراف انتہا پسند ہیں، دائیں اور بائیں، افغانستان میں خواتین اکیلے سفر کر سکتی ہیں اور نا ہی لڑکیاں اسکول جا سکتی ہیں جبکہ بھارت میں نریندر مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، بھارت میں مسلمانوں کی کوئی داد رسی نہیں ہے، بھارت مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

افغانستان کی انتہا پسندی کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون اور عالمی چیلنجز تو درپیش ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج قائدعظم کے پاکستان کو واپس لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اسلام آباد میں قائد اعظم کا یوم پیدائش شان و شوکت سے منایا، قائد اعظم کا رہن سہن دیکھیں، وہ بہت ماڈرن آدمی تھے، عمران خان جس پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ قائداعظم کا پاکستان ہے، ایسی تحریک شروع کرنی ہے کہ قائداعظم کا پیغام عام آدمی تک پہنچایا جائے۔

سیالکوٹ میں رونما ہونے والے افسوسناک سانحے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا سیالکوٹ میں جو واقعہ ہوا تو اس پر پورا پاکستان اکٹھا ہو گیا اور سب نے اس کی مذمت کی، پاکستان کے قیام کا مقصد ہی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا۔

ملک بھر میں کورونا ویکیسین لگوائے جانے کی تعداد 15 کروڑ ہو گئی ،اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوائے  جانے کی تعداد اب 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ  ملک بھر میں کل کورونا ویکسین لگوائے جانے کی تعداد اب 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی  ۔ پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68% اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی  ۔ کے پی میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصدہے ۔ بلوچستان نے دسمبر میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ویکسینیشن میں تیزی سے اضافہ کیا ۔

امریکا میں اومی کرون کے وار، نیویارک کے اسپتالوں میں بچوں کی تعداد بڑھ گئی

امریکا میں او می کرون نے پنجے گاڑ دیے  اور نیو یارک سٹی کے اسپتالوں میں اومی کرون سے متاثر بچوں کی تعداد میں 4 گنا تک اضافہ ہوگیا۔

نیویارک میں اسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی نصف تعداد 5 سال سے کم عمر ہے اور انہیں ویکسین نہیں لگی۔

امریکا میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کم ہوگئی  جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا  ہے۔

دوسری جانب برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں بھی اومی کرون کیسز بڑھ گئے ۔

نئی دلی میں کورونا کیسوں میں اضافے کے باعث آج سے رات کے کر فیو کا اعلان  کیا گیا ہے جس کے تحت کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں 16 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوریا کی قلت، اضافی قیمتوں سے سندھ میں گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

سندھ میں گندم کی فصل کی کاشت کم ہونے پر کسانوں نے شکایت کی ہے کہ یوریا کی زیادہ قیمتیں اور بعض اوقات اس کی عدم دستیابی سے صوبے بھر میں فصل کی پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کا امکان ہے۔

رپوٹ کے مطابق گندم کے کاشتکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔

تاہم، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس میں انہیں مطلع کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں یوریا کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جس کی مقرر کردہ قیمت ایک ہزار 780 فی 50 کلو گرام ہے۔

کمیٹی نے ربیع کے سیزن کے لیے یوریا کے بحران کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن سندھ کے اسٹیک ہولڈرز مختلف تصویر ظاہر کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل برائے محکمہ زراعت سندھ ہدایت اللہ چھاجرو نے ڈان کو بتایا کہ یوریا کھاد اضافی رقم کمانے کے لیے افغانستان اسمگل کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’سندھ کو اپنا حصہ نہیں مل رہا ہے اور بڑے ڈیلروں نے ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے اور اسے زائد قیمتوں پر چھوٹے ڈیلروں کو فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کو 10 لاکھ 45 ہزار تھیلوں کی ضرورت ہے جبکہ کھاد کی فیکٹریوں نے 93 ہزار تھیلے جاری کیے، تھیلوں کا بڑا حصہ بڑے ڈیلروں کو دے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں صورتحال کچھ حد تک بہتر ہوئی ہے اور فی بوری کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی چودھویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔

بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں آج عام تعطیل  ہے جبکہ دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں برسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور رہنما گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں، مرکزی جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ سابق صدرآصف علی زرداری بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے میں طبیعت کے باعث شرکت نہیں کریں گے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی ہے۔

واضح رہےکہ27 دسمبر2007 کو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا۔

سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ شوکت ترین گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

20 دسمبر کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن ہوئے جس میں کُل 122 ووٹ کاسٹ کیے گئے ان میں سے 9 ووٹ مسترد کر دیے گئے تھے۔

113ووٹوں میں سے 87 ووٹ لے کر شوکت ترین سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شوکت امیرزادہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدواروں ظاہر شاہ کو 13، 13 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

24 دسمبر سینیٹ اجلاس کے دوران شوکت ترین نے سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کے لیے سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

حکومت نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے بطور سینیٹر منتخب کرانے کا ذہن بنا رکھا تھا تاکہ مارکیٹوں میں تسلسل و استحکام برقرار رہے اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کی بحالی سے متعلق امور میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔

18 اکتوبر کو سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھا جبکہ انہوں نے 17 اپریل 2021 کو وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔