Tag Archives: 2016

2016ءکن پر بھاری رہا ….اہم خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں 2016 ءسٹیج اداکاروں، سیاسی کارکنوں اور کھلاڑیوں پر بھی بھاری رہا۔ رواں سال کے دوران تین سٹیج اداکارائیں،4 سیاسی کارکن، جب ہ سابق کپتان وسیم اکرم کی والدہ اور انعام اللہ نیازی کو لوٹ لیا گیا۔2016ء میں جرائم کم نہ ہوئے، عام شہریوں سمیت معروف افراد بھی جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بنے۔ سال بھر میں 3 سٹیج اداکارائیں قتل ہوئیں۔ سنگم رانا سند ر ، نشا ملک اقبال ٹاﺅن ، ہربنس پورہ میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ قتل ہوئیں۔ یہ سال سیاسی کارکنان کے لیے بھی اچھا نہ رہا۔مزنگ میں پی ٹی آئی کے کارکن، باٹاپور میں ن لیگ اور موچی گیٹ میں دہرے قتل کے مدعی پی ٹی آئی کے کارکن طارق کو قتل کیا گیا۔ چنبہ ہاﺅس میں مسلم لیگ ن کی رہنما سمعیہ چودھری کی پراسرار ہلاکت نے بھی پولیس کو چکرائے رکھا۔ دوسری جا نب وسیم اکرم کی والدہ کو نوکرانیوں نے لوٹا تو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو سیون کلب کے سامنے ڈاکو نے لوٹ لیا۔