راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ دہشت گردوں میں ریاض احمد‘ حفیظ الرحمن‘ محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں جو دہشت گردی کی کارروائیوں‘ معصوم شہریوں کے قتل‘ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے 16افراد کو شہید اور 8کو زحمی کیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
