All posts by Khabrain News

ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی نےالفور واپس لی جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم ہونے کے امکانات روشن

سول ایوی ایشن نے سیفٹی اسٹینڈرڈ سے متعلق 10 میں سے 9 سیفٹی تحفظات دور کر دیئے جس سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈی جی سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا آڈٹ تاریخ کا سخت ترین آڈٹ تھا جس میں اکاؤ کے تمام شعبوں کے سربراہ آڈٹ کیلئے پاکستان آئے۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے اکاؤ کی جانب سیفٹی سے متعلق اٹھائے گئے 9 سیفٹی تحفظات کو دور کیا اور مجموعی طور پر 72 فیصد نمبر لیے۔
انہوں نے کہا کہ اکاو کی جانب سے میل موصول ہوچکی ہے جنوری کی دوسرے ہفتے میں اکاو کی جانب سے سیفٹی بلیٹن جاری کیا جائے گا جبکہ مارچ تک اکاو کی جانب سے حتمی رپورٹ جاری کر دی جائیگی، ڈی جی سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ جعلی لائسنس کے معاملے میں ملوث افراد کیخلاف کریمنل اور محکمانہ کاروائی کی گئی، ایف آئی اے نے 5 ایف آئی آر ز کیں اور 60 لوگوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ انکی منی ٹریک بھی دیکھی گئی۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ پائلٹس کے امتحانات کو آؤٹ سورس کیا ہے پہلی دفعہ پیپر پر 75 فیصد دوسرے مرتبہ پیپر پر 25 فیصد جبکہ تیسری مرتبہ پیپر پر مکمل فیس پائلٹ کو ادا کرنی ہوگی جبکہ دو سال میں اپنے سسٹم کو ڈویلپ کیا جائیگا۔
پائلٹس کے منسوخ لائسنس کے بارے میں ڈی جی سول ایوی ایشن نےکمیٹی کو آگاہ کیا کہ منسوخ لائسنس والےپائلٹس کو ایک ماہ کے اندر ریویو درخواست دینے کا کہا تاہم اکثر لوگوں کی جانب سے درخواست نہیں دی گئی کابینہ کی جانب سے قائم کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔ سکردو، شگر، ہنزہ میں آسمان سے گرتی برف نے موسم حسین بنا دیا۔ شدید برفباری سے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی ٹاپ تک سیاحوں کی رسائی بند ہوگئی۔ سوات، کالام اور مالم جبہ میں بھی برف باری سے نظارے حسین ہوگئے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا ایک اورچرچ پرحملہ

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اورچرچ پردھاوا بول دیا۔توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کو قتل کی دھمکیاں دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں نے 160 سال پرانے سینٹ جوزف چرچ پرحملہ کردیا۔ توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
انتہاپسندوں نے ہندوؤں کوزبردستی مسیحی بنائے جانے کا الزام لگا کرچرچ پرحملہ کیا۔ حملے کے وقت لوگ عبادت کے لئے چرچ میں جمع تھے۔
کرناٹک میں انتہاپسند گرجا گھروں اورمسیحیوں کے اجتماعات کومسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ چند روزقبل کرناٹک کے شہرکولارمیں ہندوانتہاپسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کونذرآتش کردیا تھا

جیکولین فرنینڈس کے لئے ایک اوربری خبر،کروڑوں کےتحائف ضبط ہوں گے

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے قد سے بڑی بڑھکیں مارنی شروع کردی ہیں۔

لاہور میں شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے قرض لے کر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے لیکن ہم پانچ سالوں میں 55 ارب ڈالر قرض واپس کرنے جا رہے ہیں، کورونا جیسی بلا میں بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا جب آپ کو عدالت جانا ہوتا ہے تو وہیل چیئر منگوا لیتے ہیں، جب ضمانت ملتی ہے، سانس لیتے ہیں تو قد سے زیادہ بڑی بھڑکیں مارنے لگتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، یہ اسلام آباد آنے کی بات کرتے ہیں، اسلام آباد کے چکر میں یہ لاڑکانہ اور نواب شاہ جانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد بڑی جماعتوں کی سیاست صرف ٹی وی کے سہارے چل رہی ہے، اگر ان کی ٹی وی کوریج بند کر دیں تو یہ ختم ہو جائیں۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا مریم نواز پختونخوا میں اپنی شکست کا جشن منا رہی ہیں، کے پی سے مسلم لیگ ن فارغ ہو گئی ہے، کسی نے انہیں ووٹ نہیں ڈالا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ چھوٹے چھوٹے سیاسی بونوں سے ہے، یہ پراپیگنڈہ کریں گے کہ مہنگائی ہو گئی، لٹ گئے مر گئے لیکن ان کے پاس عمران خان کے قد کا آدمی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف باقی زندگی پارک لین میں اور زرداری دبئی میں گزاریں گے، اوورسیز پاکستانی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، اگلی حکومت بھی ان شاءاللہ پی ٹی آئی ہی بنائے گی۔

ٹک ٹاک، گوگل کو شکست دے کر پہلے نمبر پر آگئی

ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دے کر دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کرکے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کےلیے بنائی گئی ہے۔
ٹک ٹاک کے مقبول ترین ہونے کا انکشاف ’کلاؤڈ فلیئر بلاگ‘ پر ایک حالیہ پوسٹ میں کیا گیا ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے مطابق، 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ٹک ٹاک اوسطاً ساتویں نمبر پر رہی لیکن موجودہ سال میں اس کی مقبولیت بہت تیزی سے بڑھتی رہی، یہاں تک کہ نومبر 2021 کے اختتام تک یہ گوگل کو واضح شکست دے کر دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ بھی بن گئی۔
اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ’والارُو میڈیا‘ پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک نہ صرف دنیا بھر میں، بلکہ امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ بن چکی ہے جسے ہر عمر کے لوگ استعمال کررہے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ نے 2018 میں ’میوزکلی‘ ایپ خریدلی اور اسے اپنے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ڈوئیان‘ کے ساتھ ضم کرکے ’ٹک ٹاک‘ ایپ لانچ کردی جس نے صرف ایک سال میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔
اس وقت نہ صرف انفرادی صارفین بلکہ عالمی ادارہ صحت جیسے بڑے اور بین الاقوامی اداروں تک نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں۔
ویب سائٹ ’گزموڈو‘ کے مطابق، انٹرنیٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کوئی چینی ویب سائٹ، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قرار دی گئی ہے۔

یوکرین کیخلاف روسی جارحیت کے نتائج سنگین ہوں گے،امریکا کی وارننگ

امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد پرمزید فوجی تعینات کرنے سے باز رہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگومیں روس کوخبردار کیا کہ وہ یوکرین کی سرحد پرکسی بھی جارحیت سے باز رہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ۔یوکرین کیخلاف روس کی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے جس کی قیمت دنیا کوچکانا پڑے گی۔ روس یوکرین کی سرحد پرتعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ امریکا اوراس کے اتحادی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔
روس نے یوکرین کیخلاف حملے کی تیاریوں کی تردید کرتے ہوئے امریکا اور نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی جانب فوجی پھیلاؤ کو روکیں۔
امریکا اوراتحادی یوکرین پرحملے کی صورت میں روس پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

آصف زرداری نے اپنے قد سے بڑی بڑھکیں مارنی شروع کر دی ہیں: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے قد سے بڑی بڑھکیں مارنی شروع کردی ہیں۔

لاہور میں شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے قرض لے کر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے لیکن ہم پانچ سالوں میں 55 ارب ڈالر قرض واپس کرنے جا رہے ہیں، کورونا جیسی بلا میں بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا جب آپ کو عدالت جانا ہوتا ہے تو وہیل چیئر منگوا لیتے ہیں، جب ضمانت ملتی ہے، سانس لیتے ہیں تو قد سے زیادہ بڑی بھڑکیں مارنے لگتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، یہ اسلام آباد آنے کی بات کرتے ہیں، اسلام آباد کے چکر میں یہ لاڑکانہ اور نواب شاہ جانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد بڑی جماعتوں کی سیاست صرف ٹی وی کے سہارے چل رہی ہے، اگر ان کی ٹی وی کوریج بند کر دیں تو یہ ختم ہو جائیں۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا مریم نواز پختونخوا میں اپنی شکست کا جشن منا رہی ہیں، کے پی سے مسلم لیگ ن فارغ ہو گئی ہے، کسی نے انہیں ووٹ نہیں ڈالا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ چھوٹے چھوٹے سیاسی بونوں سے ہے، یہ پراپیگنڈہ کریں گے کہ مہنگائی ہو گئی، لٹ گئے مر گئے لیکن ان کے پاس عمران خان کے قد کا آدمی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف باقی زندگی پارک لین میں اور زرداری دبئی میں گزاریں گے، اوورسیز پاکستانی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، اگلی حکومت بھی ان شاءاللہ پی ٹی آئی ہی بنائے گی۔

برسلز میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی پر پابندی

برسلز میں 26 دسمبر سے تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ آتش بازی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

برسلز میں مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں 26 دسمبر سے تقریبات منسوح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کرسمس کے موقع پر مارکیٹس بھی جزوی طور پر بند رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات میں سختی کی گئی ہے جبکہ نئے سال کے موقع پر بھی آتش بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب بل گیٹس نے اومیکرون کو دنیا کا سب سے خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا وائرس قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔

اس حوالے سے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ جب پوری دنیا اپنے معمولات زندگی پر واپس آرہی تھی اسی وقت اس وائرس نے حملہ آور ہوکر دنیا کو ایک ایسی صورت حال میں ڈال دیا ہے جس میں پابندیاں زیادہ سخت ثابت ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اومیکرون وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو سنجیدہ لینے کی ضروت ہے ۔

کراچی والوں پر بجلی گرانے کا منصوبہ، قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی گئی جس میں  بجلی 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس میں کےالیکٹرک نے نومبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 31 روپے 70 پیسے کا اضافہ مانگا ہے۔