Tag Archives: asif-gafoor

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا اعلان ہوگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے ہوئے جس کے تحت میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کوڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا۔میجر جنرل عبد اللہ ڈوگر کو کمانڈنٹ پی ایم اے ،میجر جنرل عدنان کو جی او سی لاہور ،میجر جنرل ظفر اللہ خان کو جی او سی پنو عاقل ،میجر جنرل فدا ملک کو جی ایچ کیو میں ڈی جی لاجسٹکس ،میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم اور میجر جنرل ظفر اقبال کو جی او سی آرمرڈ گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔