Tag Archives: aleema khan

کپتان کی بشری ٰ مانیکا سے تیسری شادی ۔۔۔بہنوں کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کی خبریں دو روز سے گردش کر رہی ہیں۔ عمران خان کی تیسری شادی پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیما خان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی تک عمران سے کوئی خاص بات نہیں ہوئی لیکن عمران خان کا جو فیصلہ ہو گا ہم اسے سپورٹ کریں گے۔ خیال رہے کہ ریحام خان سے شادی پر عمران خان کی بہنوں نے ناراضی ظاہر کی تھی لیکن اس مرتبہ عمران خان کی بہنوں نے اپنے بھائی کے فیصلے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب عطا مانیکا خاندان بھی بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑا ہے۔ بشریٰ بی بی کا تعلق دراصل وٹو خاندان سے ہے اور خانقاہ ڈوگراں سے مانیکا خاندان میں آئی تھیں۔ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے شادی کی خبروں کے بعد پوری مانیکا فیملی ان کو سپورٹ کررہی ہے تاہم پی ٹی آئی اور مانیکا خاندان کا یہی کہنا ہے کہ شادی ابھی ہوئی نہیں۔