ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ مشکل میں پھنس گئے۔ نامعلوم شخص نے قتل کی دھمکی دے دی۔بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ پر مشکل آن پڑی۔ نامعلوم شخص نے بھتہ مانگ لیا۔ بھتہ نہ دینے پر مہیش بھٹ، ان کی اہلیہ سونی رازداں اور بیٹی عالیہ بھٹ کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔بھاری میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ کو یہ کال ایک نامعلوم فون نمبر سے موصول ہوئی۔ مہیش بھٹ نے فوری طور پر اس دھمکی کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس نامعلوم کال سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے تاکہ ملزمان تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
Tag Archives: alia-bhutt
عالیہ بھٹ بھی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بن گئیں
ممبئی(شوبز ڈیسک) اداکارہ عالیہ بھٹ بھی مداحوں کو بے انتہا انتظار کرانے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کا حصہ بن گئیں۔ فلم کی بہترین کاسٹ کے باعث مداحوں کا فلم کے لئے انتظار بڑھتا ہی جا رہا ہے جب کہ فلم کی ریلیز کے راستے میں متعدد مشکلات بھی بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ فلم میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور، شا ہ رخ خان، فواد خان، انوشکا شرما پہلے ہی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں سینما مالکان کی نمائندہ تنظیم دی سینما اونرز ایگزیبیشن ایسو سی ایشن آف انڈیا نے بھارت کی چارریاستوں میں فلم “اے دل ہے مشکل” کو سنیما میں لگانے پرپابندی عائد کردی ہے۔